عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سرچ کمیٹی نے لوک پال کے چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کے لیے درخواستیں/ نامزدگیاں طلب کیں

Posted On: 29 SEP 2023 6:38PM by PIB Delhi

لوک پال اور لوک آیکت ایکٹ 2013 کے سیکشن 4(3) کے تحت تشکیل دی گئی سرچ کمیٹی نے لوک پال کے چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کے لیے سلیکشن کمیٹی کے سامنے غور کرنے کے لیے رکھے جانے والے ناموں کے پینل کی تیاری کے لیے درخواستیں/ نامزدگیاں طلب کی ہیں۔ اس مقصد کے لیے، 6 ستمبر 2023 کو سرکردہ اخبارات میں ایک اشتہار شائع کیا گیا تھا جس میں 28 ستمبر 2023 (شام 5:00 بجے) کو درخواستوں/ نامزدگیوں کی وصولی کی آخری تاریخ اور وقت مقرر کیا گیا تھا۔

سرچ کمیٹی نے اب درخواستوں/ نامزدگیوں کی وصولی کی آخری تاریخ 13 اکتوبر 2023 (شام 5 بجے) تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواستیں/ نامزدگیاں، صرف مقررہ فارمیٹ میں، چیئرپرسن، سرچ کمیٹی، پوسٹ باکس نمبر 12، جی پی او، نئی دہلی - 110001 کے پتے پر ڈاک کے ذریعے بھیجی جا سکتی ہیں یا ای میل کے ذریعے اس پتے پر – ”lokpalsearh-com[ at]gov[dot]in“ مقررہ مدت کے اندر بھیجی جا سکتی ہیں جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے۔

مزید تفصیلات یعنی اہلیت کے معیار، درخواست/ نامزدگی کا فارمیٹ اور اس سے متعلقہ ہدایات محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ کی ویب سائٹ https://dopt.gov.in پر لنک ”لوک پال“ کے تحت دستیاب ہیں۔

                                           **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

29-09-2023

U: 10130



(Release ID: 1962214) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi