صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے میں خصوصی مہم 3.0 کے تحت خاطر خواہ پیشرفت کی گئی


17221 فیزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ، 4692 فیزیکل فائلیں تلف کی گئیں ،2847  عوامی شکایتیں نمٹائی گئیں اور کباڑ کے سامان کو فروخت کرکے 395483 روپے کی آمدنی حاصل کی گئی

Posted On: 25 OCT 2023 7:38PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہود کا محکمہ(ڈی او ایچ ایف ڈبلیو)سوچھتا سے متعلق  خصوصی مہم 3.0  کا اہتمام کررہا ہے اور ملک  کے مختلف حصوں میں واقع محکمے اور اس کے سبھی منسلک اور ذیلی دفاتر ، خودمختار اداروں اور سی پی ایس سی کے اندر تمام زیر التوا معاملات کو نمٹارہا ہے ۔ اس مہم کے اہم مقاصد میں جو باتیں شامل ہیں ان میں زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنا، سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا ، اندرونی نگرانی طریقہ کار کو مستحکم کرنا ،ریکارڈ مینجمنٹ میں افسروں کو تربیت دینا اور بہتر ریکارڈ مینجمنٹ کے لئے فیزیکل ریکارڈس کو ڈیجیٹائز کرنا شامل ہے۔ اس مہم کے دوران صحت و خاندانی بہبود کے محکمےکے فیلڈ افسروں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور اس مہم کے تحت مختلف سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں ۔ یہ سرگرمیاں ان فیلڈ افسروں کے ذریعہ انجام دی جارہی ہیں۔

صحت و خاندانی بہبود کے سکریٹری جناب سدھانش پنت کی طرف سے باقاعدہ جائزہ لیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ خصوصی مہم 3.0 کے نوڈل افسروں اور جوائنٹ سکریٹری جناب ای لانگ بام رابرٹ سنگھ کے ذریعہ بھی باقاعدہ جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ اس مہم کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

بعد                                   پہلے

نئی دہلی کے وردھمان میڈیکل کالج اور صفدرجنگ استپال میں صفائی ستھرائی کی مہم

بعد                                   پہلے

ہماچل پردیش کے بدی میں ڈی ڈی سی (1) سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی بی ایس سی او) کے دفتر میں صفائی ستھرائی مہم

 

آندرھرا پردیش کے منگلا گری میں واقع  ایمس میں پلاسٹک کیپس  سے بنی   دیواروں کی پینٹنگس،تاکہ  اپسائیکلنگ کی حوصلہ افزائی کی جاسکے

 

 

نئی دہلی کے ایمس میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انسٹی ٹیوٹ راٹری کینسر اسپتال(بی آر اے آئی آر سی ایچ) میں نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا گیا

 

اس مہم کے نفاذ کے مرحلے کی پیشرفت کی باقاعدہ صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ایڈ منسٹریٹو ریفارمس اورپبلک  گریوینسز (ڈی اے آر پی جی) کے محکمے کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل ((https://scdpm.nic.in) پر رپورٹ کیا گیا۔

25 اکتوبر2023 تک حصولیابیوں کا ڈاٹا ڈی اے آر پی جی کے پورٹل پر رپورٹ کیا گیا ۔ صحت و خاندانی بہبود کے محکمے نے  ایم پیز کے 65 ریفرینسز نمٹائے اور 2847 عوامی شکایات بھی نمٹائی ،17221 فیزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 4692 فائلیں تلف کی گئیں ۔صحت و خاندانی بہبود کے محکمے کے مختلف دفاتر کے ذریعہ 1339 صفائی ستھرائی کی مہمات بھی انجام دی گئیں اور 14657 مربع فٹ جگہ کو دفتار کے استعمال کے لئے آزاد کرایا گیا ۔کباڑے کو فروخت کرکے 395483 روپے کی آمدنی حاصل کی گئی۔

***********

 

ش ح ۔   ح ا  - م ش

U. No.282



(Release ID: 1971287) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi