کامرس اور صنعت کی وزارتہ

 ہندوستان –پیرو تجارتی معاہدے کے لئے مذاکرات  کا پہلا دور


تجارتی معاہدے سے کاروبار ،سرمایہ کاری  کو قابل ذکرطورپر ترغیب ملنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھنے کا امکان ہے

Posted On: 09 OCT 2023 7:22PM by PIB Delhi

ہندوستان –پیرو تجارتی معاہدے کے لئے مذاکرات  کا ایک مخصوص دور  ورچوئل طریقے سے 11-10 اکتوبر  2023 کو منعقد ہونے جارہا ہے ۔ ہندوستانی فریق کی قیادت  محکمہ مالیات کے جوائنٹ سکریٹری  جناب وپل بنسل  اور پیرو  فریق کی قیادت  بیرونی تجارت اور سیاحت کی وزارت  کے ڈائریکٹر  (ایشیا ، اوشیانیہ  اور افریقہ ) جناب گیرارڈو انٹونیو میجا گریلو  کریں گے۔

اس خصوصی  دور کے دوران  ابتدائی التزامات اور عام تشریحات  ، ابتدا سے متعلق ضابطے ،  اشیا کی تجارت ،کسٹمز کے طریقہ کار اور تجارتی سہولت ، کاروبار میں تکنیکی رکاوٹ  ،صفائی اور فائٹو سینٹری  اقدامات  ، عام اور حفاظتی استثنیٰ ،تعاون  اورقانونی اور ادارہ جاتی امور / تنازعات کا نمٹارہ سمیت مختلف ابواب  پر بات چیت ہونے کی امید ہے۔ بات چیت کرنے والوں کے باہمی سہولت کی بنیاد پر  خدمات ، افراد کی آمدورفت  ، تجارتی طریقہ کار اور سرمایہ کاری پر اس مہینے کے آخر میں گفتگو کی جائے گی۔

ہندوستان – پیرو تجارتی معاہدے کے لئے  بات چیت کا سلسلہ  سال 2017 میں شروع ہوا تھا اور اگست 2019  میں اس کا پانچواں دور ختم ہوا ۔کووڈ کی وجہ سے بات  چیت رک گئی تھی۔

نئی دہلی میں  4-3 اگست 2023 کو ہوئے آئی آئی ایل  سی کانکلیو  کے موقع پر کی بیرونی تجارت  کی وزیر مملکت  عزت مآب ڈاکٹر ٹیریسا  میرا گومس  نے صنعت وکاروبار کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران  فریقین  نے تجارتی مذاکرات کو  دوبارہ شروع کرنے میں دلچسپی دکھائی تھی۔اس سلسلے میں  مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے پیرو کے ساتھ  دوبارہ بات چیت شروع کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اندازہ لگایا گیا ہے کہ  تجارتی معاہدے  ، کاروبار  ،سرمایہ کاری کو کافی ترغیب ملے گی اور مختلف شعبوں میں   تعاون بڑھے گا۔اب مذاکرات کا چھٹا دور دسمبر 2023 میں پیرو کے لیما میں  منعقد ہونے والا ہے۔

ہندوستان اور پیرو کے درمیان  باہمی تعلقات میں  لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔مالی سال 23-2022 کے دوران  دوطرفہ تجارت   3.12 بلین ڈالر تک  پہنچ گئی ۔ ہندوستان نے پیرو کو  865.91 ملین ڈالر  قیمت کے سامان  برآمد کئے  اور پیرو سے 2.25 بلین ڈالر  قیمت  کا سامان درآمد کیا۔ ہندوستان سے پیرو کو  ہونے والی  بنیادی برآمدات میں  موٹر گاڑیاں   /کاریں ،  سوتی دھاگہ  اور ادویات شامل ہیں جبکہ  پیرو  بنیادی طورپر  ہندوستان کو سونا ،  خام تانبہ اور کنسن ٹریٹس  برآمد کرتا ہے۔

*******

  ش ح۔ق ت۔رم

U-10590      



(Release ID: 1966189) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi