وزارت دفاع

سالانہ مشترکہ ہادر(ایچ اے ڈی آر) مشق 2023 - (چکراوات 2023)

Posted On: 09 OCT 2023 3:29PM by PIB Delhi

سالانہ مشترکہ ایچ اے ڈی آر مشق (اے جے ایچ ای) کمبائنڈ کمانڈرز کانفرنس-2015 کے دوران جاری کی گئی معزز وزیر اعظم کی ہدایت کا نتیجہ ہے۔ 2015 میں اپنے پہلے ایڈیشن کے بعد سے، سالانہ مشترکہ ایچ اے ڈی آر مشق، جس کا نام  چکراوت ہے، کثیر  اداروں والی مہم میں تبدیل ہوگئی ہے جس میں تینوں سروسز، نیم فوجی دستوں کے ساتھ ساتھ کئی  قدرتی آفات سے نمٹنےکے اقدامات کرنے والی  تنظیموں، این جی اوز، تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت شامل ہے۔ 2023 ایڈیشن تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قومی سطح پر کوششوں کو مزید ہم آہنگ کرے گا، نیز بحر ہند کے علاقے کے آٹھ ممالک کی اس میں  شرکت  بھی دیکھنے میں آئے گی ۔

یہ مشق ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ ( آئی این) اور ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے 2016 سے گردشی انداز  میں انجام دی ہے۔مشق کا آخری ایڈیشن آئی اے ایف کے ذریعہ آگرہ میں منعقد کیا گیا تھا۔ مشق کے 2023 ایڈیشن کی میزبانی ہندوستانی بحریہ 09 سے 11 اکتوبر 23 تک گوا میں کر رہی ہے۔

انسانی بحرانوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اور مربوط موثر ردعمل کے طریقہ کار کو تیار کرنا سمندروں - ایس اے جی اے آر، یا خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی۔ انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف کے لیے ہندوستان کے جامع وژن میں سب سے زیادہ نظر آنے والے عناصر میں سے ایک ہے –(ایچ اے ڈی آر) کی کارروائیاں ہندوستانی بحریہ کے بے نظیر کردار میں ایک کلیدی جزو ہیں، کیونکہ موسمیاتی تبدیلی نے بحر ہند کے علاقے (آئی او آر)کے قدرتی آفات کے خطرے میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے درپیش چیلنج اس تیزی سے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے ساحلی  خطہ بحر ہند(آئی او آر) ریاستوں کی محدود صلاحیت کی وجہ سے زور پکڑتا ہے۔ لہٰذا، ہندوستانی مسلح افواج سے خطے میں ہمارے دوستوں اور شراکت داروں کو مدد فراہم کرنے کے لیے اکثر کہا جاتا رہا ہے، اس طرح خطے میں‘سب سے پہلے جواب دہندہ’ہونے کی ضرورت اور ہمارے عزم کو تقویت ملی ہے۔ جب کہ تینوں سروسز آفات کی صورت میں امداد اور مدد فراہم کرتی رہتی ہیں، بھر پورحکومت والا طریقہ کار اس طرح کے ناخوشگوار واقعات  سے نمٹنےکے لیے ہماری تیاری اور ردعمل کو مزید بڑھا دے گا۔

اے جے ایچ ای-2023 جوپلان کے مطابق تین دنوں پر مشتمل ہے، میں ایک سیمینار، ایک ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز اور ایک کثیر ایجنسی کی صلاحیت کا مظاہرہ شامل ہے۔مشق میں مختلف قومی ایجنسیوں یعنی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیزاسٹر مینجمنٹ(این آئی ڈی ایم)، ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی فضائیہ، کوسٹ گارڈ، ہندوستانی میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی)، نیشنل ریموٹ سینسنگ ایجنسیاں (این آر ایس اے)، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (ایس ڈی ایم اے) اور اسٹیٹ فائر سروسز، گوا، شمالی اور جنوبی کی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (ڈی ڈی ایم اے)، گوا، انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز (ایس ڈی ایم اے)این آئی سی او آئی ایس ، سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی)، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) اور دوست بیرونی ممالک کے نمائندوں کی شرکت کا مشاہدہ کریں گے۔

ابھرتے ہوئے موضوعات پر بات چیت کی گئی، جن میں موسمیاتی تبدیلی  کے خلاف مدافعتی صلاحیت اور آفات کے خطرے میں کمی: عملی تدابیر،بحر ہند خطے میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات: ایک تعاونی اپروچ، اور آفات میں کمی اور رد عمل میں این جی او کا تعاون شامل ہیں: سیمینار کے دوران نفس مضمون کے ماہرین کی طرف سے ایک مربوط  طریقہ کارشروع کیا جائے گا۔ 09 اکتوبر 23۔ 10 اور 11 اکتوبر 23 کو ایک صنعتی نمائش کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں ایف آئی سی سی آئی، آرمی،آئی این،آئی اے ایف،آئی سی جی،این ڈی آر ایف ،ایس ڈی ایم اے اوراین ایس آر سی کی طرف سے ایچ اے ڈی آر کے مختلف آلات کی نمائش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، 11 اکتوبر 23 کو کثیر ادارہ جاتی کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جائے گا،جس میں باریک نکات  اور اہم اسباق کو اجاگر کرنے کے لیے بچاؤ اور ریلیف کی کارروائی سے متعلق مشقیں کی جائیں گی۔

اس سال کی مشق کے لوگو میں حصہ لینے والی تمام ایجنسیوں کے علامتی نشان اور لوگو اور تمام اقوام کے جھنڈوں کو ایک واحد وجود میں ضم کرکےیہ خیال پیش کیا گیا ہے کہ ایچ اے ڈی آر تمام ایجنسیوں کی مشترکہ اور مربوط کارروائی پر منحصر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics9F5D.jpeg

*************

ش ح۔  س ب ۔م ش

(U-10554)



(Release ID: 1965975) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi