وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ساحلی سیکورٹی مشقیں - مشرقی ساحل


ساگر کَوَچ 02-23

Posted On: 14 OCT 2023 4:53PM by PIB Delhi

  بھارتی بحریہ نے آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری میں 11-12 اکتوبر 2023 کے دوران دو روزہ جامع ساحلی سلامتی مشق ساگر کَوَچ 02/23 کا انعقاد کیا جس میں تمام میری ٹائم سیکورٹی ایجنسیاں شامل تھیں۔ یہ مشق فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایسٹرن نیول کمانڈ، ایف او سی آئی این سی (ایسٹ) کی سرپرستی میں انجام دی گئی جو کوسٹل ڈیفنس (ایسٹ) کے کمانڈر ان چیف کے اختیارات بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس مشق میں بھارتی بحریہ ، کوسٹ گارڈ ، ریاستی اور یو / ٹی ایڈمنسٹریشن ، میرین پولیس ، ماہی گیری ، کسٹمز ، انٹیلی جنس ایجنسیوں ، لائٹ ہاؤسز ، پورٹس فاریسٹ وغیرہ کے تقریبا 2500 اہلکار شامل تھے۔

اس مشق کا مقصد سمندر سے پیدا ہونے والے غیر متوقع خطرے سے نمٹنے کے دوران ساحلی سلامتی کے میکانزم کی افادیت اور مضبوطی کا جائزہ لینا تھا۔ علاقے میں نگرانی بڑھانے کے لیے کوسٹ گارڈ اور دیگر ساحلی سیکورٹی ایجنسیوں کے اثاثوں کے ساتھ بھارتی بحریہ کے جہازوں کو تعینات کیا گیا ۔ وشاکھاپٹنم، چنئی اور رام ناتھ پورم سے کام کرنے والے ڈورنیئر طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا گیا اور وسیع پیمانے پر فضائی نگرانی کی گئی۔ وشاکھاپٹنم میں مشترکہ آپریشن سینٹر (ایسٹ) میں اس مشق کی کڑی نگرانی کی گئی جو تمام ساحلی سیکورٹی آپریشنز اور کام کاج کے علاقے میں مشقوں کے لیے نوڈل مرکز ہے۔

اس مشق میں ساحلی سلامتی کے تمام اسٹیک ہولڈروں کے درمیان قریبی تال میل اور ہم آہنگی دیکھی گئی۔ اس مشق سے حاصل ہونے والے اسباق کو ساحلی سلامتی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے شامل کیا جائے گا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10816


(Release ID: 1967738) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Tamil