وزارت خزانہ
(i)’7.18 فیصد جی ایس 2030‘، (ii) ’7.18 فیصد جی ایس 2037‘ اور (iii) ’7.25 فیصد جی ایس 2063‘ کی فروخت (دوبارہ جاری) کے لیے نیلامی
Posted On:
09 OCT 2023 7:56PM by PIB Delhi
حکومت ہند (جی او آئی) نے درج ذیل کے فروخت (دوبارہ جاری) کا اعلان کیا ہے
(i) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 12000کروڑ روپے (برائے نام) کی اعلان کردہ رقم کے لیے ’7.17 فیصد سرکاری تمسکات، 2030‘، (ii) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 10000کروڑ روپے (برائے نام) کی اعلان کردہ رقم کے لیے ’7.18 فیصد سرکاری تمسکات، 2037‘ اور (iii) ایک سے زیادہ قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 12000کروڑ روپے (برائے نام) کی اعلان کردہ رقم کے لیے ’7.25فیصد سرکاری تمسکات، 2063‘۔ حکومت ہند کو مذکورہ بالا ہر ایک سیکورٹی کے مقابلے میں 2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی خریداری برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامی 13اکتوبر، 2023 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ منعقد کی جائے گی۔
سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی طور پر قیمت لگانے کی سہولت کے لیے اسکیم کے مطابق تمسکات کی فروخت کی اطلاع شدہ رقم کا 5 فیصد تک حصہ اہل افراد اور اداروں کے لیے مختص کیا جائے گا۔
نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں قسم کی بولیاں 13 اکتوبر 2023 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سالیوشن(ای- کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک شکل میں جمع کی جائیں گی۔ غیر مسابقتی بولیوں کو صبح 10.30 بجے اور صبح 11.00 بجے کے درمیان اور مسابقتی بولیوں کو صبح 10.30 بجے اور 11.30 بجے کے درمیان جمع کیا جانا چاہیے۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 13 اکتوبر 2023 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ ادائیگی 16 اکتوبر، 2023 (پیر) کو ہوگی۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ سرکلر نمبر RBI/2018-19/25 مورخہ 24 جولائی 2018 کے مطابق،جن میں وقتاً فوقتاً ترامیم کی گئی ہیں، سنٹرل گورنمنٹ سیکیورٹیز میں لین دین کب جاری کیا گیا' کے رہنما خطوط کے مطابق ’’جب جاری کیا جاتا ہے‘‘ کاروبار کے لئے تمسکات (سیکورٹیز) اہل ہوں گی ۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:10585
(Release ID: 1966131)
Visitor Counter : 106