شہری ہوابازی کی وزارت

شہری اب حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناخت اور ایڈریس پروف کے ساتھ ڈرون پائلٹ بن سکتے ہیں

Posted On: 05 OCT 2023 7:57PM by PIB Delhi

سیکشن 5، سیکشن 10 کی ذیلی دفعہ 2 اور ایئر کرافٹ ایکٹ، 1934 (1934 کا 22) کے سیکشن 10اے، 10بی، اور 12اے کے ذریعے دیے گئے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے، شہری ہوا بازی کی وزارت نے نئے ڈرون (ترمیم) کو ڈرون پائلٹوں کے لیے ضابطہ  2023 کو نوٹیفائی کیا ہے۔

ترمیم کے بعد اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ حکومت کے ذریعے جاری شناختی سرٹیفکیٹ اور حکومت کے ذریعے جاری پتے کا ثبوت یعنی ووٹر آئی ڈی، راشن کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس کو اب ریموٹ پائلٹ سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دینے کے لئے تسلیم کیا جاسکتا ہے۔ اگر ڈرون پائلٹ کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے ۔

خاص طور سے دیہی ہندوستان میں زرعی سیکٹر میں خواہش مند ڈرون پائلٹوں کے لئے پاسپورٹ کی شرط ایک رکاوٹ بن رہی تھی۔ یہ کوشش ملک بھر میں ڈرون آپریشن کو مزید آسان بنانے، بڑھاوا دینے اور سہولت آمیز بنانے کے ساتھ ساتھ 2030 تک ہندوستان کو عالمی ڈرون مرکز بنانے کے لئے ہے۔

یہ ضابطہ  27 ستمبر  2023 سے نافذ العمل ہے۔

 

******

ش  ح۔ج ق ۔ م ر

U-NO. 10429

05.10.2023



(Release ID: 1964819) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi