وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محكمے كی طرف سے دو گروپوں کے معاملات میں تمل ناڈو اور پڈوچیری خطے میں چھاپہ ماری اور ضبطی کی کارروائی
Posted On:
18 OCT 2023 7:19PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس كے محكمے نے 05.10.2023 کو دو گروہوں کے معاملات میں چھاپے مار كر ضبطی کی کارروائی کی جو بنیادی طور پر پیشہ ورانہ کورسیز كے تعلیمی ادارے چلا رہے تھے۔ یہ گروپ دوسرے کاروبار بھی کر رہے ہیں جیسے کہ ڈسٹلری، دوا سازی، اسپتال اور ہوٹل وغیرہ۔ تمل ناڈو اور پڈوچیری میں چھاپے كی کارروائی کے دوران تقریباً 100 مقامات کا احاطہ کیا گیا۔
ڈھیلے اوراق، دستاویزات کی ہارڈ کاپی، اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی شکل میں بڑی مقدار میں مجرمانہ ثبوت ملے ہیں جنہیں ضبط کیا گیا ہے۔ ایسے تعلیمی اداروں کو چلانے میں ٹیکس كی چوری کے طریقہ کار کا پتہ چلا ہے جس میں فیس کی رسیدیں چھپانا، وظائف کی تقسیم کا جعلی دعوی وغیرہ شامل ہیں۔
فیس کی وصولی کی بابت بڑے پیمانے پر شواہد جو کہ اکاونٹ کی کتابوں میں غیر ریکارڈ شدہ ہیں اور اسکالرشپ کی غیر حقیقی تقسیم کے دعوے ضبط کر لیے گءے ہیں۔ ابتدائی تجزیے کے نتیجے میں، اب تک، 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی ایسی بے حساب فیس کی رسیدوں اور 25 کروڑ روپے كی اسکالرشپ کی تقسیم کا غلط دعوے کے ثبوت اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔ گروپوں میں سے ایک میں ضبط شدہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ٹرسٹ طالب علموں تك رساءی کے لیے ایجنٹوں کی خدمات استعمال کر رہا تھا جس کے لیے تقریباً 25 کروڑ روپے کی بے حساب رقم بطور کمیشن کی ادا كی گءی تھی۔
ایک گروپ کی طرف سے چلائے جانے والے ڈسٹلری کے کاروبار میں یہ پتہ چلا ہے کہ تقریباً 500 کروڑ روپے کے جعلی اخراجات کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ان اخراجات كا تعلق بوتلوں، ذائقے كی چیزوں، ایکسٹرا نیوٹرل الکحل كی خریداری اور مال برداری كے چارجز وغیرہ سے ہے۔ اس طرح کی خریداریوں کی تصدیق خریداری كی رسیدوں یا اسٹاک رجسٹروں میں درج اندراج سے نہیں ہوتی ہے۔ بہت سارے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف غیر موجود اداروں کو چیک جاری کیے گئے ہیں اور انہیں نقد رقم کی صورت میں واپس لیا گیا ہے۔ یہ سب غیر محسوب سرمایہ کاری کرنے اور دیگر اخراجات کے لیے كیا گیا ہے جن كی کاروباری اخراجات کے طور پ اجازت نہیں۔
ضبط شدہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ رقم 300 کروڑ روپے سے زیادہ كی رقم ٹرسٹیوں کے ذاتی اخراجات کے لیے یا مختلف کاروباروں میں لگانے کے لیے ٹرسٹ سے منتقل كیے گئے ہیں۔ اس میں آندھرا پردیش میں ایک صنعت كی خریداری کے لیے ایك گروپ کی طرف سے کی جانے والی ادائیگی شامل ہے۔
تلاشی کے نتیجے میں اب تک 32 کروڑ روپے کی بے حساب نقدی ضبط کی گئی ہے اور 28 کروڑ روپے كےگولڈ بُلین۔ اس طرح مجموعی طور پر یہ رقم 60 کروڑ روپے ہو گئی۔
مزید تحقیقات كا سلسلہ جاری ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1968917)
Visitor Counter : 90