وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

فروخت(دوبارہ جاری) کااعلان (i)’ 7.37فیصد جی ایس 2028‘،7.18 (ii) ’ فیصدجی ایس 2033‘ اور (iii) ’نیا جی ایس 7.30 فیصد 2053

Posted On: 30 OCT 2023 11:00PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او آئی) نے درج ذیل کے فروخت (دوبارہ جاری) کا اعلان کیا ہے

(i) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 7,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی اعلان کردہ رقم کے لیے ’7.37 فیصد گورنمنٹ سیکورٹی، 2028، (ii) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 13,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی اعلان کردہ رقم کے لیے 7.18 فیصد گورنمنٹ سیکورٹی، 2033 اور (iii) منافع پر مبنی نیلامی، مختلف قیمتیں طریقہ کار کے ذریعہ 10,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی اعلان کردہ رقم کے لیے نئی سرکاری جی ایس 2073‘ کی فروخت (جاری/دوبارہ جاری) کرنے کااعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ بالا ہر ایک  سیکورٹی میں 2,000 کروڑ روپے کی حد تک کی اضافی خریداری برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامی 3 نومبر، 2023 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ منعقد کی جائے گی۔

گورنمنٹ سیکورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی طور پر قیمت لگانے کی سہولت کے لیے اسکیم کے مطابق سیکورٹیز کی فروخت کی اطلاع شدہ رقم کا 5 فیصد تک اہل افراد اور اداروں کے لیے مختص کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں قسم کی بولیاں 3 نومبر 2023 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای- کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک شکل میں جمع کی جائیں گی۔ غیر مسابقتی بولیوں کو صبح 10.30 بجے اور صبح 11.00 بجے کے درمیان اور مسابقتی بولیوں کو صبح 10.30 بجے اور 11.30 بجے کے درمیان جمع کیا جانا چاہیے۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 3 اکتوبر 2023 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ ادائیگی 6 نومبر ، 2023 (پیر) کو ہوگی۔

یہ سیکورٹی ریزروبینک آف انڈیا کے ذریعہ ان کے وقتا فوقتا ترمیم شدہ رہنما خطوط مورخہ 24 جولائی 2018 کے نمبر RBI/2018-19/25 کے تحت جاری کیا گیا‘‘مرکزی حکومت کی سیکورٹیز میں جب دوبارہ جاری لین دین’’ سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق ‘‘جب  جاری کیا گیا ’’ کاروبار کے لئے اہل ہوں گے ۔

 

 

************

ش ح۔ش ت۔ف ر

 (U: 481)


(Release ID: 1973256) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi