امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے نے اٹلی کے پلیرمو شہر میں، ایک ملک میں رہتے ہوئے دوسرے ملک سے منظم جرائم کے ارتکاب  کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کے کنوینشن  کے 20 سال پورے ہونے کے موقع پر ، دوروزہ کانفرنس میں شرکت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یہ کہہ کر کہ جب خطرات عالمی نوعیت کے ہوں تو رد عمل محض مقامی نہیں ہوسکتا، بین الاقوامی تعاون کے لئے کہا ہے

بھارت نے ہر طرح کے منظم جرائم سے نمٹنے اور ان کے مکمل خاتمے کی جانب  پورا عزم کیا ہو اہے

منظم جرائم ، ایک بڑے عالمی خطرے کی نشان دہی کرتے ہیں، ہم سب مل کر ان چیلنجوں سے نمٹیں گے

Posted On: 29 SEP 2023 8:00PM by PIB Delhi

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے نے اٹلی کے پلیرمو شہر میں ، ایک ملک میں رہتے ہوئے دوسرے ملک میں منظم جرائم کی روک تھام سے متعلق اقوام متحدہ کے کنوینشن (یو این ٹی او سی)کے 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر دو روزہ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس وزارتی کانفرنس کا انعقاد اٹلی حکومت اور نشیلے مادوں وجرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر (یواین ڈی او سی)کے سیکریٹریٹ نے ملک کر کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V7EM.png

امور داخلہ وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے نے ’قانونی و عدالتی دستاویز ات ،قومی اقدامات اور چیلنجز کے موضوع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسودھیو کٹمبکم کے، بھارت کے قدیم فلسفے کے مطابق تمام مخلوقات ایک کنبہ ہے۔ہم ایک کرہ ارض ، ایک کنبہ ہیں اور ہمارا ایک مستقبل ہے۔جناب نتیہ نند رائے نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یہ کہہ کر بین الاقوامی تعاون کی اپیل کی ہے کہ جب خطرات عالمی نوعیت کے ہوں تو رد عمل محض مقامی نہیں ہوسکتا۔اب دنیا کو ان خطرات کو شکست دینے کے لئے یکجا ہونا ہوگا۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت  نے سبھی طرح کے منظم جرائم سے نمٹنے اور انہیں جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کی جانب اپنے مضبوط ارادے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظم جرائم سے ایک بڑے عالمی خطرے کی نشان دہی ہوتی ہے۔منظم جرائم کا ارتکاب کرنے والے لوگ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں، تاکہ وہ اپنے نیٹ ورک کو تیزی سے وسعت دے سکیں۔ اس میں ہتھیاروں، نشیلے مادوں کی تجارت، منظم سائبر جرائم، انسانوں کی تجارت، بدعنوانی، کالے دھن کو جائز بنانے سے شدید خطرات لاحق ہوجانا شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QAOA.png

وزیر مملکت برائے داخلہ امور نے کہا کہ منظم جرائم کو تنہائی میں نہیں دیکھا جا سکتا۔ منظم جرائم بھی دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے ذرائع میں سے ایک کے طور پر اُبھری ہے۔ منظم جرائم کے نیٹ ورک کے اکثر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گہرے روابط ہوتے ہیں۔ مالی جرائم جیسی سرگرمیاں دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزارتی کانفرنس کے دوران ہونے والی بات چیت سے منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد کو تقویت ملے گی۔

*************

ش ح۔ ا س۔ن ع

U. No.10662



(Release ID: 1966622) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi