کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعت اورداخلی تجارت کے فروغ کے محکمے نے خصوصی مہم 3.0میں اپنی کوششوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے مزید تقویت بہم پہنچائی ہے  

Posted On: 31 OCT 2023 4:49PM by PIB Delhi

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ  (ڈی پی آئی آئی ٹی ) اور اس کے ماتحت 19 ادارے ،انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی قابل رہنمائی کے تحت 02اکتوبر2023 سے شروع ہونے والی خصوصی مہم 3.0 کانفاذ جاری  رکھے ہوئے ہیں۔ خصوصی مہم پر عمل درآمد کا چوتھا ہفتہ مکمل ہوگیا ہے اور اس مدت کے دوران، ڈی پی آئی آئی ٹی نے وی آئی پی حوالہ جات، پی ایم او حوالہ جات، ایم پی حوالہ جات، ریاستی حکومت سے متعلق  حوالہ جات، کابینہ کے حوالہ جات، عوامی شکایات/اپیلوں  سے متعلق تمام زیرالتوامعاملات حل کئے جانے کی غرض سے  ان کی نشاندہی کردی ہے ۔ اس کے علاوہ محکمہ کے تحت 19 ذیلی تنظیموں کی جانب سے 240 صفائی مہمات کا انعقاد بھی  کیا گیا ہے۔

مہم کے دوران ،دفاتر میں کام کاج کے ماحول کو مجموعی طور پر بہتر بنانے پر توجہ دی گئی تاکہ افسران اور اہلکاروں کے کام کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔ 31اکتوبر2023 تک، 13273 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 2480 فائلوں کو ختم کر دیا گیا۔ فزیکل فائلوں اور فالتواشیاء اورکاٹھ کباڑاسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے نتیجے میں 15,363 مربع فٹ  جگہ کی گنجائش پیداہوگئی ہے۔ اور 9,69,605روپے کی آمدنی ہوئی ہے ۔

زیر التوا نمٹانے کے معاملے میں، 39 میں سے 28 ایم پی حوالہ جات، 09 میں سے 4 ریاستی حکومت حوالہ جات اور تمام پی ایم او اور کابینہ کے حوالہ جات کو نمٹا دیا گیا ہے۔ آسان وسادہ  بنانے کے لیے نشانزد کیے گئے تمام 06 اصولوں کو مزید  آسان بنا دیا گیا ہے۔ 31اکتوبر2023 تک عوامی شکایات اور اپیلوں کے سلسلے میں زیر التواء  معاملات کو زیادہ سے زیادہ نمٹانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ڈی پی آئی آئی ٹی  کے تحت تنظیموں نے ماحولیاتی صفائی اور تحفظ کےکازکے لئے  ان کی طرف سے اختیارکئے گئے متعدد بہترین  طورطریقوں کی اطلاع دی ہے۔ ان میں سے کچھ شامل ہیں۔

(i)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن، آندھرا پردیش (ڈی پی آئی آئی ٹی کے تحت ایک ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ) نے ازسرنوقابل استعمال بنائے گئے  مواد سے  کچرے کے ڈبے بنائے۔

(ii)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن ، آسام (ڈی پی آئی آئی ٹی کے  تحت ڈیزائن کا ایک ادارہ )کے طلباء نے بانس سے کوڑے دان بنائے ہیں اورانھیں جورہاٹ قصبے میں مختلف مقامات پررکھاگیاہے ۔

خصوصی مہم 3.0کے تحت ڈی پی آئی آئی ٹی  اوراس کی تنظیموں کے عہدیداروں   کو دفترکے ماحول کو صاف ستھرارکھنے کی ستائش کرنے  اورماحولیات کے مجموعی تحفظ  کی  ضرورت کا احساس ہونے میں مدد ملی ہے ۔

**********

 

 

(ش ح۔ع م ۔ع آ)

U-528


(Release ID: 1973630) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi