ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی آر اے پی کے مطابق، آئی ایم ڈی/ آئی آئی ٹی ایم کی اے کیو آئی پیشین گوئیوں کے مطابق دہلی کا یومیہ اوسط اے کیو آئی 301 انڈیکس ویلیو چھونے/پار کرنے یا اس کے چھونے/ پار کرنے کی توقع ہونے پرپورے این سی آر میں اسٹیج-2 نافذ کی جائے گی


آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی طرف سے فراہم کردہ ہوا کے معیار کی پیشین گوئی کے مطابق، ناموافق موسمیاتی اور آب و ہو اکے حالات کی وجہ سے 23 اکتوبر 2023 اور 24 اکتوبر2023 کو دہلی کی مجموعی ہوا کے معیار میں گراوٹ آنے اور اس کے ’انتہائی خراب‘ زمرے میں داخل ہونے کا امکان ہے

سی پی سی بی کے یومیہ اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق دہلی کا اوسط اے کیو آئی آج شام 4 بجے 248 پر پہنچ گیا

اس کے مطابق جی آر اے پی کے آپریشنلائزیشن کے لیے سی اے کیو ایم سب کمیٹی نے آج منعقدہ میٹنگ میں آئی ایم ڈی/ آئی آئی ٹی ایم کے ذریعے فراہم کردہ دہلی کے لیے ہوا کے معیار کے منظرنامے اور ہوا کے معیار کی پیشین گوئیوں کا جائزہ لیا

سب کمیٹی نے آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ فراہم کردہ متحرک ماڈل اور موسم/موسمیاتی پیشین گوئی کے مطابق 23 اکتوبر 2023 اور 24 اکتوبر 2023 کو جی آر اے پی کے اسٹیج-2 کے متوقع سطح تک پہنچنے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے این سی آر میں جی آر اے پی کے اسٹیج-2 کے مطابق 11 نکاتی ایکشن پلان کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا

’انتہائی خراب‘ ہوا کے معیار سے متعلق نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے اسٹیج -2 کے تحت آنے والی تمام کارروائیوں کو پہلے سے نافذ جی آر اے پی کی تمام اسٹیج -1 کارروائیوں کے علاوہ تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ این سی آر میں فوری طور پر نافذ کیا جائے گا

سی اے کیو ایم نے شہریوں سے تعاون کرنے اور جی آر اے پی کے سٹیزن چارٹر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے

جی آر اے پی کے تحت نافذ کئے جانے والے اقدامات کے لیے ذمہ دار ایجنسیوں بشمول این سی آر ریاستوں کے آلودگی کنٹرول بورڈ (پی سی بی) اور ڈی پی سی سی سے کہا گیا ہےکہ وہ جی آر اے پی کے اسٹیج -1 کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کے علاوہ جی آر اے پی کے اسٹیج -2 کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کے کامیابیوں اور سختی کے ساتھ نفاذ کو یقینی بنائیں

سی اے کیو ایم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور آنے والے دنوں میں مستقل بنیادوں پر ہوا کے معیار کے منظر نامے کا جائزہ لے گا

Posted On: 21 OCT 2023 5:38PM by PIB Delhi

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے ذریعہ فراہم کردہ یومیہ  اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق آج دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 248 تک پہنچا۔ آئی  ایم ڈی/ آئی آئی  ٹی ایم کے ذریعے فراہم کردہ  ہوا کے معیار  اور موسم/موسمیاتی حالات کے لئے متحرک ماڈل اور پیشین گوئیوں کے مطابق ناموافق موسمیاتی اور آب و ہوا کی صورتحال کی وجہ سے 23 اکتوبر 2023 اور 24 اکتوبر 2023  کو دہلی کا اوسط اے کیو آئی ’انتہائی خراب‘  کےزمرہ (دہلی - اے کیو آئی 3O1-4OO) تک  پہنچ جانے کا امکان ہے۔  اسی مناسبت سے، این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے بندوبست کے کمیشن (سی اے کیو ایم) کے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کو چلانے کے لیے سب کمیٹی نے آج دہلی-این سی آر کے ہوا کے معیار کے منظرنامے کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا۔

خطے میں ہوا کے معیار کے منظر نامے کے ساتھ ساتھ آئی ایم  ڈی/  آئی آئی ٹی ایم کے ذریعے دستیاب کرائی گئی  موسم/موسمیاتی حالات اور ہوا کے معیار کی پیشین گوئیوں کا جامع جائزہ لیتے ہوئے، یہ دیکھا گیا کہ ہوا کے معیار کے پیرامیٹرز میں کمی آنے اور 23 اکتوبر  2023 اور  24 اکتوبر 2023 کو آئی ایم  ڈی/ آئی آئی ٹی ایم  کی ر موسم/موسمیاتی پیشین گوئی کے مطابق جی آر اے پی کی اسٹیج-2  کی متوقع سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔  اس لئے ہوا کے معیار کو مزید خراب ہونے سے روکنے کی کوشش میں، جی آر اے پی کے آپریشنلائزیشن کے لیے سب کمیٹی نے پورے این سی آر میں نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے اسٹیج-2 کے مطابق 11 نکاتی ایکشن پلان کو نافذ کئے جانے کی اپیل کی ہے۔ نظرثانی شدہ جی آر اے پی – ’انتہائی خراب‘ ہوا کی  کے معیار (دہلی - اے کیو آئی 3O1-4OO) کے اسٹیج -2 کے تحت  آنے والی تمام کارروائیوں  کو  پہلے سے نافذ شدہ  جی آر اے پی کی اسٹیج I کی کارروائیوں کے علاوہ پورے این سی آر میں فوری طور پر تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ نافذ کیا جائے۔  اس کے علاوہ جی آر اے پی کے تحت اقدامات کونافذ کرنے کے لئے ذمہ دار ایجنسیوں، بشمول  این سی آر ریاستوں کے آلودگی کنٹرول بورڈز (بی سی بی)  اور ڈی پی سی سی، سے کہا گیا ہے کہ وہ  اس مدت کے دوران جی آر اے پی کے اسٹیج – 1 کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کے علاوہ  جی آر اے پی کے اسٹیج -2 کے تحت کی جانے والی  کارروائیوں کے کامیابیابی  اور سختی کے ساتھ نفاذ  کو یقینی بنائیں۔ 

