الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری نے، این آئی ای ایل آئی ٹی گورکھپور میں روبوٹک پروسیس آٹومیشن (آرپی اے) لیب کا افتتاح کیا
الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے فیوچر اسکل پرائم پروجیکٹ کے تحت اتر پردیش میں پہلی لیب
این آئی ای ایل آئی ٹی اور ڈی ڈی یو گورکھپور یونیورسٹی نے مستقبل میں ہنر مندی کی ٹیکنالوجی میں روزگار پر مبنی تربیت کے انعقاد کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
17 OCT 2023 6:00PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن (آئی اے ایس) نے این آئی ای ایل آئی ٹی کے 26 ویں آل انڈیا ڈائریکٹر ز اجلاس کے دوران 16 اکتوبر 2023 کو این آئی ای ایل آئی ٹی گورکھپور میں روبوٹک پروسیس آٹومیشن (آر پی اے) لیب کا افتتاح کیا۔
جدید ترین آر پی اے لیب کو فیوچراسکل پرائم پروجیکٹ کے تحت بنایا گیا ہے اسے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے ذریعے فنڈز فراہم کیا گیا ہے جس کا مقصد آر پی اے کی ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی میں افرادی قوت کو اپ اسکل کرنا ہے۔ فیوچر اسکل پرائم پروجیکٹ کے تحت یہ اتر پردیش میں اپنی نوعیت کی پہلی لیب ہے، جس کا قیام صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کےسکریٹری نے کہا کہ یہ جدید ترین آر پی اے لیب ہندوستان کو ایک عالمی ٹیکنالوجی پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے میں اہم رول ادا کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے دہرائے جانے والے، دستی عمل جیسے کہ ڈیٹا انٹری اور تصدیق کو خودکار بنا کر شہریوں کے لیے خدمات کو بہتر بنانے میں آر پی اے کے کردار پر بھی زور دیا، اس طرح علمی غلطیوں اور رسپانس ٹائم کو کم کیا جا سکتا ہے۔
UP26.jpeg)
انہوں نے رسمی اور غیر رسمی ڈیجیٹل مہارت کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں این آئی ای ایل آئی ٹی کے کردار پر مزید زور دیا اور مشورہ دیا کہ این آئی ای ایل آئی ٹی کو مقامی صنعتوں کے ساتھ ساتھ عالمی کمپنیوں کے لیے ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے اترپردیش کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے خاص طور پر صنعت 4.0 میں این آئی ای ایل آئی ٹی کی طرف سے مہارت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ڈیجیٹل مہارت کے ذریعے مقامی کاروباری افراد کی تیاری میں این آئی ای ایل آئی ٹی کے اقدام کی حمایت کی۔
این آئی ای ایل آئی ٹی کی دو روزہ 26ویں آل انڈیا ڈائریکٹرز میٹ 16 اور 17 اکتوبر 2023 کو این آئی ای ایل آئی ٹی سنٹر گورکھپور میں منعقد ہوئی اور اس سے جناب ایس کرشنن (آئی اے ایس)، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری نے خطاب کیا۔ میٹنگ میں ہندوستان بھر کے تمام 49 این آئی ای ایل آئی ٹی مراکز کے تمام ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر انچارجوں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹرز میٹ کا مقصد مراکز کے پاس دستیاب صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لانا اور ملک کی ڈیجیٹل مہارت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا اور منصوبے تیار کرنا ہے۔
ڈائریکٹرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے اقتصادی مشیر جناب کنتل سین سرما نے این آئی ای ایل آئی ٹی کی کوششوں اور اس کے ہنر پر مبنی کورسز اور غیر رسمی کورسز کے ذریعے آئی ٹی اور الیکٹرانکس میں مہارت نیز ٹیکنالوجیز اور شمال مشرقی خطے اور مشکل علاقوں میں اس کے کردار کی تعریف کی۔
577Z.JPG)
اس تقریب کے دوران، پروفیسر پونم ٹنڈن، وی سی، ڈی ڈی یو گورکھپور اور ڈاکٹر ایم ایم ترپاٹھی، ڈی جی، این آئی ای ایل آئی ٹی (نائیلٹ) نے گورکھپور خطے میں مستقبل کے ہنر کی ٹیکنالوجی میں روزگار پر مبنی کورسز اور تربیت کے انعقاد کے لیے مفاہمت نامے (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے۔
ڈی ڈی یو میں 350+ کالج اور 3 لاکھ امیدوار ہیں۔ یہ اتحاد انہیں آئی ای سی ٹی سیکٹر میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر انٹرن شپس اور پروگراموں سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ پوروانچل کے نوجوانوں کو مہارت حاصل کرنے میں مدد کرے گا جو نسبتاً معاشی طور پر کمزور ہیں۔اس سے ان کی ملازمت کے امکانات میں بھی اضافہ ہوگا۔ ڈی ڈی یو آن لائن پروگراموں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور این آئی ای ایل آئی ٹی ایسوسی ایشن یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ طلباء اور فیکلٹی کو بین الاقوامی معیار کے ماحول میں سیکھنے میں مدد کرے گی۔
ڈاکٹر مدن موہن ترپاٹھی ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ این آئی ای ایل آئی ٹی – آئی ای سی ٹی صنعتوں اور اس سے منسلک شعبوں کی تربیت، مشاورت، ڈیزائن اور مصنوعات کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ انہوں نے ہنر مندی کے ہدف کو حاصل کرنے اور این آئی ای ایل آئی ٹی مراکز کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے پلان اور روڈ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
2YFU.JPG)
گورکھپور انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی آئی ڈی اے) کی سی ای او محترمہ انوج ملک نے جی آئی ڈی اے میں این آئی ای ایل آئی ٹی کا اسکل سنٹر قائم کرنے کے لیے ڈاکٹر ڈی کےمشرا، ڈائریکٹر، این آئی ای ایل آئی ٹی گورکھپور کے ساتھ اظہار دلچسپی (ای او آئی) شیئر کیا ہے جس میں جی آئی ڈی اے ایک بلٹ اپ جگہ اور زمین، 5 سال کے لیے مفت پیش کرے گا۔ این آئی ای ایل آئی ٹی جدید ترین سہولت قائم کرے گا جو خطے میں تکنیکی تعلیم، مہارت کی ترقی اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ یہ وژن تکنیکی فضیلت اور جدت طرازی کو فروغ دے گا نیز اسٹارٹ اپس کو پروان چڑھا کر انٹرپرینیورشپ کو فروغ دے گا۔ یہ جی آئی ڈی اے کی صنعتوں کے لیے ہنر مند افرادی قوت کی طلب کو پورا کرے گا۔
***********
ش ح۔م م ۔ر ا
(U.No. 10924)
(Release ID: 1968538)
Visitor Counter : 176