مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
سال 2014 کے بعد شہری ٹرانسپورٹ کے تئیں حکومت کا نقطہ نظر نمایاں تبدیلی کا گواہ ہے: مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا بیان
آئندہ کچھ سالوں میں ہمارا میٹرو نیٹ ورک دنیا کا دوسرا بڑا نیٹ ورک بن جائے گا: ہردیپ سنگھ پوری
پی ایم-ای بس سیوا اسکیم سٹی بس سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے ہے: ہردیپ سنگھ پوری
ہردیپ سنگھ پوری نے 16ویں اربن موبلٹی انڈیا (یو ایم آئی) کانفرنس کم ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا
Posted On:
27 OCT 2023 5:17PM by PIB Delhi
مکانات و شہری امور ، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ شہری ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کے تئیں حکومت کے نقطہ نظر میں 2014 کے بعد نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران تیزی سے ہونے والی شہر کاری کو ایک چیلنج کی بہ نسبت ایک موقع کے طور پر اپنایا ہے،
وزیر موصوف آج یہاں 16ویں اربن موبلٹی انڈیا (یو ایم آئی) کانفرنس کم ایکسپو 2023 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس تقریب میں انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ سنگھ کھرولا، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی اور دہلی میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب وکاس کمار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب کے دوران، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ریل پر مبنی تیز راہ داری نظام کے میدان میں ملک میں ہونے والی بڑی تبدیلی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ہندوستان میں میٹرو ریل کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک میں میٹرو نیٹ ورک کی ترقی کی رفتار میں حالیہ برسوں میں بے مثال اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اور 2014 میں ہندوستان میں صرف 248 کلومیٹر میٹرو ریل سفر طے کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ محض 9 سالوں میں آج 20 مختلف شہروں میں 895 کلومیٹر میٹرو لائنوں پر ریل چل رہی ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس وقت ہندوستان کا میٹرو نیٹ ورک دنیا کا تیسرا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے 2 سے 3 سالوں میں ہمارا میٹرو نیٹ ورک امریکہ کے میٹرو نیٹ ورک کی آپریشنل لمبائی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا، اور وہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا میٹرو نیٹ ورک بن جائے گا۔
جناب پوری نے کہا کہ میٹرو نیٹ ورک نے ہمارے شہریوں کی زندگیوں میں سکون، استحکام اور سلامتی لایا ہے۔ ‘‘مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ میٹرو نیٹ ورک میں روزانہ تقریباً 1 کروڑ ے زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں ۔’’ انہوں نے کہا کہ آخری میل رابطے کی آسانی اور دیگر عوامل کے ساتھ سواریوں کی تعداد میں اضافہ ہونے والا ہے۔
وزیر موصوف نے علاقائی اور بین شہر رابطے میں علاقائی ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) اور وندے بھارت ٹرینوں کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔
ملک میں مجموعی شہری ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کے لیے حکومت ہند کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ اس سمت میں شروعات ایف اے ایم ایI- ، ایف اے ایم ایII- اور پی ایم-ای بس سیوا اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ای بس سیوا اسکیم سٹی بس آپریشنز کو بڑھاوا دے گی۔ اور ان شہروں کو ترجیح دے گی جہاں منظم بس خدمات کی کمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی ماڈل پر 169 شہروں میں 10,000 ای بسیں تعینات کی جائیں گی جو متعلقہ بنیادی ڈھانچے ، بس ڈپو اور میٹر پاور بنیادی ڈھانچے کے پیچھے ہیں۔ اس اسکیم میں ماحول دوست اقدامات جیسے بس ترجیحی انفراسٹرکچر، ملٹی موڈل انٹرچینج سہولیات، نیشنل کامن موبلٹی کارڈ(این سی ایم سی)پر مبنی آٹومیٹک فیر کلیکشن سسٹم (اے ایف سی ایس) ، گرین اربن موبلٹی انیشیٹوز(جی یو ایم آئی) کے تحت چارجنگ انفراسٹرکچر وغیرہ کا بھی تصور کیا گیا ہے۔
پائیدار شہری ٹرانسپورٹ کی ترقی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، جناب پوری نے روشنی ڈالی کہ ای گاڑیوں کے ذریعے گرین موبیلٹی کو فروغ دینے کے علاوہ، بائیو فیول کی ملاوٹ، صاف توانائی کے متبادل - بائیو گیس، گرین ہائیڈروجن وغیرہ پر بھی توجہ دی گئی ہے۔
سولہویں اربن موبلٹی انڈیا(یو ایم آئی) کانفرنس کم ایکسپو 2023
سولہویں یو ایم آئی کانفرنس اور نمائش 2023 کا اہتمام مکانات اور شہری امور کی وزارت نے انسٹی ٹیوٹ آف اربن ٹرانسپورٹ (انڈیا) کے ذریعے اور دہلی میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے تعاون سے 27 سے 29 اکتوبر 2023 تک پریڈ روڈ، دہلی کینٹ، نئی دہلی کےمانیک شا سینٹر میں کیا جا رہا ہے ۔ کانفرنس کا افتتاح آج ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے دیگر معززین اور مندوبین کی موجودگی میں کیا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران، پالیسی ساز، میٹرو ریل کمپنیوں کے منیجنگ ڈائرکٹر، ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگس کے چیف ایگزیکٹیو، بین الاقوامی ماہرین، پیشہ ور افراد، ماہرین تعلیم اور طلباء بھی اس تقریب میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس سال، کانفرنس " مربوط اور لچک دار شہری ٹرانسپورٹ" کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ شہروں میں موثر، اعلیٰ معیار، مربوط اور لچکدار شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کی ڈیزائننگ اور نفاذ پر زور دے گا۔آب و ہوا میں تیزی سے ہونے والی تبدیلی اور شہر کے نقل و حمل کے نظام پر اس کے اثرات عوام کی نقل و حرکت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مربوط اور لچکدار ٹرانسپورٹ سسٹم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اختراعات نے نقل و حمل کے وسیع اختیارات کو ابھرنے کا باعث بنایا ہے، اس طرح مسافروں کے لیے دستیاب انتخاب کو وسیع کیا گیا ہے۔ منصوبہ بندی کے مرحلے سے ہی ٹرانسپورٹ کے نظام کی لچک کو مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یو ایم آئی کانفرنس کا تفصیل دن کے اعتبار سے پروگرام ضمیمہ I میں منسلک ہے۔
*************
( ش ح ۔ ح ا۔ رض (
U. No.441
(Release ID: 1972965)
Visitor Counter : 54