وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع کے دفاعی پروڈکشن کے محکمےکے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے خصوصی مہم 3.0 فی الحال پورے زورشورسے جاری


محکمہ نے اپنے  ڈی پی ایس یو (ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس) اور منسلک دفاتر کے ساتھ ملک بھر میں صفائی ستھرائی  کی 200 جگہوں کی نشاندہی کی ہے

اسکریپ اور دیگربیکار سامان کو ٹھکانے لگانے کے بعدایک لاکھ مربع فٹ جگہ کے خالی ہونے کی توقع ہے

Posted On: 09 OCT 2023 5:23PM by PIB Delhi

دفاعی پروڈکشن کا محکمہ وزارت کے اندر اور اس کے دفاعی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (ڈی پی ایس یو) اور ملک کے مختلف حصوں میں واقع منسلکہ دفاتر میں کام کو مکمل کرنے کی لگن کے ساتھ سوچھتا پر خصوصی مہم 3.0 چلا رہا ہے۔ اس کا آغاز 15 ستمبر 2023 سے 30 ستمبر 2023 تک ایک تیاری کے مرحلے سے ہوا جس کا  مقصد مہم  کی مدت کے دوران صفائی ستھرائی  کے لیے  قائم کئے جانے والے اہداف کی نشاندہی کرنا تھا۔

پہلے

پہلے

بعد میں

بعد میں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اصل  مہم 2 اکتوبر 2023 سے شروع ہوئی اور یہ  31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران دفاتر میں کام کی جگہ میں اضافہ کرنے پر  خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ خصوصی مہم کے تیاری کے مرحلے کے آغاز میں، محکمہ دفاع نے اپنے ڈی پی ایس یو اور منسلکہ دفاتر کے ساتھ ملک بھر میں 200 (تقریباً) صفائی  ستھرائی کے مقامات  کی نشاندہی کی ہے۔ خصوصی مہم 3.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران، سکریٹری (دفاع) نے ایک جائزہ میٹنگ کی ہے اور محکمہ کے تمام سینئر افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ مہم کی مدت کے دوران ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔ اس کے بعد ایڈیشنل سکریٹری (ڈی پی) کی جانب سے  ڈی پی ایس یو کے سی ایم ڈیز اور منسلک دفاتر کے ڈی جی  سطح کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ بھی بلائی گئی   جس کا مقصد  مناسب طریقے سے خصوصی مہم 3.0 کو نافذ کرنا تھا۔ جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسران اور عہدیداروں کی ایک وقف شدہ  ٹیم نے جو کہ روز مرہ کی پیش رفت کی نگرانی کررہی ہے، کامیابیوں کی تفصیل انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (اے آر پی جی) کے  محکمہ  کے ذریعہ چلائے جانے والے  ایس سی ڈی پی پورٹل پر اپ لوڈ  کی  ہے۔ تمام ڈی پی ایس یو اور منسلکہ دفاتر مہم میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔

اب تک اہداف کی کامیاب شناخت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام ڈی پی ایس یوز  اور منسلکہ دفاتر میں کام زور و شور سے جاری ہے۔ اس سال اسکریپ اور دیگر بے کار اشیا  کو ٹھکانے لگانے کے بعد ایک  لاکھ مربع فٹ جگہ خالی ہونے کی توقع ہے۔ 2000 فزیکل فائلوں کو نظرثانی/نمٹانے کے لیے شناخت کیا گیا ہے۔ #خصوصی مہم  3.0 پر کسی بھی حساس/خفیہ معلومات کو ٹیگ کرنے سے گریز کرتے ہوئے مہم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے  ڈی پی ایس یو اور ڈی ڈی پی  کے ذریعے ایکس (پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر 35 سے زیادہ ٹویٹس پوسٹ کیے گئے ہیں۔  ڈی ڈی پی کے مقرر کردہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مہم زور و شور سے جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ ن ا۔

U- 10571


(Release ID: 1966090) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi