وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزارت سیاحت 25 سے 27 اکتوبر 2023 تک بین الاقوامی سفری نمائش ایشیا، سنگاپور میں شرکت کر رہی ہے


اس کا مقصد ”ناقابل یقین ہندوستان! ہندوستان کا دورہ سال 2023“ تھیم کے تحت ہندوستان کا دورہ کرنے والے مسافروں کے لیے مختلف سیاحتی مصنوعات اور تبدیلی کے تجربات کی سیریز کی نمائش کرنا ہے

Posted On: 27 OCT 2023 6:02PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت، حکومت ہند نے مختلف اسٹیک ہولڈروں بشمول ٹور آپریٹروں اور ریاستی سیاحت کے محکموں کے ساتھ سنگاپور میں منعقدہ ایک اہم بین الاقوامی سفری نمائش میں شرکت کی جس کا مقصد ایشیا پیسفک خطہ سمیت ہندوستان میں اندرون ملک سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ نمائش – آئی ٹی بی ایشیا 25 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی اور 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ سیاحت کی وزارت نمائش میں ہندوستانی صنعت کی شرکت کی قیادت کر رہی ہے، جو دنیا بھر سے سفری تجارت کے کاروبار اور اسٹیک ہولڈروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ اس کا مقصد ”ناقابل یقین ہندوستان! ہندوستان کا دورہ سال 2023“ تھیم کے تحت ہندوستان کا دورہ کرنے والے مسافروں کے لیے مختلف سیاحتی مصنوعات اور تبدیلی کے تجربات کی سیریز کی نمائش کرنا ہے۔

انکریڈیبل انڈیا (ناقابل یقین ہندوستان) پویلین کا افتتاح سنگاپور میں ہندوستان کے ہائی کمشنر عالیجناب ڈاکٹر شلپک امبولے نے کیا۔ بیرون ملک مقیم ہندوستانی مشنوں کے ساتھ مل کر اپنی پروموشنل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، نمائش میں وزارت سیاحت کی شرکت کا مقصد میڈیا اور صنعت دونوں کی توجہ ہندوستان کی طرف ایک منافع بخش منزل کے طور پر حاصل کرنا ہے جس کی مختلف موضوعاتی مصنوعات ہیں جیسے ایڈونچر، فلاح و بہبود، ہمالیہ، ایکو ٹورزم، پائیدار سیاحت اور غیر ملکی جنگلی حیات۔ آئی ٹی بی ایشیا کے ناقابل یقین انڈیا پویلین کے اندر ڈیسٹینیشن مینجمنٹ کمپنیاں موجود تھیں جن میں انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (IRCTC) اور حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سینٹر شامل تھے جنہوں نے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی اور ممکنہ گاہکوں اور شراکت داروں کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی۔

اس سال کو وزٹ انڈیا سال 2023 کے طور پر قرار دیا گیا ہے تاکہ ہدف شدہ ممکنہ بین الاقوامی منڈیوں میں ہندوستان کو ایک ترجیحی منزل کے طور پر توجہ حاصل ہو سکے۔ جنوب مشرقی ایشیا کے خطے کے ساتھ سنگاپور ہندوستان کے لیے خاص طور پر بدھ مت کی سیاحت کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہر ہفتے تقریباً 150 پروازوں کے ساتھ خطے کے ساتھ ہندوستان کا بہترین رابطہ ایک اضافی فائدہ ہے۔

سیاحت کی وزارت کی توجہ پائیدار سیاحت کے فروغ اور سیاحت کے شعبے میں پائیداری کو مرکزی دھارے میں لانے پر بھی ہے۔ ہندوستان نے پائیدار سیاحت کے لیے ایک قومی حکمت عملی کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ہندوستانی سیاحت کے شعبے میں پائیداری کو مرکزی دھارے میں لانا ہے اور قدرتی اور ثقافتی وسائل کی حفاظت کرتے ہوئے زیادہ لچکدار، جامع، کاربن غیر جانبدار، اور وسائل مؤثر سیاحت کو یقینی بنانا ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت سات کلیدی ستون ہیں جو ماحولیات، اقتصادی اور سماجی و ثقافتی پائیداری کو فروغ دینے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ہنر مندی کی نشوونما اور کاروباری شخصیت کے ذریعے بیداری پیدا کرنے پر مرکوز ہیں۔ مشن لائف کے تحت ٹریول فار لائف پروگرام کو سیاحوں اور سیاحت کے کاروبار کے درمیان بڑے پیمانے پر رویے میں تبدیلی لانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس کا تحفظ ماحولیات اور آب و ہوا کی کارروائی پر نمایاں اثر پڑے گا۔

   **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 371



(Release ID: 1972245) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi