وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

‘‘گھر گھر کے سی سی ابھیان’’: مچھلی پالنے والوں کے لیے کسان کریڈٹ کارڈ كی فراہمی یقینی بنانے کا ایک انقلابی قدم


سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لکھی كی صدارت میں  ‘‘گھر گھر کے سی سی ابھیان’’ پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک اہم میٹنگ

Posted On: 19 OCT 2023 7:41PM by PIB Delhi

ماہی پروری کے شعبے کے لیے مالی ہمہ جہتی اور تعاون کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم كے طور پر سکریٹری (ماہی پروری)، ڈاکٹر ابھیلکش لکھی نے 'گھر گھر كے سی سی ابھیان' پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔

Image

 

اس میٹنگ میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)، نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نبارڈ)، شیڈولڈ کمرشل بینکوں، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود، ریاستی سطح کے بینكروں كی كمیٹیوں اور علاقائی دیہی بینکوں كے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Image

 

اپنے خطاب میں ڈاکٹر ابھی لکش لکھی نے ماہی پروری کے ویلو چین کے آخری منزل تک كے سی سی کی سہولت کا داءرہ وسیع كرنے کی ضرورت پر زور دیا اور كہا كہ اس بات کو یقینی بنایا جاءے کہ ہر اہل فرد کا احاطہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کے سی سی کی درخواستوں کے مسترد ہونے کی وجہ کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے اور كوشش كی جاءے كہ درخواستوں كو مسترد كءے جانے مین كمی آءے اور منظوری كی درخواستوں کو تیزی سے نمٹایا جاءے۔ انہوں نے نے مطلع کیا کہ ساگر پرکرما کے دوران خصوصی كے سی سی مہم حوصلہ افزا ہے اور تمام شرکاء سے 'گھر گھر كے سی سی ابھیان' کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ان سے تعاون کی اپیل کی۔

Image

 

جوائنٹ سکریٹری، محكمہ ماہی پروری جناب ساگر مہرہ نےگھر گھر کے سی سی ابھیانکے اغراض و مقاصد پر تبادلہ خیال کیا اور ابھیان کے کامیاب نفاذ کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور بینکوں کی مؤثر شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے كہا کہ اس مہم کا مقصد عالمی مالیاتی ہمہ جہتی کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر ماہی پرور کو قرض کی سہولیات تک بلا رکاوٹ رسائی حاصل ہو جس سے ان کے زرعی حصول کو آگے بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

Image

جوائنٹ سکریٹری نے دستاویزات اور بینک کے طریقہ کار سے متعلق استفادہ کنندگان کو درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی جیسا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ مطلع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 1746.16 کروڑ روپے كی لاگت كے 1,59,903 کسان كریڈٹ كارڈ  کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مچھلی پانے والوں کی كے سی سی حاصل کرنے کی اہلیت کے بارے میں جاری کردہ آر بی آءی کے تازہ ترین رہنما خطوط سے متعلق بیداری بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بینکوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے درخواستوں کے مسترد ہونے کا تجزیہ كیا جاءے اور  اصلاحی اقدامات كءے جاءیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین اس سے مستفید ہو سکیں۔

Image 

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شرکاء نے جاری ابھیان کے دوران اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے درخواستوں کو متحرک کرنے، اہلیت کے معیار، کریڈٹ کی حد اور دستاویزات وغیرہ کے امور اور چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ نابارڈ، شیڈولڈ کمرشل بینکوں، زراعت اور کسانوں کی بہبود كے محكمے، ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹیوں، علاقائی دیہی بینکوں اور آر بی آءی نے یقین دلایا کہ وہ ماہی پروری کے شعبے کے لیے 'گھر گھر كے سی سی ابھیان' پر خصوصی توجہ دیں گے۔

 

Image

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 14

 



(Release ID: 1969256) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi