کوئلے کی وزارت

کوئلے کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ فائلوں کا جائزہ لیا


کباڑ ہٹا کر 28 اعشاریہ سات نو کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی

مہم کے تحت کوئلہ/ لگنائٹ پی ایس یوز نے اختراعی اقدامات کئے

Posted On: 24 OCT 2023 1:13PM by PIB Delhi

خصوصی مہم 3.0 کے دوسرے اور تیسری عملدرآمد ہفتوں کے دوران کوئلہ وزارت نے اپنی پی ایس یوز کے ہمراہ متعدد سرگرمیاں انجام دیں جنکی تیاریوں کے مرحلے میں نشاندہی کی گئی تھی۔

وزارت نے کباڑ ا ہٹا کر تقریبا 5059012 اسکوائرفیٹ علاقے کو صاف کرایا اور 28 اعشاریہ سات نو روپے کی آمدنی حاصل کی۔

(بہترین اقدامات)

مقررہ نشانوں کو حاصل کرنے کے علاوہ اس مہم سے بہت سے اچھے کام کاج بھی شروع ہوئے۔ بہترین طرز کار کے اقدامات وزارت کے تحت پی ایس یوز کے درج ذیل اقدامات کئے:/

(پلاسٹک ٹوپیور)

ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کے کچرے سے نمٹنے کے لئے ایسٹرن کولفیلڈ لمیٹڈ نے ٹھوس کباڑ کے بندوبست کی یونٹ بنائی ہے اور ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کو قیمتی وسائل میں بدل دیا ہے۔

(کچرے کی چھنٹائی)

ای سی ایل کی ٹیم نے کچرے کے الگ الگ حصوں ۔ پلاسٹک ، کاغذ اور دیگر بیکار چیزوں کو دوبارہ استعمال کئے جانے کے لئے نشان زد کیا۔

(پلاسٹک کچرے کا اختراعی بندوبست)

پلاسٹک کو پھرے سے استعمال کئے جانے والی اشیا میں بدلا جانا پلاسٹک کچرے کا سب سے نمایاں استعمال ہے۔

(رین واٹر ہاروسیٹنگ)

ای سی ایل نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت نئے اقدامات کئے ہیں۔ راج محل ایریا، سی ایس ایف کیمپ سون پور بازاری ایریا اور ممگموا یریا میں بارش کے پانی کے تحفظ کے اسٹرکچر تیار کئے گئے۔

62 مقامات پر صفائی ستھرائی کی مہم کامیابی کے ساتھ چلائی گئی۔

جگناتھ ایریا ریجنل اسٹور کا یہ خوبصورت باغ کچرے میں پڑی بے کار چیزوں سے تیار کیا گیا ہے۔

(چلڈرن پارک)

خصوصی مہم 3.0 کے تحت کوئلہ نگر، دھنباد میں واقع کوارٹر نمبر ڈی پندرہ سیکٹرتین کو خوبصورت بنانے کی مہم سی ایم پی ڈی آئی نے چلائی اور یہاں بچوں کا پارک بنایا گیا۔

اس خصوصی مہم نے بہترین کام کاج کو فروغ دیا ہے اور کچرے کے بندوبست کی ایسی نظیریں قائم کی ہیں جو دوسروں کو ترغیب دیں گی۔

*****

 

U.No:178

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1970451) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada