بجلی کی وزارت
آر ای سی کی معاون کمپنی ا ٓر ای سی پی ڈی سی ایل نے راجستھان سے قابل تجدید بجلی کی نکاسی کے لئے ایس پی وی کو پاور گرڈ کے سپردکیا
Posted On:
27 OCT 2023 5:47PM by PIB Delhi
آر ای سی پاورڈیولپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ (آر ای سی پی ڈی سی ایل)، آر ای سی لمیٹڈ کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی نے’ رام گڑھ II ٹرانس مشن لمیٹڈ‘ ٹرانس مشن پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے تشکیل کردہ اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی )کو پاور گرڈ کارپوریشن لمیٹڈ (پی جی سی آئی ایل) کے سپرد کردیا ہے ۔
ایس پی وی کے کام میں راجستھان میں 765 کے وی ڈی / سی لائن (رام گڑھ پی ایس سے بھادلا-3 پی ایس ) کے ساتھ ساتھ رام گڑھ میں 400/765 کے وی اور 2x500 ایم وی اے 220/400 کے وی پولنگ اسٹیشن شروع کرنے کا کام شامل ہے ۔ اس پروجیکٹ کو 18 مہینے میں پورا کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے ۔ یہ راجستھان میں قابل تجدید توانائی کے خطوں (آر ای زیڈ) سے قابل تجدید توانائی کی نکاسی میں مدد کرے گا۔ یہ پروجیکٹ 2030 تک غیر حجری ایندھن (قابل تجدید توانائی + نیوکلیئر) ذرائع سے 500 گیگا واٹ قائم شدہ بجلی کی صلاحیت حاصل کرنے کے حکومت کے ہدف کی سمت میں ایک اور اہم قدم ہے ۔
آر ای سی پی ڈی سی ایل کےسی ای او جناب راجیش کمار نے 26 اکتوبر 2023 کو اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کو پاور گر ڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کےایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب پنکج پانڈے کو سونپ دیا ہے ۔ اس موقع پر سی ٹی یو آئی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرجناب جسبیر سنگھ ، آرای سی پی ڈی سی ایل کے سی جی ایم جناب پی ایس ہری ہرن اور آر ای سی پی ڈی سی ایل، سی پی یو آئی ایل اور پی جی سی آئی ایل کے دیگر سینئرافسران بھی موجود تھے ۔
ٹرانس مشن سروس فراہم کنندگان کے طور پر میسرز پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کاانتخاب بجلی کی وزارت کے ذریعہ نوٹیفائڈ معیاری بڈنگ ڈاکومنٹ اور رہنما خطوط کے مطابق آرای سی پی ڈی سی ایل کے ذریعہ منعقد ٹیرف بیسڈ کمپٹیٹوبڈنگ (ٹی بی سی بی) کے ذریعہ کی گئی تھی ۔
مذکورہ ایس پی وی کو سونپنےکے ساتھ آر ای سی پی ڈی سی ایل نے اب تک تقریبا 75000 کروڑ روپئے کی لاگت والے 54ٹرانس مشن پروجیکٹ کامیابی کے ساتھ سونپے ہیں ۔
بجلی کی وزارت کے ماتحت آر ای سی لمیٹڈ ایک مہارتن سنٹرل پبلک سیکٹر انٹر پرائزہےجو پورے بھارت میں پاورسیکٹر فائنانسنگ اور ڈیولپمنٹ پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔ 1969 میں قائم کردہ آر ای سی لمیٹڈ پاور انفراسٹرکچر سیکٹر کے لئے طویل مدتی قرض اور دیگر مالیاتی پروجیکٹ فراہم کرتا ہے جس میں پیداوار،ٹرانس مشن ، سپلائی ، قابل تجدید توانائی اورالیکٹرک گاڑیاں ، بیٹری اسٹوریج اور گرین ہائیڈروجن جیسی نئی تکنالوجی شامل ہیں ۔ آر ای سی نےسڑک، میٹرو، ہوائی اڈے، انفارمیشن ٹکنالوجی اور بندرگاہوںسمیت بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بھی تنوع پیدا کیا ہے ۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے آخر میں آر ای سی کی لون بک میں 4.54 لاکھ کروڑ روپئے درج ہیں ۔
بجلی کی وزارت کے ما تحت پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیالمیٹڈ(پاورگرڈ) ایک شیڈیول ’ اے‘ ’ مہارتن‘ پبلک سیکٹرانٹرپرائزہے، جسے اکتوبر 1989 میں اس زمرے میں شامل کیا گیا تھا ۔ پاورگرڈ بھارت کی سب سے بڑی الیکٹرک پاورٹرانس مشن یوٹیلٹی اور ایک درج فہرست کمپنی ہے جس کی حکومت ہندمیں سب سے بڑی حصہ داری ہے اوربقیہ سرمایہ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور عوام کے پاس ہے ۔
************
ش ح۔ق ت۔ ف ر
(U: 440 )
(Release ID: 1972967)
Visitor Counter : 85