بجلی کی وزارت
آر ای سی لمیٹڈ نے تجارتی کان کنی، کانوں کی ترقی اور انہیں چلانے والوں کے لیے حسب ضرورت قرض کی فنڈنگ کے موضوع پر ورکشاپ کا اہتمام کیا
Posted On:
01 NOV 2023 4:39PM by PIB Delhi
آر ای سی لمیٹڈ، بجلی کی وزارت کے تحت ایک سرکردہ پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے،جس نے تجارتی کان کنی اور ایم ڈی اوز (کانوں کی ترقی کےلئے کام کرنے والوں اور انہیں چلانے والوں) کے لیے حسب ضرورت قرض کی فنڈنگ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کی میزبانی کی۔ ہوٹل اوبرائے، نئی دہلی میں منعقدہ اس ورکشاپ میں حکومت اور صنعت کے اہم اسٹیک ہولڈرز بشمول کوئلے کی کان کنی اور مالیاتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا ایجنڈا حسب ضرورت قرض کی فنڈنگ کے حل کی جامع تفہیم پیش کرنے اور علم کا اشتراک کرنے اور فنانسنگ کے جدید طریقوں کو تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا تھا جو اس اہم شعبے کی ترقی کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں۔ ورکشاپ میں آر ای سی اور کان کنی ایجنسیوں کی طرف سے پریزنٹیشن پیش کی گئیں، جس میں کان کنی کے شعبے میں مالیاتی چیلنجوں اور مواقع کے بارے میں ان کے منفرد نقطہ نظر کو اجاگر کیا گیا۔ ورکشاپ نے قرض لینے والوں اور قرض دینے والوں دونوں کے نقطہ نظر کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا، اس کے بعد کھلے فورم پر بحث ہوئی، جس میں کان کنی کے ڈویلپرز کے سوالات کو حل کیا گیا۔
کوئلے کی وزارت میں سکریٹری اور مہمان خصوصی، جناب امرت لال مینا نے بینکوں اور غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں کو مشورہ دیا کہ وہ وزارت کے سامنے پیش کی گئی تجاویز پر کام کرتے ہوئے، تجارتی کوئلے کی کانوں کے لیے قرض کی دستیابی سے متعلق مناسب اور موافق حل تلاش کریں۔ انہوں نے کوئلے کی کانوں کو اپنی آپریشنل زندگی کے اختتام پر پہنچنے کے بعد مؤثر طریقے سے بند کرنے اور پمپڈ اسٹوریج کی سہولیات اور سولر پارکس جیسی پائیدار کوششوں کے لیے ایسی ختم ہونے والی کانوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ ایسا کرتے ہوئے، سکریٹری نے مستقبل میں مزید پائیدار مقاصد کے لیے ان زمینوں کو استعمال کرنے کے عزم پر زور دیا۔
کوئلہ کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری، جناب ناگراجو نے آر ای سی کے اقدام کی ستائش کی اور کہا کہ کوئلہ کا شعبہ بنیادی بوجھ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موجود ہے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، آر ای سی لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، جناب وویک کمار دیوانگن نے کہا: "ہندوستان میں کان کنی کی صنعت ملک کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ حکومت کی توجہ 'آتمنیر بھر بھارت' اور 'میک ان انڈیا' پر مرکوز ہے۔ کان کنی کے شعبے میں توسیع کا مرحلہ طے کریں اور یہ حسب ضرورت قرضوں کی فنڈنگ کے حل کا بہترین وقت ہے۔ ہم آر ای سی میں اس سفر میں شراکت دار بننے کے لیے پرعزم ہیں۔
ڈائرکٹر (مارکیٹنگ) کول انڈیا لمیٹڈ، جناب مکیش چودھری نے ملک کی ترقی میں کان کنی اور کانوں کو ترقی دینے والوں کے کردار کو دہرایا۔ انہوں نے مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور اس شعبے میں ترقیاتی کاموں کی حمایت کریں، خاص طور پر اس کے مالیاتی حل کے ذریعے آر ای سی کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے جو ملک کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
ڈائریکٹر (فنانس)، آر ای سی لمیٹڈ، جناب اجوئے چودھری اور ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، آر ای سی لمیٹڈ، جناب وی کے سنگھ نے کان کنی کو ترقی دینے والوں کے سوالات کا جواب دیا اور آر ای سی لمیٹڈ کی طرف سے فراہم کردہ مالیاتی حل پر روشنی ڈالی۔
آرای سی لیمیٹڈ کے بارے میں
آر ای سی لیمیٹڈ ایک این بی ایف سی ہے جو پورے ہندوستان میں پاور سیکٹر کی فنانسنگ اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ 1969 میں قائم ہونے والی، آر ای سی لمیٹڈ نےکام کرتے ہوئے پچاس سال سے زیادہ مکمل کر لیے ہیں۔ یہ ریاستی بجلی بورڈز، ریاستی حکومتوں، مرکزی/ریاستی بجلی کی افادیتوں، آزادانہ طورپر بجلی بنانے والوں، دیہی الیکٹرک کوآپریٹیو اور نجی شعبے کی افادیت کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف قسم کے منصوبوں کے لیےاس کی کاروباری سرگرمیوں میں پاور سیکٹر کی مکمل ویلیو چین میں فنانسنگ پروجیکٹس شامل ہیں۔ آر ای سی کی فنڈنگ ہندوستان میں ہر چوتھے بلب کو روشن کرتی ہے۔ آر ای سی نے حال ہی میں فنانسنگ انفراسٹرکچر اور لاجسٹک سیکٹر میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔ آر ای سی کی لون بک 4.54 لاکھ کروڑ روپے ہے، جو موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا م۔
U- 561
(Release ID: 1973864)
Visitor Counter : 88