الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر انفینٹی 2023 کی سالانہ ٹیکنالوجی کانفرنس کے دوران امیٹی بزنس اسکول کے طلباء کے ساتھ گفت وشنید کی


’’ہمارے ایک بہتر حکومت ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شرکت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اثر پیدا کرنے میں یقین رکھتے ہیں‘‘: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

’’آج کے نوجوان ہندوستانی آزاد ہندوستان کی تاریخ کی سب سے خوش قسمت نسل ہیں، آپ کے پاس بے مثال مواقع ہیں‘‘:  وزیر مملکت  راجیو چندر شیکھر

’’ سی ایس اے ایم ناقابل قبول رہے گا، ہم اس پر کریک ڈاؤن کرنے کے لیے سخت اقدامات کر رہے ہیں‘‘: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

’’ڈی آئی اے میں اے آئی سمیت تمام ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے فریم ورک شامل ہے، جو واضح اصول متعین کرتے ہیں‘‘: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

Posted On: 12 OCT 2023 6:05PM by PIB Delhi

فروغ ہنرمندی اور انٹرپرینیورشپ اور الیکٹرانکس و آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے چھٹی سالانہ ٹیکنالوجی کانفرنس – انفینٹی 2023 کے دوران منعقدہ امیٹی بزنس اسکول کے طلباء کے ساتھ فائر سائیڈ چیٹ میں حصہ لیا۔

یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ اس سیشن کے دوران، وزیر  موصوف نے بطور طالب علم اور ایک ٹیکنالوجسٹ کے طور پر اپنے ذاتی سفر ، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کےبارے میں اپنی بصیرت کا اشتراک کیا۔

وزیر موصوف نے گزشتہ نو سالوں میں ہندوستان کے بیانیے کی نمایاں تبدیلی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "میں نے گزشتہ دو سالوں میں ملک بھر میں 65 سے زیادہ کالج کیمپس کا دورہ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں آپ، نوجوان ہندوستانیوں کے طور پر، سب سے خوش قسمت  نسل ہیں۔ پچھلے نو سالوں کے دوران، ہندوستان کا بیانیہ ایک ناکام قوم تصور کئے جانے سے ایک ایسے ملک کی طرف منتقل ہو گیا ہے جہاں ایک عظیم قوم کی قیادت ایسے نوجوان کر رہے ہیں جو ایک منفرد اور بے مثال مستقبل کی تشکیل کرنے کی صلاحیت، اعتماد اور صلاحیت رکھتے ہیں۔میں بھی کبھی طالب علم تھا، اور میں پچھلی نسلوں کو درپیش چیلنجوں کو سمجھتا ہوں۔ تاہم، آپ ایک ایسی نسل ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے حکومت کے نظریہ اور پالیسی کی تشکیل کے بارے میں سوالات کا جواب دیا۔ طلباء کے سوالات کے جواب میں، وزیر موصوف نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں  ہمارے بہتر حکومت بنانے کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شرکت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اثر پیدا کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ یہ نظریہ اور پالیسی سازی کی طرف ہمارا نقطہ نظر ہے۔ ہر قاعدہ اور قانون سازی عوام کے لیے، عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے ہونی چاہیے - یہی جمہوریت کا اصل جوہر ہے۔

اے آئی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے اندر جاری مشاورتی عمل کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ اے آئی کو ریگولیٹ کرنے کی اہمیت کے بارے میں پوچھے جانے پر، وزیر جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا، "ٹیکنالوجی کی اگلی لہر اتنی گہرائی سے اثر انداز ہونے والی ہے  کہ ہم اے آئی  کے ذریعے طاقتور ہوں گے۔ ڈیپ فیکس اس کا محض ایک معمولی قطرہ ہے ۔ اے آئی، کسی بھی ٹیکنالوجی کی طرح، اچھے کے لیے ایک طاقت ہو سکتی ہے، لیکن اس میں مجرموں کے غلط استعمال کی صلاحیت بھی ہے۔ اسی لیے ڈی آئی اے میں اے آئی سمیت  تمام ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے فریم ورک شامل ہے، جو واضح اصول متعین کرتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن اسے افراد کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے اور نہ ہی اسے مجرمانہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ جب اے آئی کو ریگولیٹ کرنے کی بات آتی ہے، تو ہمارا نقطہ نظر استعمال کے معاملات کو ریگولیٹ کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے، شہریوں کو پلیٹ فارم کے کسی بھی منفی استعمال سے بچانے کے لیے گارڈریل بنانا ہے۔ ہم اے آئی کو صارف کے نقصان کے پرزم کے ذریعے ریگولیٹ کریں گے، صارف کے لیے حفاظت اور اعتماد پیدا کریں گے۔"

وزیر موصوف  نے آن لائن ،بچوں کے جنسی استحصال کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت کے عزم پر مزید زور دیتے ہوئے کہا، "بچوں کے جنسی استحصال کا مواد (سی ایس اے ایم) انٹرنیٹ کا ایک ناقابل قبول پہلو ہے۔ ہم اس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم نے حال ہی میں یوٹیوب، ٹیلیگرام اور ٹوئیٹر جیسے ممتاز پلیٹ فارمز کو نوٹس جاری کیے ہیں، ان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارمز کو ایسے مواد سے فعال طور پر صاف کریں، جو بچوں کو استحصال کا شکار بناتا ہے۔ اگرچہ انٹرنیٹ اچھے کے لیے ایک طاقتور قوت ہے، لیکن یہ برے عناصر  کے غلط استعمال کا نشانہ بھی بنتا ہے۔

 

******

ش  ح۔م م ۔ م ر

U-NO. 10750

12.10.2023




(Release ID: 1967221) Visitor Counter : 76


Read this release in: Kannada , English , Hindi