وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

 مویشی پروری اورڈیری کے محکمہ (ڈی اے ایچ ڈی ) نے سووچھتا مہم 3.0 – سووچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس )-2023 کے ایک  حصے کے طورپر نئی دہلی اور ملک بھر کے تمام علاقائی سطح کے ماتحت اداروں  نے  ایک صفائی پروگرام  ‘‘شرم دان –سووچھتا ہی سیوا ’’ کا اہتمام کیا


ماہی پروری  ، مویشی پروری  اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالہ نے  گجرات میں  صفائی مہم میں  حصہ لیا

مویشی پروری اور ڈیری  محکمے نے  مویشی پروری محکمے کی سکریٹری   محترمہ الکا اپادھیائے   کی قیادت میں   محکمے کے افسران کی سرگرم حصہ داری کے ساتھ کئی پروگرام منعقد کئے ہیں

Posted On: 01 OCT 2023 4:50PM by PIB Delhi

مویشی پروری اور ڈیری  محکمہ  (ڈی اے ایچ  ڈی ) نے نئی دہلی میں  اینمل کوارنٹائن  اور  سرٹیفکیشن سروسز  (اے کیو سی ایس ) میں  صفائی مہم  3.0 – سووچھتا ہی سیوا   (ایس ایچ ایس  ) 2023 کے ایک حصہ کے طور پر ایک صفائی پروگرام  ‘‘شرم دان  -سووچھتا ہی سیوا ’’ کا اہتمام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015HWF.jpg

ماہی پروری  ، مویشی  پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر  جناب پرشوتم روپالہ نے  گجرات میں   جام نگر کے  سدسر میں  صفائی مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے  ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا اور  سووچھتا ابھیان کی شروعات کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DW4E.jpg

سووچھ بھارت  ابھیان کا یہ مرحلہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کے کچراسے  پاک  ہندوستان کے وژ ن پر روشنی ڈالتا ہے، جس میں  کچرے کے  سائنسی بندوبست   ، کچرے سے دولت  اور  سرکلر  معیشت  پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن   پر عمل کرتے ہوئے مویشی پروری  اورڈیری محکمے  (ڈی اے ایچ ای ) نے مویشی  پروری محکمہ (اے ایچ ڈی ) کی سکریٹری  محترمہ الکا اپادھیائے کی قیادت میں   محکمے کے افسران / ملازمین  کی سرگرم حصہ داری کے ساتھ کئی پروگرام  منعقد کئے ہیں۔اے کیو سی ایس   ، نئی دہلی  کے پروگرام میں جوائنٹ سکریٹری  (ایڈ منسٹریشن  )اور مویشی  پروی اور ڈیری محکمہ  ( ڈی اے ایچ ڈی ) کے ہیڈ کوارٹر  اور اے کیو سی ایس   ، نئی دہلی کے دیگرعہدے داروں نے حصہ لیا۔ انہوں نے شرم دان  کے کئی پروگراموں میں  شرکت کی اور صفائی کا عہد کیا۔ انہوں نے اے کیو سی ایس  کی تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور عوامی شکایات کو کم کرنے اورعوام  کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے  افسران کی کوششوں کی تعریف کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WCY5.jpg

ہریانہ کے پروگرام میں  سی  پی پی  ٹی سی  کے کیمپس میں  منعقد  ایک دوسرے پروگرام کی قیادت   جوائنٹ سکریٹری   ( این  ایل ایم  ) ڈاکٹر اوپی چودھری نے کی ۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت  پیش  کئے  اور سی  پی پی ٹی سی کے  تمام اہلکاروں  اور نرسنگ  پور کے رضاکاروں کو صفائی کا حلف دلایا  اور  ایک بار استعمال میں آنے والی پلاسٹک  ( ایس یو پی ) پر  پابندی  اور  زیرو ویسٹ  ایوینٹ   کا حلف دلایا۔ اس کے بعد  احاطے کے اندر اور باہر  صفائی مہم چلائی گئی ۔ ناپسندیدہ  پودوں  ، گھاس پھوس اور پلاسٹک  اور پولی تھین جیسی  غیر بایو  ڈی گریڈیبل  اشیا کو ٹھکانے  بھی لگایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YCL0.jpg

شرکاء نے سی پی پی ٹی سی  ، گروگرام کے  کیمپس میں  صفائی  کا کام کرتے ہوئےصفائی کے لئے ایک گھنٹے کے شرم دان   کے ذریعہ  باپو کو  ان کی جینتی سے  ایک دن قبل  ‘سووچھانجلی ’ پیش کی ۔ پروگرام کے دوران  پانچ لوگوں کو  اپنے  آس پاس کے علاقوں کی صفائی کو  یقینی بنانے کے لئے  کی گئی عمدہ کوششوں  اور سووچھ  بھارت ابھیان میں  ان  کی  مجموعی  پہل اور قیادت کے لئے   سووچھتا پرسکار  - 2023 سے نوازا گیا۔اس  پروگرام میں  ‘‘سووچھتا ہی سیوا ’’ اور  ‘‘ ایک تاریخ  ، ایک گھنٹہ ، ایک ساتھ’’  (سووچھتا کے لئے شرم دان )  میں  ہریانہ کے گروگرام ضلع کے  نرسنگ پور میں   رضاکاروں  نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005U6LH.jpg

حکومت  ہند کی سووچھتا ہی سیوا مہم  کا مقصد  شرم دان   اور عوامی حصہ داری کے ذریعہ  صفائی  کے اعلیٰ معیار کو  یقینی بنانے کے لئے   پوری حکومت کا نظریہ اپنایا ہے۔مویشی  پروری اور ڈیری محکمے نے یکم اکتوبر 2023 کو  صبح دس بجے  نئی دہلی واقع ہیڈ کوارٹر اور ملک بھر کے   تمام  علاقائی دفاتر میں  سووچھتا کے لئے  ایک گھنٹے کےشرم دان کی اپیل کے ساتھ   مہم میں  اجتماعی طورپر حصہ لیا ہے۔ یہ گاندھی جی کی  جینتی سے ایک دن قبل باپو کے لئے  ایک  ‘‘سووچھانجلی ’’ ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0067EC7.jpg

*************

  ش ح۔ق ت ۔رم

U-10295  


(Release ID: 1963601) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi