اسٹیل کی وزارت
حکومت ،بھار ت کے فولاد کے شعبے کو کاربن کے اخراج سے مبرابنانے کے تئیں عہد بندہے
کاربن کے خالص صفراخراج کے تئیں حکومت کے ویژن کو تقویت فراہم کرنے کی غرض سے اقدامات کئے جارہے ہیں
Posted On:
31 JUL 2023 5:56PM by PIB Delhi
فولاد کے مرکزی وزیرمملکت جناب فگن سنگھ کلاستے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریر ی جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
فولاد کی وزارت ،ہندوستان میں فولاد کے شعبے کو ڈیکاربونائز یعنی کاربن کے اخراج سے مبرابنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں وزارت نے مختلف توجہ مرکوز کرنے والے مخصوص علاقوں کی نشاندہی کی ہے۔
مختصر مدت (مالی سال 2030) میں، توانائی اور وسائل کی کارکردگی کو فروغ دے کراور قابل تجدید توانائی کے زیادہ استعمال وغیرہ کے ذریعے فولاد کی صنعت میں کاربن کے اخراج میں کمی پر توجہ دی جائے گی۔ درمیانی مدت (47-2030) کے لیے، گرین ہائیڈروجن پر مبنی فولاد سازی اور کاربن کیپچر، یوٹیلائزیشن اور اسٹوریج توجہ کے شعبے ہیں۔ طویل مدت (70-2047) کے لیے، جدیدترین متبادل تکنیکی اختراعات کاربن کے خالص صفر اخراج تک منتقلی کو حاصل کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
فولاد کی صنعت میں ڈیکاربونائزیشن کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات میں درج ذیل شامل ہیں:
1-صنعت،ماہرین تعلیم ، تھنک ٹینکس، ایس اینڈ ٹی ادارے، مختلف وزارتوں اور دیگرمتعلقہ فریقوں کی شمولیت کے ساتھ 13 ٹاسک فورسز تشکیل دی گئی ہیں تاکہ فولاد کے شعبے کو کاربن کے اخراج سے مبرابنانے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات چیت، غور و فکر اور سفارش کی جا سکے۔
2-فولاد کے کچرے اورکباڑ کو ازسرنو قابل استعمال بنانے سے متعلق پالیسی، 2019 فولاد بنانے میں کوئلے کے استعمال کو کم کرنے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ کباڑکی دستیابی کو بڑھاتی ہے۔
3-نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آرای) نے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور استعمال کے لیے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کا اعلان کیا ہے۔ فولاد کے شعبے کو بھی اس مشن میں اسٹیک ہولڈریعنی متعلقہ فریق بنایا گیا ہے۔
4-موٹر وہیکلز ( موٹرگاڑیوں کی ا سکریپنگ کے اندراج کے عمل میں سہولت ) سے متعلق ضوابط ستمبر 2021، میں فولاد کے شعبے میں اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کی بات کہی گئی ہے۔
5-جنوری 2010 میں ایم این آرای کے ذریعہ شروع کیا گیا قومی شمسی مشن، شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیتا ہے اور فولاد کی صنعت کے کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
6-پرفارم کریں، حاصل کریں اور تجارت کریں (پی اے ٹی) اسکیم، نیشنل مشن برائے اینہانسڈ انرجی ایفیشنسی کے تحت، توانائی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے فولاد کی صنعت کو ترغیب فراہم کرتی ہے۔
7- فولاد کے شعبے نے جدیدکاری اور توسیعی منصوبوں میں عالمی سطح پر دستیاب بہترین دستیاب ٹیکنالوجیز (بی اے ٹی) کو اختیارکیا ہے۔
8-جاپان کی نیو انرجی اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (این ای ڈی او) کے ماڈل پراجیکٹس برائے توانائی کی کارکردگی میں بہتری کو فولاد تیارکرنے کے کارخانوں میں لاگو کیا گیا ہے۔
9-فولاد کی وزارت ،فولاد شعبے کو کاربن کے اخراج سے مبرابنانے کے لیے مختلف متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل بات چیت میں مصروف ہے۔
**********
(ش ح۔ع م ۔ع آ)
U-488
(Release ID: 1973283)
Visitor Counter : 87