سب کمیٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جی آر اے پی کے تحت سٹیزن چارٹر پر عمل کریں اور جی آر اے پی کے ان اقدامات کے موثر نفاذ میں درج  ذیل کے مطابق مدد کریں جن کا مقصد خطے میں ہوا کے معیار کو برقرار رکھنا اور بہتر بنانا ہے:

  • لوگ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں اور ذاتی گاڑیوں کا استعمال کم سے کم کریں۔

  • ٹکنالوجی کا استعمال کریں، کم بھیڑ والا راستہ اختیار کریں چاہے تھوڑا سا لمبا ہو۔

  • اپنی گاڑیوں میں تجویز کردہ وقفوں پر ایئر فلٹرز کو باقاعدگی سے تبدیل کریں۔

  • اکتوبر سے جنوری تک کے مہینوں کے دوران  دھول پیدا کرنے والی تعمیراتی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

  • ٹھوس فضلہ اور بائیو ماس کو کھلے میں  جلانے سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ  پہلے سے نافذ  شدہ جی آر اے پی کے اسٹیج -1 کی تمام کارروائیوں کے علاوہ پورے این سی آر میں جی آر اے پی کے  اسٹیج-1 کے مطابق ایک 11 نکاتی ایکشن پلان فوری طور پر نافذ  کیا گیا ہے۔ اس 11 نکاتی ایکشن پلان میں این سی آر ریاستوں کے آلودگی کنٹرول بورڈز اور ڈی پی سی سی سمیت مختلف ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کئے جانے والے/ یقینی بنائے جانے والے اقدامات شامل ہیں۔ یہ اقدامات ہیں:

  1. یومیہ بنیاد پر شناخت شدہ سڑکوں پر مکینیکل/ویکیوم سویپنگ  کیا جائے اور پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔

  2. سڑکوں کی دھول دبانے کےلئے سڑکوں خاص طور پر ہاٹ اسپاٹس، بھاری ٹریفک کی گزرگاہوں، کمزور علاقوں میں دھول کو دبانے میں استعمال ہونے والے پانی کے چھڑکاؤ (کم از کم ہر متبادل دن، نان پیک اوقات کے دوران)  کو یقینی بنائیں اور مخصوص جگہوں/ لینڈ فلز میں جمع ہونے والی دھول کا مناسب طریقے نمٹان کریں۔

  3. سی اینڈ ڈی سائٹس پر ڈسٹ کنٹرول کے اقدامات کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے معائنہ کو تیز کریں۔

  4. این سی آر میں تمام شناخت شدہ ہاٹ اسپاٹ میں فضائی آلودگی میں کمی کے لیے فوکسڈ اور نشانہ بند کارروائی کو یقینی بنائیں۔ اس طرح کے ہر ایک ہاٹ اسپاٹ میں ہوا کے منفی معیار میں رول ادا کرنے والی اہم وجوہات کے لئے اصلاحی اقدامات کو تیز کریں۔

  5. متبادل پاور جنریٹنگ سیٹس/ آلات (ڈی جی سیٹ وغیرہ) کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

  6. ہدایت نمبر 76 مورخہ 29 ستمبر 2023 کے مطابق این سی آر کے تمام شعبوں بشمول صنعتی، تجارتی، رہائشی اور دفاتر وغیرہ میں ڈی جی سیٹ کے ریگولیٹڈ آپریشنز کے شیڈول کو سختی سے نافذ کریں۔

  7. ٹریفک کی نقل و حرکت کو سنکرونائز کریں اور ٹریفک کی ہموار روانی کے لیے چوراہوں/ٹریفک جام کے مقامات پر  کافی تعداد میں اہلکار تعینات کریں۔

  8. لوگوں کو فضائی آلودگی کی سطح کے بارے میں مشورہ دینے کے لیے اخبارات/ٹی وی/ریڈیو پر  اشہارات کے ذریعہ لوگوں  ہوا کی  آلودگی کی سطح کے بارے میں  بتائیں اور آلودگی کم کرنے کی سرگرمیوں کے لئے یہ بتائیں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے ۔

  9. نجی ٹرانسپورٹ کی حوصلہ شکنی کے لیے پارکنگ فیس میں اضافہ کریں۔

  10. اضافی بیڑے کو شامل کرکے اور سروس کی فریکوئنسی میں اضافہ کرکے سی این جی /الیکٹرک بس اور میٹرو خدمات کو بڑھائیں۔

  11. ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز لازمی طور پر سیکیورٹی عملے کو الیکٹرک ہیٹر فراہم کریں تاکہ سردیوں کے دوران کھلے بائیو ماس اور ایم ایس ڈبلیو جلنے سے بچ سکیں۔

  12. کمیشن صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور آنے والے دنوں میں مستقل بنیادوں پر ہوا کے معیار کی صورت حال کا جائزہ لے گا۔ جی آر اے پی  کا تفصیلی نظرثانی شدہ شیڈول کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور  caqm.nic.in کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-92

 


(Release ID: 1969840) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Tamil