نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ میں ہریانہ کے ترقی پسند کسانوں کے وفد سے نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کا متن (اقتباسات)

Posted On: 13 OCT 2023 3:48PM by PIB Delhi

تمام کسانوں کو میرا سلام!

میرا سلام!

ہریانہ کے وزیر زراعت جے پی دلال جی نے جب مجھے مدعو کیا تو یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی، ان کی بڑی خواہش تھی کہ میں وہاں آکر دیکھوں، کیوں ہریانہ کے کسان دنیا میں سب سے اچھے کسان ہیں، آپ نے ایسا ہی کہا اور جتنا ناپا اتنا آپ نے پھاڑا، بالکل ویسا ہی میں نے پایا۔ بہت زیادہ نہیں دیکھ پایا ، کیونکہ وہاں پورادن چاہئے تھا۔ اگلی بار جب میلہ لگے گا تو صبح سے شام تک وہاں رہوں گا۔ میں نے کچھ معزز لوگوں سے بات کی تو مجھے بہت خوش ہوئی۔ ایک نے کہا کہ میری ڈیری ہے، میں نے پوچھا کہ کیسے کرتے ہیں، کہنے لگا سرکاری امداد بہت آسانی سے ملتی ہے، مجھے بہت اچھا لگا۔

جناب وجندر کمار جی ایک سینئر آئی اے ایس افسر ہیں اور آپ اور ہریانہ حکومت خوش قسمت ہیں، کیونکہ میں نے ان  کو سنا اور ان کی سوچ سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ آپ کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی لانے والے ہیں۔ وہ بڑی کوششیں کر رہے ہیں۔ یہاں  آنے والے تمام افسران  آپ کےنفع کی بات سوچتے ہیں اور وہ دل  جان سے اپنے محکمے کی خدمت کر رہے ہیں،جس کا اثر ہریانہ کی حکومت پر پڑے گا اور آپ پر تو اس کا ضرور اثر پڑے گا۔

جناب نرہری سنگھ جی بانگر، یہ ڈاکٹر ہیں، جب سے میری بیوی نے پی ایچ ڈی کی ہے، میں کبھی کسی کو ڈاکٹر کہہ کر مخاطب کرنا نہیں بھولتا، کیونکہ جب میں بھول جاتا ہوں، تو ڈاکٹر ناراض ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر نرہری سنگھ جی بنگر جی ڈائریکٹر ہیں، ڈائریکٹر کا بھی بہت اہم کردارہوتاہے جو پرنسپل سکریٹری کی سوچ کو زمینی حقیقت میں بدل دیتا ہے۔

میں بہت خوش ہوں کہ آج آپ سب نے مجھے آشیرواد دینے کے لیے وقت نکالا۔ آج پوری دنیا سے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور جی 20 کے لوگ اپنے ملک میں ہیں۔ آپ ایسے دن پارلیمنٹ میں آئے ہیں جو ایک تاریخی دن ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی پنچایت ہے۔ آج اس پنچایت میں حق دار آیا ہے۔ اس پنچایت میں آپ سے بحث ہونی چاہیے۔ آپ سے بات ہونی چاہیے، آپ کی خوشی اور غم کی بات ہونی چاہیے، آپ اس جگہ پر بیٹھے ہیں، یہ میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔

یہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے، میں نے بہت لطف اٹھایا۔ جب وزیر اعظم نے راجیہ سبھا میں میرا تعارف ایک کسان کے بیٹے کے طور پر کرایا۔ نائب صدر جمہوریہ کے طور پر میں نے ملک بھر میں ان اداروں کا ضرور دورہ کیا ہے، جو کسانوں سے متعلق ہیں۔ میں ان لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ وہ تحریک کا ذریعہ ہیں اور لوگوں کو ان کی تقلید کرنی چاہیے۔ جب میں نے کچھ لوگوں سے بات کی تو کتنا اچھا لگا ، جب انہوں نے کہا کہ میں خود اپنی پروڈکٹ کی مارکیٹنگ کرتا ہوں۔میں نے کہا کہ کیسے، انہوں نے کہا کہ ہم اسے تھیلے میں ڈالتےہیں،تھیلا چھوڑ آتے ہیں اور پہلے والا تھیلا لے آتے ہیں۔ وہاں میں نے علامتی بات کہی تھی اور وہاں لوگ زیادہ تھے، جب زیادہ لوگ ہوتے ہیں تو بات کا اثر کچھ کم ہوجاتا ہے، یہ ایک بہت اہم گروپ ہے، آپ میں سے ہر ایک سبز انقلاب کا علمبردار ہے۔ میں آپ کو تین باتیں خاص طور پر بتانا چاہتا ہوں۔

کسان ہونا پہلے فخر کی بات ہے، ہم اس سے تھوڑا دور  ہورہےہیں، ہمیں لگتا ہے کہ اگر کوئی زیادہ پڑھا لکھا ہو، انجینئرنگ کی ہو، ڈاکٹریٹ کی ہو، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم سے پاس ہو، تو وہ کاشتکاری کیسے کرے گا؟ میں نے وہاں مثال دی تھی کہ بڑے بڑے افسران، آئی آئی ٹی اینس، آئی آئی ایم والے، جنہیں بھاری تنخواہیں مل رہی ہیں، وہ زراعت کے کاروبار میں آ رہے ہیں، وہ دودھ کا کاروبار کر رہے ہیں، وہ سبزیوں کا کاروبار کر رہے ہیں، وہ آپ کی مصنوعات کا کاروبار کر رہے ہیں اور روزمرہ کی ضرورت کیا ہے۔ آج انسان کی سب سے بڑی فکر یہ ہے کہ میں کیا کھا رہا ہوں، جس پر میرا جسم منحصر ہے، پہلی خوشی صحت مند جسم ہے، وہ کھانا کتنا صحت مند ہے، جو صحت مند جسم کی بنیاد ہے، کیا کوئی ہے؟ اس میں ملاوٹ تونہیں،یہ بہت بڑا کاروبار ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج روشن خیال طبقہ، پڑھا لکھا طبقہ، تاجر طبقہ دودھ کا کاروبار، سبزیوں کی تجارت، زرعی مصنوعات کی تجارت کرتا ہے۔

کسانوں اور کسانوں کے بیٹے بیٹیوں کو اس میں آگے آنا چاہیے اور  اس میں نئے طریقے اپنانے چاہیے۔ بتائیے کہ دودھ کا کاروبار ہے لیکن اگر کسی کے پاس اسے سب سے زیادہ اچھی طرح  سے کرنے کا ہنر ہے تو، وہ کسان کا بیٹا اور بیٹی  ہی ہے۔ ہمیں تاجروں سے سیکھنا چاہیے، آپ ہر گاؤں میں تاجر دیکھیں، ان کے بچے اسکول جاتے ہیں، کالج جاتے ہیں، لیکن دکان پر ضرور بیٹھتے ہیں۔ کتنی بڑی بات ہے، کتنی بڑی سوچ ہے کہ 2 گھنٹے بھی دکان پر بیٹھے توجانکاری ملے گی اور سوچ بھی  حاصل ہو گی۔

اب اگر کسان اور کسان کے خاندان والے، دودھ  اورسبزی کا کاروبار کریں تو معاشی طور پر بہت بڑی تبدیلی آئے گی اور یہ پاکیزگی کی حتمی سند ہے۔ کسان نہ تومعیار میں گڑبڑ کرتا ہے نہ مقدار میں۔ اس لیے آپ کو تھوڑا سوچنے کی ضرورت ہے کہ اگر میں یہ کام کر رہا ہوں تو یہ بہت قابل احترام کام ہے۔

ہر تحصیل کے اندر ایک بڑی ڈیری ضرور ہونی چاہیے۔ اس میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ ایک نے بتایا کہ اس کی ڈیری ہے، اگر آپ آج ٹیکنالوجی استعمال کریں گے تو آپ کی پروڈکٹ، آپ کا دودھ اگلے شخص تک صحیح طریقے سے پہنچ جائے گا۔

اب دودھ کی ہی بات لے لیں، دنیا کی سب سے بڑی تجارت دودھ پر ہی ہوتی ہے۔ دودھ کی کتنی چیزیں بنتی ہیں، لیکن کسان نہیں بنا رہے۔ ذرا سوچیں، کسان اپنی معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیوں ایک گروپ نہ بنائیں اور دودھ، چھاچھ، دہی، پنیر تیار کریں اور اس کے بعد راہیں کھلیں گی۔ گاؤوں کے ناموں کے ساتھ پروڈکٹس کا اضافہ ہوتا رہے گا۔ان سے برانڈنگ کی جا سکتی ہے، برانڈنگ آپ کی سوچ کے مطابق کی جا سکتی ہے اور آپ کو ان کے استعمال کے لیے زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ہے، یہ قریب سے بھی ہو سکتی ہے۔ میں آپ لوگوں کوترغیب دیتا ہوں اور میں یہ بات بہت سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم کے دل و دماغ پر کسان حاوی ہیں۔ کسانوں کے لیے جو پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں،  میں نے ان کا مطالعہ کیا ہے۔

محترم وپلو دیو جی 4 سال سے زائد عرصے تک تریپورہ کے وزیر اعلیٰ رہے اور اب راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔لیکن یہ ان کا مکمل تعارف نہیں ہے، ان کا صحیح تعارف یہ ہے کہ ان کا دل کسانوں کے نام اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے دھڑکتا ہے اور راجیہ سبھا میں میرے چیمبر میں انہوں نے جو  بھی باتیں کی ہیں ان میں سے 50 فیصد کسانوں پر مبنی تھیں۔ ان کی صحت، اس کی عمر اور ان کی صلاحیتوں کے حوالے سے جو کہ عوام نے آج تک دیکھا ہے، میں مانتا ہوں کہ وہ کسان کے سچے خادم ہیں۔ وہ کسان کا سب سےسچے خدمت گار ہیں اور آپ اور میں سب کسان ہیں۔

تو میں کہہ رہا تھا کہ اگر ہم اس کاروبار میں ترقی کریں گے تو بڑا انقلاب آئے گا۔ اب اس میں  آگےبڑھنا بہت آسان ہے۔ گھر میں دودھ دستیاب ہوتا ہے، اس کے لئے آپ دس گائے، بیس گائے یا پچاس گائے ،اپنی استطاعت کے مطابق رکھ سکتے ہیں۔ آج کل پیکنگ بہت اچھی ہو گئی ہے، یہ ماحول دوست ہو گئی ہے، لوگوں کا اس پر اعتماد ہے۔ میں آپ سے اور عزت مآب پرنسپل سکریٹری سے گزارش کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر شیئر کریں کہ بہترین ڈیری کس طرح ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے، وہ کیسے چارہ دیتی ہے، وہ جانوروں کو کیسے پانی دیتی ہے، وہ جانوروں کی ورزش کیسے کرتی ہے، ان کا دودھ کیسے نکالتی ہے۔ جب کوئی بیمار ہو تو اس کا علاج کیا جاتا ہے، یہ بہت بڑا علم ہوگا، اس پر توجہ دیں۔

سبزی کا... تھوڑا دماغ استعمال کریں، جب پیاز لوگوں کو رلا رہی تھی اور پیاز کی قیمت بڑھ رہی تھی، تب بڑے بڑے ہوٹلوں کے مینو کارڈ بدل گئے۔ پیاز کا سلاد، پیاز کا سوپ، پیاز کا سالن، آپ کو یہ چیزیں بھی دیکھنا ہوں گی۔ یہ سوچ کر سختی نہ کریں کہ یہاں ہمارے پاس گاجر، مولی، آلو اور پیاز ہوں گے، دیکھیں کہ ہم کیا کیا اجناس پیدا کر سکتے ہیں۔

حکومت نے بھاری اخراجات کے بعد ایک بہت ہی انقلابی قدم اٹھایا ہے کہ وہ کسان کو اس کی مٹی کے بارے میں معلومات فراہم کر رہی ہے۔ شروع میں تو لگتا ہے کہ آخر اس کا کیا مطلب ہے۔ لیکن جب آپ اس کے بارے میں سوچتے ہیں تو معاشی نقطہ نظر سے اس کا بہت بڑا مطلب نکلتا ہے۔ براہ کرم اپنے ذہن کو متنوع بنائیں، میں اور کیا کر سکتا ہوں اور مرکزی حکومت کی ایک بہت اچھی اسکیم ہے کہ اگر کچھ کسان اکٹھے ہوجاتےہیں تو وہ بہت بڑی مدد فراہم کرتے ہیں۔ وہ 15 کروڑ روپے تک کی امداد فراہم کرتے ہیں۔ آپ  سب مل کر اس ایک کام کو کریں۔

قیمت میں اضافہ، کسان پنیر  کیسے بنائیں، طریقہ آسان ہے۔ پنیر بنانا کوئی کرشمہ نہیں ہے، ٹھیک رہے گا۔ دوسری بات میں نے سبزیوں کے بارے میں کہی۔ اب سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم گندم، دالیں اور چاول اُگاتے ہیں اور بیچتے ہیں۔ ایک وقت آتا ہے، جب سب بکتے ہیں توسب بیچتے ہیں تو خریدار کی منڈی ہوتی ہے، اس پر اپنا ذہن مرکوز کریں۔ کسان خود اپنی تجارت کیوں  نہیں کرتے ہیں؟یہ نہیں کرتے؟کسان اپنا کاروبار خود کیوں نہیں کرتے؟اس کاروبار میں بے پناہ امکانات ہیں۔

کسی بھی چھوٹے شہر یا بڑے شہر میں چلے جائیں، آپ کو سب سے بڑا تاجر وہی ملے گا جو زرعی مصنوعات کا کاروبار کرتا ہے۔ وہ وقت گزر گیا جب آپ کو پیسوں کے لیے کسی کے پاس جانا پڑتا تھا۔ آج کل ایسا نہیں ہے۔ ادارہ جاتی ذرائع سے آپ کو رقم دستیاب ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی تجارت زرعی پیداوار کی ہے، تم یہ کرو، اپنا دماغ اس میں لگاؤ۔ نوکر بننے کا نہ سوچو، لوگوں کو نوکریاں دینے کا سوچو۔ جب آپ ایسے کاروبار میں جائیں گے تو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آپ کے لیے کام کرے گا اور انتظامی لوگ آپ کی مدد کریں گے۔ آپ تھوڑا سوچنے کے بعد بات کر سکیں گے، یہ کاروبار ہے۔

تیسری بات، روزمرہ کی چیزوں کو دیکھو، کھانے کا تیل ہے، سر پر لگانے کے لیے تیل ہے، مالش کے لیے تیل ہے، یہ کسان کی پیداوارہے، سرسوں کی پیداوار کسان ہی کرتا ہے، پھر اسے شوق کیوں نہیں؟ سرسوں کے تیل کی؟ اپنے پرانے کلچر میں ہم گھانی رکھتے تھے۔ لوگ گاؤں سے باہر کام کرتے تھے۔ اگر آپ کے بچے اس کاروبار میں پڑھتے ہیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ کسی بھی صنعت کے لیے سب سے اہم چیز میٹریل ہوتی ہے، مواد کی وجہ سے لوگ جمع کرتے رہتے ہیں،یہ چیز آپ کے خون میں شامل ہے۔ آپ کو اس کو جمع کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی، گاؤں ایک کلسٹر بن سکتا ہے۔ جب ہم ایسا کریں گے تو ایک زبردست انقلابی تبدیلی آئے گی۔

  آج جو میں آپ کو بتا رہا ہوں وہ چودھری چرن سنگھ جی کی سوچ تھی۔وہ مختصر وقت کے لیے وزیر اعظم بنے۔ اب ہندوستان کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی اس سوچ کو زمینی حقیقت دے رہے ہیں۔ میں آپ کو اس کی وجہ بتاتا ہوں، وہ کسانوں کو سال میں تین بار امداد فراہم کرتے ہیں، چاہے وہ کسان کسی بھی درجے کے کیوں نہ ہوں اور پی ایم کسان ندھی کے تحت 2 لاکھ پچاس ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد ملی ہے،یہ ایک اہم چیز ہے۔ لیکن آپ گاؤں میں تبدیلی دیکھ سکتے ہیں، آپ کسی کی بھی سوچ دیکھیں، ہر گھر میں پہلے بیت الخلاء، جہاں اس کا سب سے زیادہ اثر دیہی نظام پر پڑا ہے، ہمارے خاندان کے اندر ایک نیا نظام بنایا گیا ہے کہ ہر گھر میں بیت الخلاء ہو۔ ہر گاؤں میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے اتنا پیسہ کیوں خرچ کر کے، کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ انٹرنیٹ ہونے کی وجہ سے آپ کی زندگی کتنی آسان ہو گئی ہے۔

آج بڑی بڑی ٹیکسی کمپنیوں کو دیکھ لیں، ان کے پاس نہ ٹیکسی ہے اور نہ ہی ڈرائیور، ان کے پاس دماغ ہے اور وہ اپنا سارا کاروبار پلیٹ فارم کے ذریعے کرتے ہیں۔ ہمارے بچے بہت باصلاحیت ہیں اور جہاں بھی جاتے ہیں بڑا نام کماتے ہیں، لیکن وہ اس سرمایے پر زیادہ توجہ نہیں دے رہے جو ہمارا ہے، وہ سرمایہ جو ہمیشہ ہمارے پاس رہے گا، اس سرمایے کو ترقی دینا ہے، معاشی نظام کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ کرنا ہے تو زراعت سے متعلق کون سی صنعت کو بہت آگے جانا چاہیے؟ اور میں سوچتا رہتا ہوں کہ توجہ کرو تو کہا جاتا ہے کہ خربوزہ خربوزے کو دیکھ کر رنگ بدلتا ہے، ایک دو کامیاب ہوں گے اور دوسرےان کے پیچھے چل پڑیں گے۔

میں جیسلمیر، باڑمیر گیا اور دنگ رہ گیا کہ ایک ایسے علاقے میں جہاں کچھ نہیں تھا، ایک کسان نے سونا پیدا کیا۔ اب میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ آلو سونا پیدا کرتے ہیں۔ میں سیدھی بات یہ بتانے کے لیے کہہ رہا ہوں کہ وہاں سونا پیدا ہوا ہے، انار کی تجارت 200 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، کھجور، زیرہ،یہ ایسی چیزیں ہیں، جب وزیراعظم نے ہلدی بورڈ بنایا تو لوگوں نے سوچا کہ یہ کیا ہے، ہلدی بورڈ بہت بڑا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ہم ایک طرف توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

آپ دیکھتے ہیں کہ تاجر کتنی آسانی سے برانڈنگ کرتے ہیں۔ ہمیں ان سے سیکھنا ہے۔ ہماری مونگ پھلی کو برانڈڈ ہونا چاہیے، ہمیں اس سمت میں آگے بڑھنا ہے۔ آپ پورے ملک میں دیکھیں گے کہ آپ کو زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل کے ادارے ملیں گے۔ کرشی وگیان کیندر ملیں گے، لیکن کہا جاتا ہے کہ وہ اتنا ہی کام کریں گے، جتنا آپ ان سے کام  کرنے کے لیے کہیں گے۔ اس لیے میں آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میرے لیےیہ ایک عظیم ذاتی تکمیل کا دن ہے، آج کا دن ناقابل فراموش ہے، کیونکہ کسان اس عظیم ملک ہندوستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جب کہا جاتا ہے کہ جئے جوان، جئے کسان، وزیر اعظم نے بہت سوچ سمجھ کر اس میں تحقیق کا اضافہ کیا، کیونکہ اگر کسان تحقیق میں لگے تو تبدیلی آئے گی۔ بڑے پیمانے پر میں آپ کو صرف یہ بتا سکتا ہوں کہ آپ یہاں دعوت پر نہیں آئے، یہ آپ کا حق ہے، میں صرف وسیلہ بن کر آیا ہوں۔ یہ تبدیلی کا مرکز ہے، یہ تبدیلی کا اشارہ ہے، لیکن اگر آپ ان باتوں پر عمل نہیں کریں گے تو آپ آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔

