امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
امور صارفین کے محکمہ نے سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے اور کام کی جگہ کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 کا اہتمام کیا
Posted On:
13 OCT 2023 12:26PM by PIB Delhi
امور صارفین کے محکمہ نے اپنے ماتحت / منسلکہ دفاتر / خود مختار اداروں اور اپنے فیلڈ اداروں کے ساتھ 27 ستمبر، 2023 کو سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے اور کام کی جگہ کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 کا اہتمام کیا۔امور صارفین کے محکمہ کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ نے کرشی بھون میں ڈویژنوں کا دورہ کیا اور خصوصی مہم 3.0 کے لیے محکمہ کی تیاری کا جائزہ لیا۔
انتظامی اصلاحات اور شکایات کے محکمے ( ڈی اے آر پی جی) کے زیر اہتمام 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک حکومت ہند کی تمام مرکزی وزارتوں/ محکموں، منسلکہ/ ماتحت دفاتر میں خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد التوا شدہ مسائل کے حل کو تیز کرنا ہے۔ اس سلسلے میں امور صارفین کے محکمہ کے لیے مختلف زمروں کے تحت نشانے قائم کئے گئے اور صفائی ستھرائی کے لیے مقامات کی نشاندہی کی گئی ۔ اس مہم کے دوران دفاتر میں کام کی جگہ کے تجربے کوبہتر بنانے پر اولین فوکس ہوگا۔امور صارفین کے محکمے اور دیگر یونٹوں نے خصوصی مہم 3.0 کے دائرہ کار کے تحت صفائی ستھرائی مہموں/ سرگرمیوں کے لیے 150 مقامات کی نشاندہی کی ہے۔
محکمہ نے 994 عوامی شکایات اور 1496 عوامی شکایات کی اپیلوں کی نشاندہی کی ہے۔ اس کے علاوہ چھنٹائی کے مصد سے 1922 فائلوں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ دفتر کے احاطے کی صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ مہم کے دوران محکمہ ایم پی کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات، آئی ایم سی حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات وغیرہ میں التوا شدہ معاملوں کو نمٹانے کی تمام کوششیں کرے گا۔
ہمارے ماتحت / منسلکہ / خود مختار ادارے جیسے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس)، نیشنل کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈرسل کمیشن (این سی ڈی آر سی)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف لیگل میٹرولوجی (آئی آئی ایل ایم)، نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ)، ریجنل ریفرنس اسٹینڈرڈز لیبارٹری (آر آر ایس ایل) لوگوں تک پہنچنے کے متعدد پروگرام چلا رہے ہیں ، مثلاًعوام میں بیداری پھیلانے کے لیے پمفلٹ کی تقسیم، اسکولوں میں مضمون نویسی کے مقابلے، ڈرائنگ مقابلوں وغیرہ کا انعقاد کے ذریعہ بازارکے مقامات پر سنگل یوز پلاسٹک کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کرنا۔ اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے دفتر کے احاطوں، لیبارٹریز، ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، ہوسٹلوں، کوارٹروں وغیرہ کی جھاڑیاں وغیرہ ہٹا کر صفائی ستھرائی کر رہے ہیں اور ہریالی کو بڑھانے کے لیے پودے اور درخت لگا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان تمام دفاتر نے مہم کے دوران نیلام کیے جانے والے پرانے فرنیچر، ای کچرے، فرسودہ اشیا وغیرہ سمیت بڑی مقدار میں اسکریپ میٹریل کی نشاندہی کی ہے اور اس کی وجہ سے امید ہے کہ ایک بڑے رقبے کی صفائی ہوجائے گی اور اسے دفتر کے استعمال میں لایا جاسکے گا۔ اس مہم کی مدت کے دوران کئی پائیدار صفائی ستھرائی کی مہمات کو چلانے کے لیے یہ دفتر اپنے تمام ملازمین کو شامل کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں روزانہ کی پیش رفت کی نگرانی کی جارہی ہے اور اسے ڈی اے آر پی جی کے زیر اہتمام ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ تمام منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیمیں اس مہم میں پورے جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہیں تاکہ اس مدت کے لیے محکمہ کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔
*************
ش ح- ا گ–ع ر
U. No. 10769
(Release ID: 1967334)
Visitor Counter : 86