مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

اسکولی بچوں نے پڈوچیری میں کیپ نمّا پونڈی  صفائی مہم کی قیادت کی

Posted On: 30 SEP 2023 4:17PM by PIB Delhi

سوچھ بھارت بنانے کے مقصد کے ساتھ نچلی سطح پر شہریوں میں اچھی عادات اور ماحول کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کیا جائے۔ لہذا، بچوں کو سوچھتا کے بہترین طریقوں کو سیکھنے کے لیے شامل کیا جانا چاہیے تاکہ وہ بہت چھوٹی عمر میں ہی صفائی کے اصولوں کو اپنا سکیں۔ اس خیال پر عمل کرتے ہوئے، مرکز کے زیر انتظام علاقے، پڈوچیری نے سوچھتا پکھواڑا-سوچھتا ہی سیوا مہم کے دوران سوچھتا کے مہم جو نوجوان کو متحرک کرنے کے لیے کیپ نمّا پونڈی  صفائی مہم کے تحت 40 سے زیادہ اسکولوں کو شامل کیا گیا۔ یکم اکتوبر کو سوچھتا کے لیے ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ شرمدان کے لیےمختلف شہروں میں تیاری کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے پہلے ہی ملک بھر میں 7 لاکھ سے زیادہ مقامات کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00150BP.jpg

'کیپ نمّا پونڈی  صفائی مہم' پڈوچیری کو ہندوستان کے صاف ترین ساحلی شہروں میں سے ایک بنانے کا مشن ہے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ایس یو پی  فری زون کے مطابق اور مقامی انتظامیہ اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے، شہر کے تعلیمی کیمپس میں ایک 'صفر فضلہ کی پہل ' کا آغاز کیا گیا۔ اس قدم نے نہ صرف کورمباپیٹ سے وہاں کے گیلے اور خشک کچرے کو صحیح طریقے سے ہٹانے بلکہ شہر کی اگلی نسل کے ساتھ فعال طور پرمصروف ہونے کی کوششوں کی طرف بھی توجہ حاصل کی۔

شراکت دار پر مبنی اپروچ کے ذریعہ، کیپ ٹیم نے دلچسپی رکھنے والے اداروں کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا، اور ایک  بلیو بن اور 2 کمپوسٹ ڈبوں پر مشتمل زیرو ویسٹ کٹ ، ہر اسکول کے حوالے کیے جانے سے پہلے بیداری کے سیشن کے انعقاد کے لیے طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔ اس کے ساتھ، عملے اور طلباء کو ذرائع کی علیحدگی اور کیمپس میں کھاد کے ڈبوں کو استعمال کرنے کے طریقوں کے بارے میں بتایا گیا۔ طلباء کو ویسٹ ٹو آرٹ مقابلے، کلین اپ ڈرائیوز اور پانڈیچیری کی پہلی میٹریل ریکوری سہولت کے ٹور کا حصہ بنایا گیا جسے سینیٹیشن پارک کہا جاتا ہے۔ طلباء کو ویسٹ ٹو آرٹ مقابلوں، صفائی مہم اور پڈوچیری کی پہلی میٹریل ریکوری سہولت،سینی ٹیشن پارک کے ٹور کا حصہ بنایا گیا ۔پڈوچیری کے بلدیاتی ادارےکے فعال نقطہ نظر سے متاثر ہو کر، اولگریٹ میونسپلٹی نے اس کی پیروی کی۔ محلے کی سطح پر منصوبہ بندی کی گئی، اولگریٹ میونسپلٹی میں گیلے فضلے کے انتظام کے لیے دو کمیونٹی کمپوسٹر لگائے گئے۔ کیپ ٹیم گھر گھر جا کر آگاہی مہم کو یقینی بناتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مکین کچروں کو الگ کر رہے ہیں۔ صفائی کے کارکنوں کو بھی کھاد کے ڈبوں کا انتظام کرنے کے لیے جوڑا گیا تھا۔ اس سے کمیونٹی میں اپنے فضلے سے قدر پیدا کرنے کی جانب ملکیت کا احساس پیدا ہوا ہے۔

ایک اثر کے طور پر، اس پہل نے 950 کلو گرام سے زیادہ خشک فضلہ کو سینی ٹیشن پارک کی طرف موڑ کر اور مناسب طریقے سے اس کے بند و بست کو یقینی بناکر ، کیمپس کی سطح پر کمپوسٹنگ کے ذریعہ، طلباء اور عملے نے عملی طور پر اس میں حصہ لیا  اور پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ اور کمپوسٹنگ کے ذریعہ فضلہ سے حاصل ہونے والی قدرکے بارے میں سیکھا۔  اس اقدام نے کمیونٹی کی مصروفیت کو فروغ دیا۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ پہل اور مشغولیت کے پروگراموں جیسے کہ ویسٹ ٹو آرٹ مقابلوں اور صفائی مہم کے ذریعہ، نوجوان ذہنوں کو کلاس روم سے باہر تخلیقی اور اختراعی طریقوں کی مدد سے ماحولیات سے آگاہ کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10159



(Release ID: 1962455) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Tamil