کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی آئی سی اے نے ریسرچ میتھڈولوجی میں تین ماہ کے ورچوئل سرٹیفکیٹ کورس کے پہلے بیچ کوکامیابی کے ساتھ مکمل کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 OCT 2023 5:36PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) میں نالج ریسورس سنٹر کے زیر اہتمام ریسرچ میتھڈولوجی میں تین ماہ کے ورچوئل سرٹیفکیٹ کورس کے پہلے بیچ کا اختتامی پروگرام بدھ کو منعقد کیا گیا۔ یہ کورس 7 جولائی کو شروع ہوا تھا اور اکتوبر میں بلیک بورڈ کے ذریعے آن لائن کیا گیا تھا۔ تقریب میں معززین نے شرکت کی اور اس منفرد پروگرام کے اختتام کو دیکھا۔

مہمان خصوصی جناب پروین کمار نے تحقیقی میدان میں کارپوریٹ ادارے آئی آئی سی اے کے رول کو تسلیم کیا اور شرکاء کے تاثرات اور پروگرام کے پہلے بیچ کی کامیاب تکمیل پر تعریف کی۔ جناب کمار نے شرکاء کو ان کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے۔

رابندر ناتھ ٹیگور یونیورسٹی بھوپال کی پرو وی سی مہمان اعزازی پروفیسر سنگیتا جوہری نے موجودہ منظر نامے میں معیاری تحقیق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی اہمیت اور اثرات پر زور دیا۔
اس سے پہلے، تقریب کی نظامت کرتے ہوئےآئی آئی سی اے کی کورس ڈائرکٹر ، ڈاکٹر لتا سریش نے تمام شرکاء کا تعارف کرایا اور پروگرام میں سرگرمی سے حصہ لینے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر سریش نے معزز فیکلٹی ممبران کی لگن اور اجتماعی کوششوں کا بھی اعتراف کیا، جن میں محترمہ اولوواتوین اویکینو، ڈاکٹر سنتوش ایچ، ڈاکٹر سمیت نرولا، فرڈینینڈ، ڈاکٹر آدیش چترویدی اور ڈاکٹر امیر حسین شامل ہیں۔
طلباء نے کورس کے بارے میں اپنے مثبت تاثرات کا اظہار کیا، جس سے ان کے حاصل کردہ تجربات اور علم اور ریسرچ میتھڈولوجی اور تحقیقی تجاویز لکھنے کے شعبے میں حاصل کردہ بہت زیادہ علم کی عکاسی ہوتی ہے ۔
پروگرام کا اختتام شکریہ کی تحریک کے ساتھ ہوا، جس میں تمام حاضرین، مہمانوں، فیکلٹی اور شرکاء نے ریسرچ میتھڈولوجی میں سرٹیفکیٹ کورس کے پہلے بیچ کو کامیاب بنانے میں مدد اور تعاون کے لئے تشکر کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 10472
(ریلیز آئی ڈی: 1965114)
وزیٹر کاؤنٹر : 95