امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین اُمور کے محکمے نے سرحد پار ای-کامرس تنازعات کو بلارُکاوٹ  نمٹانےکے لیے ، آن لائن عالمی تنازعہ حل (او ڈی آر ) کے آغاز کے بارے میں کانفرنس کاانعقاد کیا


او ڈی آر تنازعات کو نمٹانے میں نئے باب کاآغاز کیاہے

Posted On: 27 OCT 2023 6:25PM by PIB Delhi

صارفین اُمور کے محکمے نے سرحد پار ای-کامرس تنازعات کو بلارُکاوٹ  نمٹانےکے لیے ، آن لائن عالمی تنازعہ حل (او ڈی آر ) کے آغاز کے بارے میں کانفرنس کاانعقاد کیا۔ اس کانفرنس کا آغاز ڈی او سی اے اور متعلقہ فریقوں کے درمیان تعمیری مذاکرات کی غرض سے آج سے کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کے سرحد پار ای- کامرس تنازعات کو نمٹانے سے متعلق معاملات کی نشاندہی کی جاسکے۔ اجلاس کا اصل مقصد یہ ہے کہ صارفین کے ای۔کامرس تنازعات نمٹانے کے لیے ایک عالمی او ڈی آر پلیٹ فارم کس طرح مؤثر طریقے سے تشکیل دیاجائے۔

ڈی او سی اے کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے دور میں جہاں ای-کامرس پلیٹ فارم اور آن لائن خدمات ہماری روز مرہ کی زندگی کالازمی حصہ بن گئے ہیں ۔ تنازعات کو بلارکاوٹ اور مؤثر طور پر نمٹانے کے ایک نظام کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ ہمیں ٹیکنالوجی کی مدد لینی چاہیے جس کی پیشکش آج بھارت کی طرف سے کی جارہی ہے ۔ سرحد پار ای۔ کامرس میں اضافہ کرنے سے مختلف  تنازعات پیداہوئے ہیں (مثال کے طور پر ادائیگیوں اور اشیاء کی فراہمی نیزکوالٹی سے متعلق تنازعات) جس کی بنیاد پر ایک واضح قانونی فریم ورک کی کمی پائی جاتی ہے اور اس طرح کے تنازعات حل کرنے کے لیے مختلف فریقوں کے مابین بیداری میں بھی کمی  پائی جاتی ہے لہٰذا او ڈی آر سے سہولت آمیز اور مؤثر طریقے سے ان تنازعات کو حل کیا جاسکتا ہے۔ عالمی سطح پر سرحد پار ای۔ کامرس بھیجی جانی  والی کھیپوں کی مقدار کُل ای۔ کامرس کھیپوں کی  22 فیصد مقدار ہے جس کی مالیت 3.5 ٹریلین امریکی ڈالر ہے۔ کُل ای۔ کامرس کا سرحد پار تناسب 26 فیصد بھارت میں ہے۔ ڈی او سی اے اس بات کو یقینی بنانے کی پابند ہے کہ ہمارا او ڈی آر نظام محض کوئی قانونی خانہ پری نہیں ہے بلکہ یہ معاملات کو نمٹانے کے لیے ایک متحرک اور مؤثر آلہ کار ہے۔ اس نظام کو مستحکم بناکر ہم ایک قابل اعتبار اور لچکدار ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد ڈال رہے ہیں ۔

یو این سی ٹی اے ڈی کی صارفین اور مسابقت کی سربراہ ٹیریسا موریریا ، فیڈرل ٹریڈ کمیشن یو ایس اے کے ڈپٹی ڈائرکٹر  ہف اسٹیوینسن، یونائیٹڈ کنگڈم کمپٹیشن مارکٹس اتھارٹی کے پالیسی اور بین الاقوامی اُمور کی اسسٹنٹ  ڈائرکٹر اینڈریو ہیڈلے،کنزیومرس انٹرنیشنل کی ڈائرکٹر جنرل ہیلینا لارنٹ، ایشیا پیسیفک اکانومک کو آپریشن (اے پی ای سی ) کے رکن جناب یوشی ہیسا ہایاکاوا اور او ڈی آڑ ڈاٹ کام یو ایس اے کے سی ای او کالن رول نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

ٹریسیا موریریا نے صارفین اُمور کے محکمے کو مبارکباد دی کہ اس نے یہ قدم اٹھایا اور ان کوششوں میں ہر طرح کی مدد  کی پیشکش کی جو یو این سی ٹی اے ڈی اس پلیٹ فارم کو تیار کرنے کے سلسلے میں  کررہا ہے۔

این سی ڈی آر سی کے ارکان، ریاستی اُمور کے مختلف کمیشنوں کے صدور ، ریٹائرڈ ججز، قانونی اُمور کے محکمے کے افسران، رضاکارانہ صارفین تنظیمیں، او ڈی آر پلیٹ فارمس، ٹیکنالوجی پلیٹ فارمس، تجارتی تنظیمیں ، ای – کامرس تنظیموں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں ایک عالمی اوڈی آر نظام تشکیل دینے پر بات چیت کی گئی جس سے اونچی قدر کے صارفین تنازعات کے حل فراہم ہوتے ہوں نیز کم قیمت والے سرحد پارای-کامرس تنازعات کا حل فراہم ہوتا ہو،سرحد پار ای۔کامرس لین دین میں اعتماد اور اعتبار پیدا کیے جانے کی ضرورت ہے۔سرحد پار انصاف فراہم کرنے کے معاملے معاہدوں کو لاگو کرنے ، زبان ، ٹیکنالوجی کی مدد، رازداری اور ڈیٹا تحفظ ، فیس ، فنڈنگ ، لاگت میں ساجھیداری، بیداری اور تربیت جیسے عالمی او ڈی آر پلیٹ فارم کی تشکیل میں حائل بڑے چیلنجوں پر بات چیت کی گئی ۔

صارفین اُمور کا محکمہ اس اجلاس کے نتائج کو آگے بڑھانے کے بارے میں پُراُمید ہے تاکہ سبھی متعلقہ فریقوں کے مابین جاری اشتراک کو فروغ دیا جاسکے ۔ اس اجلاس کے دوران جو نئے خیالات پیش کیے گئے ان سے عالمی او ڈی آر پلیٹ فارم کی تشکیل کے لیے ایک بنیاد وجود میں آئے گی۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔اس ۔ع ن

(U: 436)



(Release ID: 1972966) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi