قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے جھارکھنڈ کے جمشید پور میں قومی قبائلی میلے - ’آدی مہوتسو‘ کا افتتاح کیا


آدی مہوتسو ہمارے ملک کی قبائلی ثقافت، روایات اور فن کو قومی اور بین الاقوامی مارکیٹوں  میں لے جانے کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے: جناب ارجن منڈا

یہ میلہ  ، خاص طور پر کمزور قبائلی گروپس  ( پی وی ٹی جیز ) اور وان دھن وکاس کیندر ( وی ڈی وی کے ) سے مستفید ہونے والے   336 قبائلی کاریگروں اور فنکاروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے  کے لیے ہے   

Posted On: 07 OCT 2023 8:32PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج جھارکھنڈ  کے شہر جمشید پور میں آدی مہوتسو - قومی قبائلی تہوار - کا افتتاح کیا۔ اس  بڑی تقریب  کا اہتمام قبائلی امور کی وزارت ، ہندوستان کی  قبائلی امدادِ باہمی کی ترقیاتی فیڈریشن لمیٹڈ (ٹرائیفیڈ) کے ذریعے 7 سے 16 اکتوبر  ، 2023 ء تک کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011EZS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MRH1.jpg

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب منڈا نے کہا کہ آدی مہوتسو ہمارے ملک کی قبائلی ثقافت، روایات اور فن کو قومی اور بین الاقوامی مارکیٹس میں لے جانے کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے خواتین قبائلی کاریگروں کے اپنے نوادرات بنانے کے  براہ راست مظاہروں کو سراہا۔ وزیر  موصوف نے  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران  ، قبائلی مصنوعات کو مہمانوں کے سامنے پیش کرکے  ، انہیں مقبول بنانے کے لیے ،  ان کے ویژن کا شکریہ ادا کیا۔

جناب منڈا نے آدی مہوتسو کو  اپنے  قبائلی آباؤ اجداد، مختلف منفرد قبائلی برادریوں کی ثقافت، ان کے طرز زندگی اور خود قبائلیوں کے تعاون کا جشن قرار دیا۔ یہ تہوار کاریگروں سے ملنے، ان کے طرز زندگی کے بارے میں جاننے اور قبائلی ثقافت اور روایات سے واقف ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ وزیر  موصوف نے مزید کہا کہ یہ آدی مہوتسو ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے احساس کو مکمل کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZWTP.jpg

آدی مہوتسو، قبائلی کاروبار، دستکاری، ثقافت، کھانوں اور تجارت کا سالانہ جشن، ملک بھر  میں مالا مال اور متنوع قبائلی ورثے کی نمائش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس سال یہ میلہ 336 قبائلی کاریگروں اور فنکاروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا، جن میں خاص طور پر کمزور قبائلی گروپس ( پی وی ٹی جیز ) اور وان دھن وکاس کیندر (وی ڈی وی کے ) سے مستفید ہونے والے افراد بھی  شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NZ0P.jpg

اس تقریب  میں 30 کاریگروں کے اسٹالز، تقریباً 11 وی ڈی وی کے اسٹالز اور جھارکھنڈ کے کھانے کے 5 اسٹالز ہوں گے۔ اس تقریب میں دیگر ریاستوں کے 68 کاریگروں کے اسٹالوں کی کامیابی  کے ساتھ  نمائش کی جائے گی  ،  جس میں 15  قسم کے کھانوں کے اسٹال  بھی شامل ہیں۔ یہ براہ راست مظاہرے ہوں گے ، جس میں مختلف زمروں میں شاندار صلاحیت کا مظاہرہ کیا جائے گا یعنی کہ ٹیکسٹائل، پینٹنگ، جیولری، دھات، کین اور بانس اور کھانا کے زمروں میں ۔

اس تقریب کے دوران  ، موجود معززین میں رکن  پارلیمنٹ  جناب  بدیوت بارن مہتو، ٹاٹا اسٹیل کے نائب صدر (کارپوریشن  امور ) جناب  چانکیہ چودھری، ٹی آر آئی ایف ای ڈی کی ایم ڈی محترمہ گیتانجلی گپتا اور دیگر شامل تھے۔

-----------------------

(ش ح۔  ا ع    ۔ ع ا)

U NO: 10539



(Release ID: 1965867) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi