مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ہردیپ ایس پوری نے راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 02 OCT 2023 2:31PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 154 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ آج راج گھاٹ پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صدر محترمہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور دیگر معززین کے ساتھ شامل ہوئے۔

گاندھی جینتی کے خاص موقع کو منانے کے لیے، جناب پوری اور ان کی اہلیہ محترمہ لکشمی ایم پوری نے کھادی انڈیا سے کھادی کے کپڑے خریدے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’X‘ پر ایک پوسٹ میں، وزیر موصوف نے کہا کہ ’’کھادی، جو ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کی روح کے طور پر شروع ہوئی تھی، #AmritKaal کے ذریعے ہندوستان کے سفر کے دوران شہریوں کے تخیل کو اپنی گرفت میں لے رہی ہے۔‘‘

 

وزیر موصوف نے سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن جناب لال بہادر شاستری کو بھی ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ میں آزادی پسند اور ہندوستان کے سابق وزیر اعظم، بھارت رتن آنجہانی لال بہادر شاستری جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ایک مثالی شخصیت، ان کی سادہ زندگی اور سادگی نسل در نسل لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔

 

******

ش ح۔ش ت ۔ م ر

U-NO.10270


(Release ID: 1963430) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Kannada