عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سشتر سیما بل کے ذریعہ شروع کیے گئے کورسوں تک آئی گوٹ کرم یوگی پلیٹ فارم پر اب براہ راست رسائی

Posted On: 09 OCT 2023 7:16PM by PIB Delhi

کرم یوگی بھارت نے سشتر سیما بل (ایس ایس بی) کے ساتھ شراکت داری میں 12 کورس لانچ کیے جنہیں اہلیت  کی کمی کو ختم کرنے ، اور افسران کی ضرورتوں اور امنگوں کی تکمیل کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کورس مبنی بر اصول سے مبنی بر کردار تربیت کی جانب بنیادی تبدیلی کے لیے راہ ہموار کریں گے۔

ان کورسوں کا آغاز سشتر سیما بل کی ڈی جی محترمہ رشمی شکلا، وزارت داخلہ کے ایڈشنل سکریٹری جناب مرتنجے کمار نرائن اور کرم یوگی بھارت کے سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ کی موجودگی میں آئی گوٹ کرم یوگی پلیٹ فارم پر کیا گیا۔

جناب پریش سکسینا (آئی جی، تربیت) کے تحت ایس ایس بی صلاحیت سازی یونٹ  نے ان کورسوں کو تیار کیا ہے جو انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں۔

دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں ہسپتال میں داخلے سے قبل کے پروٹوکولس، ایک آسان اسٹریچ ٹو اسٹریچ یور لائف، کارڈیو- ریسپیریٹری انڈیورینس ٹریننگ کے فوائد، سرکٹ ٹریننگ، کمر کے نچلے حصے میں درد اور اس سے حفاظت، اور زخموں کا علاج، کچھ ایسے کورسز ہیں  جن کا مقصد ایک صحت مند طرز حیات کے تئیں سول سروسز کے رویے کو تبدیل کرنا ہے۔

آپریٹنگ سافٹ ویئر انسٹالیشن، ای پی اے بی ایکس سسٹم، ارتھنگ سسٹم اور نو بھرتی شدہ ملازمین کے لیے بنیادی کمپویٹر کورس، سیکھنے والوں کی کام کاج کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے خواہ وہ کسی بھی شعبے میں کام کر رہے ہوں۔

مرکزی مسلح پولیس فورس کے دائرہ کار کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے کورسز موجود ہیں۔

آئی گوٹ کرم یوگی (https://igotkarmayogi.gov.in/) جس کی انتظام کاری، حکمرانی اور آپریشن جیسے امور کرم یوگی بھارت  ڈی او پی ٹی کے ذریعہ انجام دیے جاتے ہیں ، ایک جامع آن لائن پورٹل ہے جس کا مقصد سرکاری افسران کو ان کے صلاحیت سازی  کے سفر میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ یہ پورٹل آن لائن تدریس، اہلیت انتظام کاری، کریئر مینجمنٹ، تبادلہ خیال، تقریبات، اور نیٹ ورکنگ کے لیے 6 فنکشنل ہب پر مشتمل ہے۔  مختلف سرکاری محکموں کے 24 لاکھ سے زائد سیکھنے والے افراد فی الحال آئی گوٹ پلیٹ فارم پر درج رجسٹر ہیں جن کی رسائی 740 سے زائد کورسوں تک ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10584



(Release ID: 1966156) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi