نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

امور نوجواں کے محکمے کا نشانہ حاصل کرنے کیلئے تیسری خصوصی مہم شباب پر

Posted On: 10 OCT 2023 2:09PM by PIB Delhi

امور نوجواں اور اسپورٹس کی وزارت کے امور نوجواں کے محکمے نے درون محکمہ اور اپنے خودمختار اداروں اور ماتحت  دفتر میں سووچھتا کی تیسری خصوصی مہم شروع کی۔ تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر 2023 شروع کیا گیا ہے، جس میں مہم کے پیمانے متعین کئے جائیں گے۔ اصل مہم 2 اکتوبر 2023 کو شروع کی گئی اور یہ سلسلہ 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا۔ اس مہم میں جگہوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور دفاتر میں سازگار ماحول پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ذاتی دلچسپی  لیتے ہوئے وزارت امور نوجواں کے سکریٹری نے تمام متعلقین کو ہدایات جاری کیں کہ وہ پوری دلجمعی کے ساتھ اس کام میں حصہ لیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SWGP.png

سووچھتا ہی سیوا مہم کے تحت امور نوجواں کے سکریٹری نے اس وزارت کے تمام عہدیداروں کو سووچھتا کا حلف دلایا، جس کا مقصد ایک صاف ستھرا اور کچرے سے پاک ہندوستان سامنے لانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035BQQ.png

نوڈل افسر کے ذریعے یومیہ پیش رفت  پر نظر رکھی جا رہی ہے اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی طرف سے شروع کردہ ایس سی پی ڈی ایم پورٹل    کو      باقاعدہ اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ تمام خودمختار اداروں  اور ماتحت دفتر میں سووچھتا پرب کے طور پر اس مہم کا جشن منایا جا رہا ہے۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047Y05.png

تمام اہداف کی شناخت کر لی گئی ہے اورمہم کے دوران  مقصد حاصل کرنے کی  محکمے کی طرف سے کوشش جاری ہے۔

***

ش ح ۔  ع س   ۔ ک ا

U.NO.10606



(Release ID: 1966270) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada