کارپوریٹ امور کی وزارتت
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن فنانس (این آئی سی ایف) نے دونوں اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
17 OCT 2023 6:15PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن فنانس (این آئی سی ایف) کے درمیان آج یہاں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔
ایم او یو دونوں اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو وکالت، تحقیقی معاونت، فنانس، تنظیم نو، تبدیلی، مسابقتی قانون، کارپوریٹ قانون، کارپوریٹ گورننس، دیوالیہ پن اور دیوالیہ پن کے قانون، قیادت، تنظیمی تاثیر، ٹیلی کمیونیکیشن پالیسیوں، اسپیکٹرم نیلامی وغیرہ کے مختلف شعبوں میں تکنیکی امداد اور صلاحیت سازی کی خدمات کے لیے ہم آہنگ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں، آئی آئی سی اے کے ڈائرکٹر جنرل اور سی ای او جناب پروین کمار نے کہا، ”اس مفاہمت نامے سے دونوں اداروں کے درمیان ان کے مینڈیٹ اور مقاصد کے لیے مشترکہ معاملات پر تعاون کے لیے ایک زیادہ منظم انداز پیش کیا جائے گا۔ صلاحیت سازی کے پروگرام اور تحقیق انڈین پوسٹس اینڈ ٹیلی کام اکاؤنٹس اینڈ فنانس سروس (آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس) کے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بہتر بنائیں گے اور یہ شراکت قومی تعمیر کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ایم او یو پر آئی آئی سی اے کے پروفیسر (ڈاکٹر) نوین سروہی اور این آئی سی ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب اے کے سنگھ نے دستخط کیے۔
آئی آئی سی کے بارے میں
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) ایک ادارہ ہے جسے کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے)، حکومت ہند نے ایک خود مختار ادارے کے طور پر قائم کیا ہے جو کہ ایک تھنک ٹینک کے طور پر کام کرتا ہے اور کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی میں معاونت کے لیے ایک اہم مقام رکھتا ہے۔
این آئی سی ایف کے بارے میں
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن فنانس (این آئی سی ایف) ایک اعلیٰ سطح کا تربیتی ادارہ ہے، جو ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کے زیر اہتمام کام کرتا ہے، جو ہندوستانی پوسٹس اور ٹیلی کام اکاؤنٹس اینڈ فنانس سروس کے افسران کی تربیت کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 10928
(Release ID: 1968553)
Visitor Counter : 110