ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی صفائی مہم 3.0 نے ہندوستانی ریلوے پر رفتار حاصل کی


مہم کے تیسرے ہفتے تک 11,748 صفائی مہم چلائی گئیں

چار اعشاریہ چھ آٹھ  لاکھ مربع فٹ جگہ خالی ہوئی اور 15.15 کروڑ (تقریباً)روپے کی آمدنی ہوئی

مہم کے دوران 1.55 لاکھ سے زیادہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا

ریکارڈنگ اور ویڈنگ کے مقصد کے لیے 91,597 سے زیادہ فائلوں کا جائزہ لیا گیا

Posted On: 20 OCT 2023 4:57PM by PIB Delhi

صفائی کا مشاہدہ کرنے اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 نے پورے ہندوستانی ریلوے میں پوری رفتار حاصل کی ہے اور تمام پہلوؤں سے ہم ہدف کو پورا کرنے یا ہدف سے تجاوز کریں گے۔

مہم کے تیاری کے مرحلے کے دوران، ریلوے نے 10,722 فٹ کی جگہ اور تقریباً 3.19 لاکھ روپے کی آمدنی، 2.70 لاکھ عوامی شکایات، کی مفت صفائی مہم کا ہدف مقرر کیا ہے۔ دفتری اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 190.12 لاکھ کی آمدنی ہوئی ہے۔ مہم کے دوران 1,05,062 فائلوں کی ریکارڈنگ اور ویڈنگ اور 8562 VIP ریفرنسز کو ٹھکانے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ریلوے ان اہداف کو حاصل کرنے میں غیر معمولی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور یہاں تک کہ کچھ زمروں میں پہلے ہی اہداف کو عبور کر چکا ہے۔ اس نے مہم کے تیسرے ہفتے تک 11,748 صفائی مہم چلائی ہے ۔ دفاتر اور کام کی جگہوں پر اسکریپ کو ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کے نتیجے میں 4.68 لاکھ مربع فٹ جگہ کو صاف کیا گیا ہے اور 15.15 کروڑ (تقریباً) روپے کی زبردست آمدنی  ہوئی ہے ۔

اس کے علاوہ مہم کے دوران 1.55 لاکھ سے زیادہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے ۔ ریکارڈنگ اور ویڈنگ کے مقصد سے 91,597 سے زیادہ فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ریلویز مہم میں کوششوں کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا (ٹویٹر، فیس بک وغیرہ) اور دیگر پلیٹ فارمز کو فعال طور پر استعمال کر رہا ہے۔

مزید برآں، ریلوے باقی تمام اہداف کو پورا کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ مہم کی پیشرفت کی نگرانی سیکرٹری/ریلوے بورڈ اور چیئرمین اور سی ای او/ریلوے بورڈ کر رہے ہیں۔

مہم کی چند جھلکیاں:

******

U.No:61

ش ح۔ش ت۔س ا


(Release ID: 1969612) Visitor Counter : 97
Read this release in: English , Hindi