میں اکثر یونیورسٹیوں میں،کہیں بھی، بچوں سےکہتا ہوں کہ اگر آپ کے دماغ  اور ذہن میں کوئی بہت اچھا خیال ہے، اگر آپ اس آئیڈیا پر عمل نہیں کرتے تو آپ انسانیت سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ آپ میں سے ہر ایک کو اپنے دل و دماغ سے زراعت میں ایک نئی جہت ملی ہے، آپ کو یہ اطمینان ملا ہے کہ میں کھیتی باڑی کرتا ہوں، اجناس پیدا کرتا ہوں اور بیچتا ہوں اور اسی کی وجہ سے میری مالی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ وہیں نہ رکیں ۔

جب گھر میں بہت سے امکانات آپ کے سامنے ہوں تو پھر ادھر ادھر نہ دیکھیں۔

آخری بات میں نے کہا کہ سبزیوں کا کیا کرنا ہے، دودھ کا کیا کرنا ہے، اس کی قدر کااضافہ کریں، اپنے کاروبار میں مناسب اقدام کریں، اس میں بھی ویلیو ایڈ ہونی چاہیے، تیل ہو یا کوئی اور پروڈکٹ۔

تیسری بات، برآمد آج کل بین الاقوامی تجارت ایک بہت اچھا ذریعہ ہے، کیونکہ دنیا کا ہر وہ گوشہ جو زیادہ خوشحال ہے،  اسے اچھا دودھ چاہیے، اچھی سبزیاں چاہیے، اچھی گندم چاہیے، اچھے چاول چاہیے، اچھی دال چاہیے اور یہاں سے برآمدات بھی ہوتی ہیں۔ یہ ان ممالک کے لیے ضروری ہے جہاں یہ چیز دستیاب نہیں ہے۔ اپنے بچوں کو برآمدات میں شامل کریں، تاکہ ہم زراعت سے متعلق تمام مصنوعات کی برآمد میں فیصلہ کن کردار ادا کریں۔ ایسا کرنے سے آپ محسوس کریں گے کہ آپ صحیح راستے پر گامزن ہیں۔

میں ایک چھوٹی سی بات کہہ کر اپنی بات ختم کرتا ہوں۔ ایک تاجر اپنے بچوں کو پیدائش سے اقدار کی تعلیم دیتا ہے، وہ اپنے بیٹے کو سکھاتا ہے کہ دکان پر کیسے بیٹھنا ہے، خریدنے والے سے بات کیسے کرنی ہے، پیمائش کیسے کرنی ہے، تولنا کیسا ہے۔ لیکن آپ کسی بھی کاروباریوں کے پاس چلے جائیں، جب وہاں کساد بازاری ہوتی ہے تو پورا معاشرہ مل کر کہتا ہے کہ یہ کساد بازاری ہے۔ انہیں کوئی مسئلہ نہیں، وہ صورتحال کو سمجھتے ہیں، ہمارے لیے کوئی تحریک ہونی چاہیے، کوئی ہمیں بتائے، کوئی کسانوں سے کہے کہ آج کل تمہاری حالت ذرا کمزور ہے تو الٹا کہے گا کہ میں نہیں تم کمزور ہو۔ ہمیں اس سوچ کو بدلنا ہوگا۔

بہت بہت نیک خواہشات!آپ نے ہمیں یہ مبارک موقع دیا ہے، میں اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ جو بھی کسی بھی اسکیم کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے، وہ نائب صدر کی رہائش گاہ پر میل بھیج سکتا ہے۔ میں ایک سیکشن بناؤں گا، جہاں کسان زراعت کے بارے میں کوئی بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ براہ راست رابطہ ہوگا، اسے مشورہ دیا جائے گا۔

بہت بہت شکریہ!اب ملتے ہیں ظہرانے پر ۔

*************

ش ح۔ ا ع۔ن ع

U. No.10780


(Release ID: 1967455) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi