کوئلے کی وزارت

وزارت کوئلہ نے سووچھتا ہی سیوا مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا


کول پی ایس یوزپر زور دیا کہ وہ مہم  کی کامیابی کو یقینی بنائیں

کوئلہ کمپنیوں نے صفائی مہم کے لیے  100 سے زیادہ مقامات کی شناخت کی

Posted On: 29 SEP 2023 2:18PM by PIB Delhi

سووچھتا ہی سیوا کے ایک حصے کے طور پر، کوئلہ کی وزارت یکم اکتوبر 2023 کو مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر 2 اکتوبر 2023 کو انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک اہم صفائی مہم شروع کرنے والی ہے۔

تیاری کے مرحلے کے دوران، وزارت نے کول پی ایس یوز کے افسران کی فعال شرکت کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال سووچھتا ایکشن پلان، بہترین طریقوں کے تبادلے اور اب تک مکمل کیے گئے زمینی کام کا جامع جائزہ پر مرکوز رہا۔ اس کا مقصد یکم اکتوبر 2023 سے نفاذ کے مرحلے کی تیاری کرنا ہے۔

مزید برآں، سوچھتا ہی سیوا مہم 2023 کے تحت صفائی کی سرگرمیوں کا خاکہ پیش کرنے والی تفصیلی ہدایات تمام کول  پی ایس یوز کو بھیج دی گئی ہیں۔ عوامی بیداری کو مزید بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے، وزارت نے ایک بیداری پروگرام شروع کیا ہے اور ایک انسانی زنجیر کا اہتمام کیا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013KRJ.jpg

یکم اکتوبر کو صبح  10:00 بجے ایک اہم تقریب منعقد ہونے والی ہے، جہاں کوئلہ کی وزارت رضاکاروں سے مہم میں ایک گھنٹہ 'شرمدان' کا تعاون پیش کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ صفائی کے لیے سب سے زیادہ توجہ کچرے سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے مقامات جیسے ریل کی پٹریوں، سڑکوں کے کنارے، تالابوں، پلوں کے نیچے کچی آبادیوں، بازاروں، مذہبی اور سیاحتی مقامات پر دی جائے گی۔ بنیادی مقصد اپنے اردگرد کی صفائی کو بظاہر بہتر بنانا ہے۔ تیاری کے مرحلے کے دوران ملک گیر کوششوں کے لیے جوش و خروش قابل ذکر رہا ہے، جس میں ملک بھر کے افراد کی فعال شرکت دیکھی گئی۔

'سووچھتا ہی سیوا' مہم کے تحت تمام کوئلہ پی ایس یوز اور ان کے متعلقہ دفاتر کے ذریعے 100 سے زیادہ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں یکم اکتوبر کو صفائی کی سرگرمیاں  انجام دی جائیں گی۔ یہ وسیع ملک گیر کوشش وزارت کوئلہ کے ساتھ مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کو برقرار رکھتے ہوئے، کوئلہ پیدا کرنے والی سات ریاستوں کا احاطہ کرے گی۔

کوئلہ کی وزارت شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ سووچھتا ہی سیوا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اور  اس طرح صاف ستھرے ماحول کے لیے ہمارے اجتماعی عزائم کا مظاہرہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- س ب - ق ر)

U-10112



(Release ID: 1962026) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Odia , Kannada