محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف او نے اونچی تنخواہوں پر پنشن سے متعلق تنخواہوں کی تفصیلات اپلوڈ کرنے کے لئے ملازمین کے لئے وقت کی میعاد میں تین ماہ کی توسیع دی ہے
Posted On:
29 SEP 2023 6:00PM by PIB Delhi
اس سے پہلے ای پی ایف او نے اونچی تنخواہوں پر پنشن کی آپشن/ جوائنٹ کی توثیق کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی آن لائن سہولت دی تھی۔ یہ سہولت سپریم کورٹ کے چار نومبر 2022 کے حکم کی عمل آوری کرتے ہوئے مجاز وضیفہ یافتگان/ ارکان کے لئے تھی۔ یہ سہولت 26 فروری 2023 کو شروع کی گئی تھی اور یہ تین مئی 2023 تک کے لئے ہی تھی۔ لیکن ملازمین کی جانب سے پریزنٹیشن کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس مدت میں 26 جون 2023 تک کے لئے اضافہ کردیا گیا تھا۔
مجاز پنشن یافتگان / ارکان کو درپیش دشواریوں کو دیکھتے ہوئے پندرہ دن کاآخری موقع دیا گیا لہذاملازمین کی جانب سے آپشن / جوائنٹ آپشن کی تصدیق کے لئے آخری تاریخ گیارہ جولائی 2023 کیا گیا تھا۔ گیارہ ستمبر 2023 تک اس نوعیت کی سترہ اعشاریہ 49 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ملازمین اور ملازمین تنخواہ کی جانب سے پریزنٹیشن وصول ہونے کے بعد جن میں تنخواہ کی تفصیلات اپلوڈ کرنے کی مزید مہلت مانگی گئی تھی۔ انھیں مزید تین مہینے کی مہلت یعنی 30 ستمبر 2023 تک کا وقت دیا گیا۔
اب پھر سے ملازمین اور ملازمین کی تنظیموں نے اس طرح کے پریزنٹیشن دیئے ہیں کہ جن میں درخواست گزار پنشن یافتگان / ارکان کی تنخواہوں کی تفصیلات اپلوڈ کرنے کے لئے مزید مہلت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ 29 ستمبر 2023 تک آپشن / جوائنٹ آپشن کی تصدیق کی پانچ اعشاریہ پانچ دو درخواستیں التو میں ہیں۔
ان حالات کے مد نظر درخواستوں پر ہمدردی سے غور کرکے چیرمین، سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز نے ملازمین کو اپنی تنخواہوں کی تفصیلات اپلوڈ کرنے کے لئے 31 دسمبر 2023 تک کی مہلت دے دی ہے۔
*****
U.No:10137
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1962230)
Visitor Counter : 154