سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے جعلی سرکاری ویب سائٹ کے لیے الرٹ جاری کیا
Posted On:
03 OCT 2023 8:30PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے نوٹس میں آیا ہے کہ ڈیٹا انٹری ایگزیکٹو، ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف وغیرہ کی بھرتی کے لیے ایک جعلی ویب سائٹ https://www.guvn.co.in سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای ) کی ای گرانٹ سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔
سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت، واضح کرتی ہے کہ مذکورہ ویب سائٹ جعلی اور دھوکہ دہی پر مبنی ہے جس کا اس محکمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت جعلی ویب سائٹ کو بلاک کرنے اور ویب سائٹ کے مالک کے خلاف مناسب قدم اٹھانے کے لیے سائبر کرائم اور انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی –آئی این ) کے ساتھ مل کر جعلی ویب سائٹ کے خلاف مزید کارروائی کر رہی ہے۔
*************
ش ح۔ا م ۔
U-10468
(Release ID: 1965248)
Visitor Counter : 93