جل شکتی وزارت
’سوچھتا ہی سیوا ‘ مہم کو چیلنج بھرے دشوار گزارخطوں اور لاجسٹک رکاوٹوں کے باوجود اتراکھنڈ کے متحرک گاؤں میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا
Posted On:
29 SEP 2023 3:14PM by PIB Delhi
کمیونٹی کے جذبے اور عزم کے ایک شاندار مظاہرہ میں، اتراکھنڈ کے دھارچولہ کے دور دراز دیہی علاقوں نے چیلنج بھرے دشوار گزار خطوں اور لاجسٹک رکاوٹوں کے باوجود’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کے کامیاب نفاذ کا مشاہدہ کیا۔ اس اقدام نے، جس کا مقصد صفائی ستھرائی کو فروغ دینا ہے، علاقے میں ایک اہم مسئلہ کو حل کرنے کے لیے رہائشیوں اور مقامی حکام کو اکٹھا کیا۔ یہ مہم، جو بڑے سوچھ بھارت ابھیان کا ایک حصہ ہے، ایک ملک گیر تحریک ہے جس کا مقصد دیہی علاقوں میں صفائی اور حفظان صحت کو فروغ دینا ہے۔ اگرچہ اس پہل نے ملک بھر میں نمایاں پذیرائی حاصل کی ہے، لیکن دھارچولہ جیسے پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد منفرد چنوتیاں پیش کرتا ہے۔
دھارچولہ کے سرحدی علاقے میں، اتراکھنڈ کے کماؤں علاقے میں واقع جس پور ٹونکر اور گنی نابھی گنج جیسے متحرک گاؤں کی اسکیم کے تحت گاؤں، اپنے شاندار مناظر کے لیے جانا جاتا ہے لیکن اس کے دشوارگزار ناہموار علاقے کی وجہ سے اسے کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مشکل جغرافیائی حالات اکثر بنیادی سہولیات تک رسائی میں رکاوٹ بنتے ہیں، جس میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کی سہولیات شامل ہیں۔ اس سال کی سوچھتا ہی سیوا مہم نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کی کوشش کی۔

ان چیلنجوں کے باوجود، مقامی مہیلا منڈل (خواتین گروپ) نے رہائشیوں کی فعال شرکت کے ساتھ اس مہم کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔ مہم میں تقریباً 50 لوگوں نے سوچھتا سرگرمیوں کے انعقاد میں حصہ لیا۔ صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے دو ہفتوں کے دوران کئی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ مہم کی اہم جھلکیوں میں سے ایک گاؤں میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم اور کمیونٹی مقامات کی صفائی تھی۔ خواتین اور بزرگ شہریوں سمیت رہائشیوں نے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور عوامی مقامات کو صاف کرنے کے لیے جوش و خروش سےحصہ لیا۔ اس کارروائی نے نہ صرف صاف ستھرا ماحول میں تعاون پیش کیا بلکہ کمیونٹی اور مشترکہ ذمہ داری کے احساس کو بھی فروغ دیا۔
دشوار گزار چیلنج بھرے علاقے اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کی سہولیات تک محدود رسائی کے پیش نظر، ایک جدید حل نافذ کیا گیا۔ نامیاتی کچرے کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے لیے مختلف دیہاتوں میں کمیونٹی کمپوسٹنگ پٹ قائم کیے گئے تھے۔ اس سے نہ صرف لینڈ فل سائٹس پر بوجھ کم ہوا بلکہ خطے میں پائیدار طریقوں کو بھی فروغ ملا۔

دھارچولہ کے دیہاتوں میں سوچھتا ہی سیوا مہم کی کامیابی اس بات کی ایک متاثر کن مثال کے طور پر کام کرتی ہے کہ کس طرح عزم اور اجتماعی جذبہ انتہائی مشکل چیلنجوں پر بھی قابو پا سکتا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ صحیح ذہنیت اور مشترکہ کوششوں کے ساتھ، کوئی بھی خطہ صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنا مشکل نہیں ہے۔
مہم کے اختتام پر، ان دیہات کے مکین اپنی اجتماعی کامیابی پر فخر کر سکتے ہیں اور آنے والے دنوں میں ایک صاف ستھرے، صحت مند اور زیادہ متحرک کمیونٹی کی امید کرسکتے ہیں۔ سوچھتا ہی سیوا نے واقعی لوگوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ صفائی صرف ایک فرض نہیں بلکہ زندگی کا ایک طریقہ ہے۔
************
ش ح۔ اک ۔ م ص
(U: 10116 )
(Release ID: 1962029)