مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیرا ہرٹز رینج میں محدود مدت كی خاطر ڈیمانڈ جنریشن کے لیے غیر استعمال شدہ یا محدود استعمال شدہ اسپیکٹرم بینڈز کے کھلے اور بغیر لائسنس والے استعمال‘ پر ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے مشاورتی پیپر پر تبصرے اور جوابی تبصرے وصول کرنے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 20 OCT 2023 8:14PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 27.09.2023 کوٹیرا ہرٹز رینج میں محدود مدت کی خاطر ڈیمانڈ جنریشن کے لیے غیر استعمال شدہ یا محدود استعمال شدہ اسپیکٹرم بینڈز کے کھلے اور بغیر لائسنس والے استعمالپر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی پیپر میں اٹھائے جانے والے امور پر تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 25.10.2023 اور جوابی تبصرے کے لیے 08.11.2023 مقرر کی گئی تھی۔

ایک انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخوں کو بالترتیب 15.11.2023 اور 29.11.2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے اور جوابی تبصرے جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، سپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی کو ترجیحاً الیکٹرانک شکل میں advmn@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت اور معلومات کے لیے جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر

 +91-11-23210481 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

******

U.No:102

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1969925) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi