کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

التواء شدہ  معاملات کے نمٹانے کے لیے  خصوصی مہم 3.0 -  دو  اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک

Posted On: 09 OCT 2023 4:03PM by PIB Delhi

خصوصی مہم 3.0 کے تیاری کے مرحلے کے تحت، فارما سیوٹیکلز کے محکمہ اپنے منسلکہ دفتر (این پی پی اے)، خود مختار اداروں  (این آئی پی ای آر) ، پی ایس یو (ایچ اے ایل، کے اے پی ایل  اور بی سی پی ایل) اور سوسائٹی (پی ایم بی آئی) کے ساتھ  انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات  کے محکمے (ڈی اے  آر پی جی) کی طرف سے مقرر کردہ پیرامیٹرز / معیارات کے اہداف کی شناخت کے لیے  کام شروع کردیا ہے، جن کو ایس  سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

فارماسیوٹیکل کے شعبہ نے تیاری کے مرحلے کے تحت صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کے لیے 9624 مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ یہ محکمہ نہ صرف سبھی کے لیے ادویات کی رسائی، دستیابی اور ان کے سستہ ہونے  کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے بلکہ اس قدم کے ذریعے ہمارے ماحول کی صفائی اور پائیداری کو بھی فروغ دے گا، جسے فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔ پی ایم بی آئی اس   محکمے کے تحت کام کرنے والی ایک سوسائٹی ہے۔پی ایم بی آئی  پورے ملک میں 9,600 سے زیادہ پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی کیندروں (پی ایم بی جے کے) کے وسیع نیٹ ورک کو صاف  ستھرا بنانے کے لئے تیار ہے۔ اس کے علاوہ، نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) مختلف ریاستوں میں موجود اپنی 20 پرائس مانیٹرنگ اینڈ ریسورس یونٹس ( پی ایم آر یو) کے ذریعے عوام کو حساس بنانے کے لیے صفائی ستھرائی  کی سرگرمیاں انجام دے گی۔

توقع یہ ہے کہ فارماسیوٹیکلز کا محکمہ  ہر معاملے میں  خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کے دوران شناخت کردہ اہداف سے تجاوز کرجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ ن ا۔

U- 10561



(Release ID: 1966041) Visitor Counter : 72


Read this release in: Hindi , English