ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پائیدار طرز زندگی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے لائف پہل کے تحت گرین کریڈٹ پروگرام (جی سی پی) اور ایکومارک اسکیم کے لیے نوٹیفکیشن جاری

Posted On: 13 OCT 2023 6:52PM by PIB Delhi

سال 2021 میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے اعلان کردہ’’لائف - ماحول کے مطابق طرز زندگی’’ مہم کو آگے بڑھانے کے لیے، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دو اہم اقدامات شروع کیے ہیں۔ پائیداری کی حوصلہ افزائی اور ماحولیات کے حوالے سے  بیداری پیدا کرنے والے طریقوں کے لیے ملک کے فعال نقطہ نظر کی نشاندہی کرنا۔  یہ اقدامات، گرین کریڈٹ پروگرام (جی سی پی) اور ایکومارک اسکیم، روایت اور تحفظ میں موجود ماحول دوست طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔ جو لائف یعنی ماحول دوست طرز زندگی کے تصورات کی عکاسی کرتا ہے۔

گرین کریڈٹ پروگرام (جی سی پی): ماحولیاتی سرگرمیوں کو ترغیبات فراہم کرنا

گرین کریڈٹ پروگرام (جی سی پی)، جسے 13 اکتوبر 2023 کو متعارف کیا گیا، مارکیٹ پر مبنی ایک اختراعی انتظام ہے جو مختلف شعبوں میں مختلف متعلقہ فریقوں جیسے افراد، کمیونٹیز، نجی شعبے کی صنعتوں اور کمپنیوں کے ذریعے رضاکارانہ ماحولیاتی اقدامات کی ترغیب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ گرین کریڈٹ پروگرام کے گورننس فریم ورک کو ایک بین وزارتی اسٹیئرنگ کمیٹی کی مدد حاصل ہے اور انڈین کونسل آف فاریسٹری ریسرچ اینڈ ایجوکیشن (آئی سی ایف آر ای) گرین کریڈٹ پروگرام کے منتظم کے طور پر کام کرتی ہے، جو پروگرام کے نفاذ، انتظام، نگرانی اور آپریشنز کے لیے ذمہ دار ہے۔

گرین کریڈٹ پروگرام، اپنے ابتدائی مرحلے میں، دو اہم سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے: آبی تحفظ اور جنگلات۔ گرین کریڈٹ دینے کے لیے ایک طریقہ کار کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے اور اسے متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ یہ نظام ہر سرگرمی/عمل کے لیے معیارات مرتب کرتے ہیں، تمام شعبوں میں ماحولیاتی اثرات اور پائیداری کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ ایک صارف دوست ڈیجیٹل پلیٹ فارم پراجیکٹس کی رجسٹریشن، اس کی تصدیق اور گرین کریڈٹس کے اجراء کے عمل کو ہموار کرے گا۔ گرین کریڈٹ رجسٹری اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم، جو انڈین کونسل آف فاریسٹری ریسرچ اینڈ ایجوکیشن (آئی سی ایف آر ای) نے ماہرین کے ساتھ تیار کیا ہے، رجسٹریشن اور اس کے بعد گرین کریڈٹس کی خرید و فروخت میں سہولت فراہم کرے گا۔

گرین کریڈٹ حاصل کرنے کے لیے، افراد اور اداروں کو مرکزی حکومت کی مخصوص ایپ/ویب سائٹ www.moefcc-gcp.in کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو رجسٹر کرنا ہوگا۔  منتظمین چھوٹے پروجیکٹس کے لیے خود تصدیق کے ساتھ ایک نامزد ایجنسی کے ذریعے سرگرمی کی تصدیق کرے گا۔ تصدیق مکمل ہونے کے بعد، منتظم گرین کریڈٹ سرٹیفکیٹ فراہم کرے گا جو گرین کریڈٹ پلیٹ فارم پر قابل تجارت ہوگا۔

ایکومارک اسکیم: ماحول دوست مصنوعات کو مراعات فراہم کرنا

لائف (ماحول دوست طرز زندگی) کے پیچھے کا فلسفہ انفرادی انتخاب اور طرز عمل کو پائیداری کی طرف لے جانا ہے۔ اس نقطہ نظر کے مطابق ، ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) نے اپنے  ایکومارک نوٹیفکیشن کو دوبارہ تیار کیا ہے تاکہ صارفین کو مصنوعات کے درمیان انتخاب کرنے کے قابل بنایا جا سکے اور اس طرح ان مصنوعات کا انتخاب کریں جو ان کے ڈیزائن ، عمل وغیرہ کے مطابق ہوں اور  ماحول دوست ہوں ۔

ایکومارک اسکیم ، جسے 13 اکتوبر 2023 کو مطلع کیا گیا، پچھلے نوٹیفکیشن کی جگہ لے لیتا ہے ۔ یہ گھریلو اور صارفین کی مصنوعات کے لیے ایکریڈیشن اور لیبلنگ فراہم کرتا ہے جو ہندوستانی اصولوں کے مطابق  کوالٹی کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مخصوص ماحولیاتی معیار پر پورا اترتے ہیں ۔ ایکومارک اسکیم کے تحت تسلیم شدہ مصنوعات مخصوص ماحولیاتی اصولوں کی تعمیل کریں گی جو کم سے کم ماحولیاتی اثرات کو یقینی بنائے گی ۔ اس سے صارفین میں ماحولیاتی مسائل کے بارے میں بیداری پیدا ہوگی اور ماحولیات سے متعلق انتخاب کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔ اس سے صنعت کاروں کو ماحول دوست پیداوار کی طرف بڑھنے کی ترغیب ملے گی ۔ اسکیم درست لیبلنگ کو یقینی بنانے اور مصنوعات کے بارے میں گمراہ کن معلومات کو روکنے کی کوشش کرتی ہے ۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ ایکومارک اسکیم کو بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کے ساتھ شراکت میں چلاتا ہے ، جو معیارات اور سرٹیفیکیشن کے لیے قومی ادارہ ہے۔

دونوں اقدامات انفرادی اور اجتماعی انتخاب کے ذریعہ ہندوستان میں پائیدار زندگی، ماحولیاتی تحفظ اور ماحول دوست طرز عمل کو فروغ دینے میں اہم کوششیں کرتے ہیں۔ وہ عالمی پائیداری کے اہداف کے ساتھ منسلک ہیں اور ماحولیات کے تحفظ اور  بچاؤ کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

گزٹ نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

گزٹ نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

*************

ش ح۔ ش ت  ۔ ت ح

U- 10875


(Release ID: 1968201) Visitor Counter : 301


Read this release in: English , Hindi