زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

سال 23-2022 کے لئے جاری کردہ بڑی فصلوں کی پیداوار کے حتمی تخمینے


ملک میں کل اناج کی ریکارڈ پیداوار کا تخمینہ 3296.87 لاکھ ٹن   ہے

ہر ایک کی کوشش سے زرعی شعبے میں  بہتر نتائج سامنے آرہے  ہیں: جناب نریندر سنگھ تومر

Posted On: 18 OCT 2023 8:55PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبودکے محکمہ کی طرف سے سال 23-2022 کے لیے بڑی فصلوں کی پیداوار کے حتمی تخمینے جاری کیے گئے ہیں۔ 23-2022 کے حتمی تخمینے کے مطابق، ملک میں اناج کی کل ریکارڈ پیداوار 3296.87 لاکھ ٹن ہونے کا تخمینہ ہے، جو کہ22-2021 کے دوران حاصل کی گئی 3156.16 لاکھ ٹن غذائی اناج کی پیداوار سے 140.71 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ،23-2022 کے دوران پیداوار گزشتہ پانچ سالوں (18-2017 سے 22-2021) کی اوسط غذائی پیداوار سے 308.69 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کےمرکزی  وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے اناج کی ریکارڈ پیداوار پر کہا ہے کہ ہمارے کسان بھائی بہن مسلسل محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی سائنسدان اور ادارے بھی بہترین کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں وزارت زراعت، اسکیموں اور پروگراموں کو آسانی سے نافذ کر رہی ہے، اس لیے سب کی کوششیں اناج کی ریکارڈ پیداوار سمیت زرعی شعبے میں بہتر نتائج کی عکاسی کر رہی ہیں ۔

حتمی تخمینوں کے مطابق، 23-2022 کے دوران بڑی فصلوں کی متوقع پیداوار حسب ذیل ہے:

  • غذائی اجناس - 3296.87 لاکھ ٹن
  • چاول - 1357.55 لاکھ ٹن
  • گندم - 1105.54 لاکھ ٹن
  • غذائی اجزاء/موٹے اناج - 573.19 لاکھ ٹن
  • مکئی - 380.85 لاکھ ٹن
  • دالیں - 260.58 لاکھ ٹن
  • تور - 33.12 لاکھ ٹن
  • چنا - 122.67 لاکھ ٹن
  • تیل کی بیج - 413.55 لاکھ ٹن
  • مونگ پھلی - 102.97 لاکھ ٹن
  • سویا بین - 149.85 لاکھ ٹن
  • ریپسیڈ اور سرسوں - 126.43 لاکھ ٹن
  • گنا - 4905.33 لاکھ ٹن
  • کپاس - 336.60 لاکھ گانٹھیں (ہر ایک 170 کلوگرام کی)
  • جوٹ اور میسٹا - 93.92 لاکھ گانٹھیں (ہر ایک 180 کلوگرام کی)

23-2022 کے دوران چاول کی کل پیداوار کا تخمینہ 1357.55 لاکھ ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ پچھلے سال کی 1294.71 لاکھ ٹن چاول کی پیداوار سے 62.84 لاکھ ٹن زیادہ ہے اور پچھلے پانچ سالوں کی 1203.90 لاکھ ٹن کی اوسط پیداوار سے 153.65 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

23-2022 کے دوران گندم کی پیداوار ریکارڈ 1105.54 لاکھ ٹن رہنے کا تخمینہ ہے۔ یہ پچھلے سال کی 1077.42 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار سے 28.12 لاکھ ٹن زیادہ ہے اور 1057.31 لاکھ ٹن کی اوسط گندم کی پیداوار سے 48.23 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

غذائیت سے بھرپور/موٹے اناج کی پیداوار کا تخمینہ 573.19 لاکھ ٹن ہے، جو کہ 22-2021 کے دوران حاصل کی گئی 511.01 لاکھ ٹن کی پیداوار سے 62.18 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی اوسط پیداوار سے 92.79 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔ شری انا کی پیداوار کا تخمینہ 173.20 لاکھ ٹن ہے۔

23-2022کے دوران دالوں کی کل پیداوار 260.58 لاکھ ٹن رہنے کا تخمینہ ہے، جو پچھلے پانچ سالوں کی اوسط دالوں کی پیداوار 246.56 لاکھ ٹن سے 14.02 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔23-2022 کے دوران ملک میں تیل کے بیجوں کی کل پیداوار ریکارڈ 413.55 لاکھ ٹن رہنے کا تخمینہ ہے، جو 22-2021 کے دوران تیل کے بیجوں کی پیداوار سے 33.92 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ  23-2022کے دوران تیل کے بیجوں کی پیداوار 340.22 لاکھ ٹن کی اوسط تیل کی پیداوار سے 73.33 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

23-2022کے دوران ملک میں گنے کی کل پیداوار 4905.33 لاکھ ٹن رہنے کا تخمینہ ہے۔ 23-2022 کے دوران گنے کی پیداوار گزشتہ سال کی 4394.25 لاکھ ٹن گنے کی پیداوار سے 511.08 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

کپاس کی پیداوار کا تخمینہ 336.60 لاکھ گانٹھ (ہر ایک 170 کلو گرام) ہے، جو گزشتہ سال کی کپاس کی پیداوار سے 25.42 لاکھ گانٹھیں زیادہ ہے۔ جوٹ اور میستا کی پیداوار کا تخمینہ 93.92 لاکھ گانٹھ (ہر ایک 180 کلوگرام) ہے۔

 

………………………………………..

 

 

ش ح – ع ح

U: 10991

 



(Release ID: 1969006) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi