سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت زیر التوا پارلیمانی حوالہ جات، عوامی شکایات اور پارلیمانی یقین دہانیوں کا نمٹارہ کرکے ہدف حاصل کیا
Posted On:
01 NOV 2023 5:44PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے ’’خصوصی صفائی مہم 3.0‘‘ کے تحت پورے ملک میں کئی سرگرمیاں شروع کی ہیں، جس کا مقصد صفائی کے انتظام کو بہتر طریقے سے جاری رکھنا اور وزارت اور اس کے ماتحت دفاتر جیسے این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور آئی اے ایچ ای کے اندر زیر التوا معاملوں کو کم کرنا ہے۔ ان سرگرمیوں میں دفاتر، مختلف ٹول پلازہ، پروجیکٹوں کے مقامات وغیرہ پر ’’سووچھتا ابھیان‘‘ (صفائی مہم)، زیر التوا فائلوں کا نمٹارہ، کباڑ کو ہٹانا اور سڑکوں کو گڑھے سے پاک کرنا شامل ہے۔
یہ مہم گاندھی جینتی کے دن 2 اکتوبر کو شروع ہوئی اور 31 اکتوبر کو ختم ہوئی۔ اس مہم کا منصوبہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق، سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ کی رہنمائی میں بنایا گیا ہے۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب انوراگ جین نے مہم کے دوران ٹرانسپورٹ بھون میں دفاتر اور بھون کے احاطہ کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران، انہوں نے صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دفاتر کو بہتر بنائیں۔ جناب انوراگ جین نے ڈاک سسٹم کے تحت آنے والی عوامی شکایات اور پی ایم او کے حوالہ جات کو دیکھنے والی وزارت کی سنٹرل رجسٹری (سی آر) کے حصہ (ڈاک سیکشن) میں جا کر اس کی مہارت میں بہتری کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ معائنہ کے دوران جوائنٹ سکریٹری جناب کملیش چترویدی اور دیگر سینئر عہدیدار موجود تھے۔
مہم سے پہلے 15 سے 30 ستمبر تک ’’سووچھتا ہی سیوا ابھیان‘‘ چلایا گیا۔ اس کے بعد گاندھی جینتی سے قبل کی شام یکم اکتوبر کو پورے ملک میں ایک خصوصی صفائی مہم ’’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ چلائی گئی۔ 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقع پر ’’خصوصی مہم 3.0‘‘ شروع کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ بھون میں صفائی کی حلف برادری کی تقریب اور صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
31 اکتوبر تک وزارت نے 764 عوامی شکایات، 334 عوامی شکایات کی اپیلوں، 799 ایم پی حوالہ جات، 18 وزیر اعظم کے دفتر کے حوالہ جات اور 49 پارلیمانی یقین دہانیوں میں سے 48 کے نمٹارہ میں سو فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔ یہاں 6017 فائلوں کو ہٹا دیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں 13168 صفائی مہم کے پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ وزارت اب تک کی مہم کے دوران دفتر کے احاطہ کے اندر 1070 مربع فٹ جگہ کو خالی کر ا چکی ہے۔ وزارت کے ذریعے اب تک سووچھتا ابھیان ٹول پلازہ، علاقائی دفاتر اور ایم او آر ٹی ایچ/این ایچ اے آئی/این ایچ آئی ڈی سی ایل کے پی آئی یو/پی ایم یو میں چلائے جا رہے ہیں۔
مہم کے ایک حصہ کے طور پر، زیر التوا ایم پی حوالہ جات، عوامی شکایات کے نمٹارہ، فائلوں کے ریکارڈ کے بندوبست وغیرہ کی نگرانی ایک ڈیڈیکیٹڈ پورٹل کے ذریعے ایم او آر ٹی ایچ کے ذریعے روازانہ کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ مختلف دفاتر کے درمیان تال میل کے ذریعے شکایات کا نمٹارہ کیا گیا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 569
(Release ID: 1973932)
Visitor Counter : 92