وزارت دفاع
انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ہیڈ کوارٹر آج اپنا 23 واں یوم تاسیس منا رہا ہے
Posted On:
01 OCT 2023 1:44PM by PIB Delhi
انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (آئی ڈی ایس) ہیڈ کوارٹر اکتوبر 2023 کو اپنا 23 واں یوم تاسیس منا رہا ہے۔ چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے چیئرمین، چیفس آف اسٹاف کمیٹی(سی آئی ایس سی)لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو نے نئی دہلی میں قومی وار میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کی ۔ دہلی اور اس موقع پر شہید ہونے والے جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سی آئی ایس سی نے ' پرپل برادری' کے تمام رینکوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور انہیں ایک حقیقی مربوط مسلح افواج کے ہدف کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کی تلقین کی ہے۔
آئی ڈی ایس ہیڈ کوارٹر کو 01 اکتوبر 2001 کو ہندوستان کے قومی سلامتی کی تشکیل کے اہم مقصد کو پورا کرنے کے لیے انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (آئی ڈی ایس) ہیڈ کوارٹر کو ایک سہ فریقی ادارے کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ یہ سروسز کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور انضمام کو آگے بڑھانے کے مقصد سے اپنے مثالی نعرے ' اتحاد سے فتح ' کے حصول کی تکمیل کے لیے متعدد اقدامات میں سب سے آگے ہے ۔
گزشتہ دو دہائیوں کے دوران، آئی ڈی ایس ہیڈ کوارٹر نے دفاعی خدمات کی کوششوں کی قیادت کی ہے جیسے کہ فوج کی تشکیل اور صلاحیت سازی ، ٹیکنالوجی کے انتظام، دفاعی انٹیلی جنس کو مستحکم کرنے، فوجی سفارت کاری کو فروغ دینے، تینوں سروس کی مشترکہ تربیت کو بڑھانے اور دوستانہ تعلقات جیسے ، انٹرآپریبل آپریشنل لاجسٹک کی ترقی فروغ دینے، مسلح افواج کے لیے اہم خریداریوں کو آگے بڑھانا اور انسانی امداد اورآفات سے بچاؤ (ایچ اے ڈی آر) آپریشن چلانے جیسے اہم قومی کوششوں کوفروغ دینے میں دفاعی افواج کی کوششوں کی قیادت کی ہے۔ بطور مشترکہ تنظیموں کے ڈیفنس اسپیس ایجنسی، ڈیفنس سائبر ایجنسی اور مسلح افواج کے اسپیشل آپریشن ڈویژن کو آپریشنل کرنے کے اہم سنگ میل بھی حاصل کیے گئے ہیں۔
فوجی امور کے محکمے(ڈی ایم اے) اور انسٹی ٹیوشن آف چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کی تشکیل تبدیلی کی اصلاحات ہیں جس نے سہ فریقی ہم آہنگی، دفاعی خدمات کی جدید کاری اور تبدیلی اور اعلیٰ دفاع میں ان کے انضمام کو انتہائی ضروری تحریک فراہم کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
10188
(Release ID: 1962771)
Visitor Counter : 93