وزارت دفاع

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے وشاکھاپٹنم میں اسٹیشن کمانڈروں کی ورکشاپ سے خطاب کیا

Posted On: 11 OCT 2023 6:17PM by PIB Delhi

بحریہ کے سربراہ ( سی این ایس ) ، ایڈمرل آر ہری کمار نے  نیول ویلفیئر اینڈ ویلنس ایسوسی ایشن ( این ڈبلیو ڈبلیو اے ) کی صدر محترمہ کلا ہری کمار کے ساتھ10 اکتوبر ، 2023 ء کو بحریہ کی مشرقی کمان کے دو روزہ دورے پر وشاکھاپٹنم پہنچے۔  ان کے پہنچنے پر  وائس ایڈم راجیش پینڈھارکر ( ایف او سی – اِن – سی ، ای این سی ) نے سی این ایس کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں کمان میں جاری بڑے آپریشنل مسائل اور پروجیکٹوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دورے کے دوران، سی این ایس نے وشاکھاپٹنم میں پہلی بار منعقد ہونے والی اسٹیشن کمانڈروں کی ورکشاپ سے خطاب کیا اور مختلف دیگر مصروفیات میں حصہ لیا۔

اسٹیشن کمانڈروں کی  ورکشاپ

اسٹیشن کمانڈروں کی ورکشاپ  کا دوسرا ایڈیشن ( ایس سی ڈبلیو 23/2 ) پوری بحریہ کے اسٹیشن کمانڈروں کی ایک اسمبلی ، جو آپریشنل یونٹس کو انتظامی اور فعال مدد فراہم کرتی ہے، 09 سے 11 اکتوبر ، 2023 ء  کے درمیان  وشاکھا پٹنم میں مشرقی بحری کمان میں منعقد کی گئی ۔ تین روزہ ورکشاپ میں تمام نیول اسٹیشنز کی نمائندگی کرنے والے 100 سے زائد مندوبین کے ساتھ ساتھ نیول ہیڈ کوارٹرز ( این ایچ کیو ) اور کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کے افسران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں بحریہ کے مختلف اسپتالوں کے کمانڈنگ آفیسرز، نیول آرمامنٹ انسپکشن ( این اے آئے ) یونٹوں ، نیول لیزن سیلز ( این ایل سی ) اور میٹریل آرگنائزیشنز ( ایم او ز ) نے بھی شرکت کی۔  ایس سی ڈبلیو 2/23 کے لیے این ایچ کیو کے ذریعے ، جن شعبوں پر زیادہ توجہ مرکز کی گئی ، اُن میں ڈائریکٹوریٹ آف ورکس کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل ( ورکس )، ڈائریکٹوریٹ آف نیول ایجوکیشن کے ذریعے اسکولوں کی انتظامیہ ( ڈی جی ایم ایس – این) اور ڈائریکٹوریٹ آف سول پرسنل کے ذریعے سول انتظامیہ کی طرف سے طبی سہولیات اور سویلین پرسنل ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے سویلین ایڈمنسٹریشن شامل تھے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ آف لاجسٹک کی طرف سے گتی شکتی پر ایک پرائمر بھی منعقد کیا گیا۔

این ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر محترمہ کلا ہری کمار نے  این ڈبلیو ڈبلیو اے پر ایک معلوماتی اجلاس کا انعقاد کیا ، جس میں اسٹیشن کمانڈروں، ایم اوز  کے یونٹ کے سربراہان، این ایل سیز ، این اے آئیز اور این ڈبلیو ڈبلیو اے کے اراکین نے شرکت کی۔ انہوں نے ، انہیں این ڈبلیو ڈبلیو اے  کے ذریعے کئے گئے حالیہ اقدامات کے بارے میں بتایا  ، جو بحریہ کی برادری کی بہبود کے لیے کئے گئے ہیں  اور  کمیونٹی بہبود  کویقینی بنانے کے لیے ، اس کے قائدانہ رول پر زور دیا۔  انہوں نے ، نومبر میں ممبئی اور دلّی میں ہونے والے جی – 20  ٹی ایچ آئی این کیو  تقریب کے بارے میں بھی بتایا ۔

آئی این ایس کورا - 25 ویں سالگرہ

مشرقی بیڑے کے اپنے دورے کے دوران ، ایڈمرل آر ہری کمار نے آئی این ایس کورا کی 25ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی اور مشرقی بیڑے کے بحری جہازوں کی کمپنی کے ساتھ بات چیت کی اور روایتی بڑا کھانہ میں بھی شرکت کی۔ یہ تقریب خاص اہمیت کی حامل تھی کیونکہ سی این ایس اور سی – اِن – سی دونوں، آئی این ایس کورا کے سابق کمانڈنگ آفیسر رہ چکے ہیں۔

دماغی صحت کا عالمی دن

10 اکتوبر کو دماغی صحت کے دن کے موقع پر، سی این ایس نے بحریہ کی کمیونٹی اور ڈیفنس سویلینز سے خطاب کرتے ہوئے ، صحت مند ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کی اہمیت اور فوائد پر زور دیا۔  اس تقریب کو تمام بحری اسٹیشنوں پر آن لائن نشر کیا گیا۔

تعاملات اور افتتاح

سی این ایس نے نیول ڈاکیارڈ وشاکھاپٹنم میں ایک جدید ترین ایمرجنسی ڈیزل جنریٹر سہولت کا افتتاح کیا۔ یہ سہولت تمام بحری جہازوں، آبدوزوں، نیول ڈاک یارڈ میں صنعتی مراکز اور نیول بیس کے اہم صارفین کو قدرتی آفات یا گرڈ کی طویل بندش کے دوران 7.5 میگاواٹ کا ہنگامی پاور بیک اپ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے نیول ڈاکیارڈ میں ڈیفنس سویلین ورک فورس سے بھی بات چیت کی۔ آئی این ایس ایکسیلا کے اپنے دورے کے دوران، سی این ایس کو بھارتی بحریہ کے بحری جہازوں کے گیس ٹربائن جنریٹرز کی دیکھ بھال، اوور ہال اور اسپیئر مینجمنٹ میں بھارتی بحریہ کے ‘آتم نربھرتا’ اقدامات سے بھی مطلع کیا گیا۔

سی این ایس نے افسروں، ملاحوں اور ڈی ایس سی جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور پلوا پارک میں 16 رہائشی یونٹوں کے ساتھ ایک ڈیفنس سویلین رہائش بلاک اور وشاکھاپٹنم میں 36 رہائشی یونٹوں کے ساتھ ایک آفیسرز ٹرانزٹ رہائش بلاک کا افتتاح کیا۔ جدید ترین سہولیات سے آراستہ یہ نو تعمیر شدہ ڈویلنگ یونٹس، ‘‘ کی آن ارائیول ’’ کے تصور سے ہم آہنگ ہے اور  یہ شادی شدہ افراد کے لیے رہائش کمی کو دور کرتے ہوئے ، بحریہ کے اہلکاروں کے حوصلے کو بلند کریں گے۔

Pics(18)StationCommandersWorkshopInformationsessionbypresidentNWWAZ6D9.jpg

Pics(19)StationCommandersWorkshopInformationsessionbypresidentNWWA1ZV7.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No.  10687



(Release ID: 1966850) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi