زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
آئی سی اے آر انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور کے درمیان نئی کمپنیوں کے مددگار انکیوبیٹرس اور اسٹارٹ اپس میں مدد کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط
Posted On:
13 OCT 2023 6:11PM by PIB Delhi
آج پوسا کرشی، آئی سی اے آر، اینڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور اسٹارٹ اپس انکیوبیشن اینڈ انوویشن سنٹر (ایس آئی آئی سی) ، آئی آئی ٹی کانپور کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔
مفاہمت نامے پر ڈاکٹر وشوناتھن چنا سوامی، جوائنٹ ڈائرکٹر (ریسرچ) آئی اے آر آئی اور پروفیسر انکش شرما ڈپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ، ایس آئی آئی سی، آئی آئی ٹی کانپور نے ورچوئل طریقے سے دستخط کئے۔
ایم او یو کے تحت دونوں فریقوں انکیوبیٹرز اور اسٹارٹ اپس کو اہم مدد فراہم کریں گے اور ان کی نمو اور کامیابی کے لئے کام کریں گے۔ مشترکہ کوششوں سے اسٹارٹ اپس کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا اور وہ زرعی شعبے میں ٹھوس کردار ادا کرسکیں گے۔ پوسا کرشی اور ایس آئی آئی سی آئی آئی ٹی نے بھی اس بات کا عہد کیا کہ وہ زراعت کے شعبے میں مزید اشتراک و تعاون کریں گے۔
پروفیسر انکش شرما نے کہا کہ اس ساجھیداری سے مشترکہ کوششوں کے ذریعے زراعت کے شعبے میں اختراعی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی اور دونوں فریقوں کی قیادت اور وسائل کو بروئے کار لایا جا سکے گا۔
ڈاکٹر وشوناتھن چنا سوامی نے کہا کہ تحقیق میں ہمیں اشتراک اور تال میل کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم اسٹارٹ اپس اور انکیوبیٹرز کی مدد کر سکیں۔ مجھے خوشی ہے کہ آج ہم نے ایس آئی آئی سی آئی آئی ٹی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔
ورچوئل تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر آکرتی شرما نے کہا کہ اگر ہم اپنے اسٹارٹ اپس کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں اور زیادہ منافع حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں آئی آئی ٹی کانپور جیسے تکنیکی و اختراعی اداروں کی مدد چاہئے ہوگی۔ یہ محض شروعات ہے۔ مستقبل میں ہم آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھ زرعی شعبے کی مجموعی ترقی کے لئے یہ اشتراک کریں گے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1967543)
Visitor Counter : 77