یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی امتحان 2023 ان کے قطعی نتائج کا اعلان

Posted On: 26 OCT 2023 8:42PM by PIB Delhi

ذیل میں ان 628 امیدواروں  کی میرٹ کے حساب سے فہرست دی گئی ہےجنھوں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے 151ویں کور اور نیول اکیڈمی کے 113ویں  انڈین نیول اکیڈمی کورس(آئی این اے سی) میں داخلے کے لیے یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے  16 اپریل 2023 منعقدہ تحریری امتحانات کے نتائج اور اس کے بعد وزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے منعقدہ انٹرویو میں  کوالیفائی کیا ہے۔ مذکورہ بالا کورس کے آغاز کی تاریخ سے متعلق  تفصیلی معلومات کے لیے  براہ کرم وزارت دفاع کی ویب سائٹ  www.joinindianarmy.nic.in www.joinindiannavy.gov.in اورwww.careerindianairforce.cdac.in پر دیکھیں۔

ان فہرستوں کو تیار کرتے وقت  میڈیکل جانچ کے نتائج کو  سامنے نہیں رکھا گیا ہے۔

تمام امیدواروں کی امیدواری اس وقت تک عبوری سمجھی جائے گی جب تک کہ وہ اپنی تاریخ پیدائش اور تعلیمی لیاقت وغیرہ سے متعلق ، جس کا انھوں نے ذکر کیا ہے، براہ راست  وزارت دفاع  کے مربوط ہیڈکوارٹرمیں بھرتی کے   ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل، ایڈجوٹینٹ جنرل کی برانچ ، ویسٹ بلاک نمبرIII، ونگ-1، آر کے پورم، نئی دلّی 110066 میں  داخل نہیں کردیتے۔

اگر کسی امیدوار کے پتے میں تبدیلی ہوئی ہے تو انھیں مشورہ دیا جاتا ہے وہ فوری طور پر مذکورہ بالا پتے پر فوج کے ہیڈکوارٹر کو براہ راست مطلع کریں۔

نتائج یو پی ایس سی کی ویب سائٹ https://www.upsc.gov.in پر دستیاب ہیں، البتہ امیدواروں کے نمبر قطعی نتائج کے اعلان کی تاریخ سے 15 دن بعد ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

مزید کسی معلومات کے لیے امیدوار کسی بھی کام کے دن صبح 10 بجے سے شام پانچ بجے کے درمیان بذاتِ خود کمیشن کے   گیٹ سی کے قریب  کاؤنٹر پر  رابطہ کرسکتے ہیں یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271/011-23381125/011-23098543پر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایس ایس بی / انٹرویو سے متعلق کسی بھی معاملے میں امیدوار ٹیلی فون نمبر  011-26175473  پر رابطہ کرسکتے ہیں یا  فوج کے لیے پہلی پسند کے لیےjoinindianarmy.nic.in   اور بحریہ کے لیے 011-23010097/Email:officer-navy[at]nic[dot]in پر رابطہ کرسکتے ہیں اور ایئرفورس کے لیے پہلی پسند کے تعلق سے 011-23010231 ، ایکسٹنشن 7645/7646/7610 یا www.careerindianairforce.cdac.in پر رجوع کرسکتے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں۔

************

ش ح۔وا۔ر ا

 (U.No. 338)


(Release ID: 1971864) Visitor Counter : 92


Read this release in: English