مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے صارفین کی تنظیموں کے رجسٹریشن (ترمیمی) ضوابط، 2023 کے مسودہ پر تبصرے/ جوابی تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کی
Posted On:
05 OCT 2023 6:20PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے 14 ستمبر 2023 کو صارفین کی تنظیموں کے رجسٹریشن (ترمیمی) ضوابط، 2023 کا مسودہ جاری کیا تھا۔ اسٹیک ہولڈروں سے تبصرے/ جوابی تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ ابتدائی طور پر 04 اکتوبر 2023 مقرر کی گئی تھی۔
اب، مذکورہ ترمیمی مسودہ پر تبصرے جمع کرانے کے لیے اسٹیک ہولڈروں کی جانب سے وقت میں توسیع کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں پر، تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، جوابی تبصرے، اگر کوئی ہیں، 27 اکتوبر 2023 کو یا اس سے پہلے جمع کیے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت کی صورت میں، جناب آنند کمار سنگھ، مشیر (CA&IT)، TRAI سے ٹیلی فون: 011-23210990 یا ای میل آئی ڈی: advisorit@trai.gov.in پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 10425
(Release ID: 1964802)
Visitor Counter : 115