نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے محترمہ چرومتی نروان کی "روئرنگ ریوائیول: ٹائیگرز آف انڈیا" نمائش کا افتتاح کیا
Posted On:
20 OCT 2023 6:49PM by PIB Delhi
نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھر نے آج نئی دہلی میں آل انڈیا فائن آرٹس اینڈ کرافٹس سوسائٹی میں "روئرنگ ریوائیول: ٹائیگرز آف انڈیا- چارکول اسکیچز اور واٹر کلر فلورز" کے عنوان سے ایک نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ معروف فنکار، محترمہ چارومتی نروان کی اس طرح کی پانچویں نمائش ہے جس کے کام کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔
پچھلے 25 سالوں سے، محترمہ چارومتی نروان شیروں اور جنگلی حیات کا گہری نظر سے مشاہدہ کر رہی ہیں جن کا ان کے فن میں فصیح اظہار ہے۔ نمائش - 'روئرنگ ریوائیول' پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال مکمل ہونے پر کامیابی کا جشن مناتی ہے، جو 1973 میں شروع کیا گیا تھا۔ پروجیکٹ ٹائیگر کے آغاز میں 9 ٹائیگر ریزرو سے، 54 ٹائیگر ریزرو، اور ان کے تحت رہائش گاہ 75000 مربع کلومیٹر تک پھیل گئی ہے، جو ہندوستان کے کل رقبہ کا 2.3 فیصد ہے۔ یہ ملک آج عالمی شیروں کی 75 فیصد آبادی کا گھر ہے۔
****
U.No:58
ش ح۔ش ت۔س ا
(Release ID: 1969539)
Visitor Counter : 115