وزارتِ تعلیم

یونیسیف کے پاسپورٹ ٹو ارننگ انیشیٹو کے ذریعے ایک ملین سیکھنے والوں کی تصدیق


نوجوانوں کو مالی آزادی کے لیے ضروری مہارتوں اور متعلقہ مواقع سے آراستہ کرنے کا اقدام

پاسپورٹ ٹو ارننگ انیشییٹو 21ویں صدی کی مہارتیں بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے - جناب سنجے کمار

Posted On: 12 OCT 2023 6:21PM by PIB Delhi

وزارت  تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی کے سکریٹری جناب سنجے کمار ، نے 11 اکتوبر 2023 کو یونیسیف کے ذریعے منعقدہ ایک آن لائن پروگرام میں شرکت کی، جو کہ بچیوں کا اقوام متحدہ کا عالمی دن ہے۔اس کا مقصد  اس کے پاسپورٹ ٹو ارننگ پروگرام (پی ٹو ای)  کے دس لاکھ سرٹیفکیشن کے سنگ میل  کو وبور کرنے کی یاد منانا تھا ۔ اس تقریب میں  فروغ ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر کرشنا کمار دویدی، نوجوانوں کے امور کے محکمے، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت (ایم او وائی اے ایس) کے تحت نوجوانوں کے امور کے محکمہ میں جوائنٹ سکریٹری  جناب نتیش کمار مشرا؛ اور  ہندوستان میں یونیسیف کی نمائندہ محترمہ سنتھیا میک کیفری  نے بھی شرکت کی۔

یونیسیف کا عالمی سطح پر لرننگ ٹو ارننگ  سولیوشن ، پاسپورٹ ٹو ارننگ (پی 2 ای) نے مالیاتی خواندگی اور ڈیجیٹل پیداواری صلاحیت کے شعبوں میں ہندوستان میں 10 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو ہنر مند اور سرٹیفائیڈ کیا ہے۔ یہ سنگ میل کام اور زندگی کے مستقبل سے متعلقہ مہارتیں حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان میں پی 2 ای کورسز سے مستفید ہونے والے تمام نوجوان سیکھنے والوں میں سے 62 فیصد نوعمر لڑکیاں اور نوجوان خواتین ہیں۔

ہندوستان میں، قومی تعلیمی پالیسی  (این ای پی)   2020 کے ساتھ منسلک، پی 2 ای  ڈیجیٹل پیداواری صلاحیت، مالی خواندگی، روزگار کی مہارت اور دیگر طلب میں، ملازمت کے لیے تیار مہارتوں کے سرٹیفکیٹ کورسز تک مفت رسائی فراہم کرتا ہے۔ پی 2 ای حل آن لائن، ہائبرڈ، اور آف لائن سیکھنے کے ماڈلز کے لیے بھی التزامات پیش کرتا ہے۔

ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم کا مقصد 2024 تک ہندوستان میں 14-29 سال کی عمر کے 5 ملین نوجوانوں کو طویل مدتی پائیدار ہنر فراہم کرنا اور پھر انہیں ملازمت، خود  کے روزگار اور کاروباری اعتبار سے مالی طور پر خود مختار ہونے کے مواقع سے جوڑنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب سنجے کمار نے کہا کہ ’’مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ یونیسیف کا پاسپورٹ ٹو ارننگ (پی 2 ای) پہل نوجوانوں کی مجموعی ترقی کے لیے 21ویں صدی کی مہارتوں کو تیار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا  ہے۔ نتائج خود بولتے ہیں: پی 2 ای نے اپنے آغاز کے بعد سے صرف 11 مہینوں میں 10 لاکھ منفرد نوجوانوں کے ذریعے 10 لاکھ+ کورس مکمل کیے ہیں۔ تمام حصص داروں کو بہت بہت مبارک ہو جو اس سفر کا حصہ ہیں۔‘‘

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سنتھیا میک کیفری نے کہا کہ یونیسیف میں، ہمیں یقین ہے کہ جب لڑکیاں اور نوجوان خواتین آلات، ہنر اور معاشی مواقع سے لیس ہوتی ہیں، تو وہ ایک زیادہ جامع اور خوشحال دنیا کے لیے ایک نہ رکنے والی طاقت بن جاتی ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ پاسپورٹ ٹو ارننگ (پی 2 ای) پروگرام نے اپنے پہلے سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دینے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے، جس میں 62فیصد  سیکھنے والے نوجوان خواتین ہیں۔ ’ناری شکتی ‘  (خواتین کی طاقت) کے ذریعے ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت ہند کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ، پی 2 ای پروگرام نوجوان خواتین کے لیے راہیں پیدا کرنے کے لیے وقف ہے تاکہ انھیں صحیح ہنر اور کامیابی کے مواقع سے جوڑ کر سیکھنے سے کمائی کی طرف منتقل کیا جا سکے۔

ڈاکٹر  کے کے دویدی نے کہا کہ معزز وزیر اعظم نے اکثر کہا ہے کہ نوجوانوں کی ہنر مندی ایک قومی ضرورت ہے اور یہ آتم نر بھر بھارت  (خود انحصار) بھارت کی بنیاد ہے۔ میں پاسپورٹ ٹو ارننگ (پی 2 ای) پروگرام کی تعمیر میں یونیسیف انڈیا، یو واہ اور شراکت داروں کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں۔ مستقبل کے لیے تیار نوجوان افرادی قوت کی تیاری میں حکومت، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے۔

******

ش  ح۔م م ۔ م ر

U-NO. 10748



(Release ID: 1967211) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi